Tag: CAR

  • تصویر لینے پر شاہ رخ خان نے فوٹو گرافر کو گاڑی سے زخمی کردیا

    تصویر لینے پر شاہ رخ خان نے فوٹو گرافر کو گاڑی سے زخمی کردیا

    ممبئی: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر اُن کے مداح خود بھی حیران رہ گئے مگر شاہ رخ نے تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر کو گاڑی مارکر زخمی کیا اور سیکیورٹی گارڈز سے تشدد کا نشانہ بھی بنوایا۔

    بھارتی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ادکارہ عالیہ بھٹ کے گھر سے فوٹو شوٹ کے بعد اُن کی رہائش گاہ سے باہر نکلے تو وہاں موجود فوٹو گرافر نے چپکے سے شاہ رخ خان کی تصاویر بنالیں۔

    کنگ خان نے جب فوٹو گرافر کو تصاویر لیتے دیکھا تو گاڑی روک اپنے سیکیورٹی گارڈ کو اُس کا کیمرہ چھننے کا حکم دیا تاہم موقع غنیمت جانتے ہوئے فوٹو گرافر بھاگنے لگا تو اداکار کے حکم پر ڈرائیور نے انہیں گاڑی مارکر زخمی کردیا۔

    shahrukh-khan-1

    ایک اور اطلاع کے مطابق شاہ رخ نے اپنے گارڈ کو حکم دیا ہر صورت اس کا کیمرہ چھینوں اور اسے اسپتال لے چلو‘‘۔ انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق وہاں موجود عینی شاہد نے بتایا کہ ’’فوٹو گرافر کو جب کنگ خان کی موجودگی کی اطلاع ملی تو وہ انہیں دیکھنے اپنے کیمرے کے ہمراہ پہنچا، جیسے ہی شاہ رخ دروازے سے باہر نکلے تو اُس نے موقع غنیمت جان کر تصاویر بنالیں‘‘۔

    shahrukh-khan-2

    لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ کو یہ بات اتنی ناگوار گزری کے انہوں نے فوٹو گرافر کو تصاویر ریلیز ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جب کہ اُن کے گارڈ گاڑی مار کر زخمی کرنے کے باوجود اُس پر تشدد بھی کیا‘‘۔ فوٹو گرافر نے شاہ رخ خان کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی اس بات سے اُن کا دل ٹوٹ گیا۔

  • تیزرفتاری کے باعث گاڑی گھر میں داخل

    تیزرفتاری کے باعث گاڑی گھر میں داخل

    کویت : وزارتِ داخلہ کے سابق نائب سیکریٹری عجیل العجران کی وفات کے سلسلے میں جاری تعزیتی مجلس اور نماز کی ادائیگی کے دوران تیز رفتار گاڑی مکان میں داخل ہوگئی تاہم اس کے نیتجے میں کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق کویت میں ایک تیز رفتار گاڑی رہائشی اُس مکان کے اندر جا گھسی جہاں کویتی وزارت داخلہ کے سابق نائب سکریٹری عجیل العجران کی وفات کے سلسلے میں تعزیتی مجلس منعقد ہو رہی تھی۔ حادثہ شدید نوعیت کا تھا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    kowaiat-1

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق العجران کی تعزیتی مجلس میں جا گھسنے والی گاڑی کو العجران گھرانے کا بھارتی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گاڑی کے مکان کے اندر گھس جانے کے بعد اُس کا "ایکسیلریٹر” معطل ہو گیا تھا جب کہ اس دوران وہاں موجود افراد نماز ادا کر رہے تھے لہذا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    عرب میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

  • تیز رفتار کار نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا

    تیز رفتار کار نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا

    گوجرانوالہ : کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماں بیٹی ہلاک ،دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پرتیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل  پر سوار ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

    واجلہ کا رہائشی محمد بشیر اپنی بیوی صفیہ بی بی اور تین بچوں صوبیہ ،رابعہ اور زین کے وزیر آباد جا رہا تھا کہ وزیر آباد کے قریب پیچھے سے آنے والی کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

    حادثے میں  بشیر کی بیوی صفیہ بی بی اور بیس سالہ بیٹی ثوبیہ موقع پر ہلاک ہو گئیں جبکہ محمد بشیر ،رابعہ اور زین شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122نے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

  • ٹیچرگاڑی سمیت اسکول میں جا گھسا،تین بچے جاں بحق

    ٹیچرگاڑی سمیت اسکول میں جا گھسا،تین بچے جاں بحق

    لوئردیر: سرکاری اسکول میں قومی ترانے کے دوران بے قابو گاڑی آگھسی جس کے سبب حب الوطنی کی صدائیں لگاتے تین بچے دم توڑ گئے جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

    لوئردیرکےعلاقے معیارمیں ہائرسکینڈری اسکول میں اسمبلی ہورہی تھی کہ اسکول ٹیچرتیزرفتاری سےگاڑی بھگاتااسمبلی میں جا گھسا، گاڑی کی زد میں آکر آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو تیمرہ گرہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر تین بچے دم توڑ گئے۔ اسکول ٹیچرکوسیکیورٹی فورسز نے حراست میں لےلیا۔ اسکول ذرائع کے مطابق ٹیچر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

  • روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    جاپان میں روبوٹ سے کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    جاپانی انجینئرز نے چند سیکنڈز میں کارمیں بدلنے والاچارعشاریہ تین فٹ لمبا روبوٹ تیارکیا ہے،روبوٹ کی حالت میں یہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلتا ہے جبکہ کار کی شکل اختیار کرنے پردس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتا ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلا روبوٹ سولہ فٹ لمبا بنایا جائے گا،انجینئرزکا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا ہالی وڈ کی فلم ”ٹرانسفارمرز“سے لیا گیا ہے۔

  • بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد :چارکاربم حملے، 47افراد جاں بحق

    بغداد: عراق کا دارالحکومت بغداد پے درپےچار کاربم دھماکوں سے گونج اٹھا، سینتالیس افراد جاں بحق سوسے زائد زخمی ہوگئے۔

    پہلا دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے طالبیہ میں ہوا،جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی، دھماکے کے نتیجے میں دس سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

    الدولائی میں ریسٹورنٹ کے قریب ہونے والے دو خود کش کار بم حملوں میں انیس افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

    حریہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد جان سےگئے، اقوام متحدہ کے مطابق بغداد میں رواں ماہ کے دوران چار سوسے زائد افراد پر تشدد واقعات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔