Tag: Cardamom

  • صرف دو دانے الائچی اور بلڈ پریشر کنٹرول، لیکن کیسے؟

    صرف دو دانے الائچی اور بلڈ پریشر کنٹرول، لیکن کیسے؟

    چھوٹی الائچی یاسبز الائچی گھروں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور یہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائی جاتی، اس کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔

    اگر آپ روزانہ دو الائچی کھانے کے فوائد جانتے ہیں تو آپ بھی یہ نسخہ اپنائیں گے، سبز الائچی روزانہ کھانے کے بہت سے فائدے ہوسکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ عناصر سے بھرپور سبز الائچی دل کو صحت مند رکھنے میں معاون اور مددگار ہے۔

    الائچی ویسے تو گرم مسالوں کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہے، کھانے کی خوشبو، ذائقہ اور معیار کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس میں مخصوص قسم کے غذائی اجزاء، فائبر اور تیل ہوتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں کے علاج میں کارآمد ہے۔

    الاچی کا قہوہ ہچکی روکنے کے لئے ایک بہترین چیز ہے۔2 عدد الائچی کو اچھی طرح سے پیس لیں۔ 5 پتے پودینہ کے بھی لیں۔ ایک کپ پانی میں الائچی اور پودینہ ڈال کر 5 منٹ تک ابالیں۔نیم گرم ہی پی لیں۔ ہچکی فوری طور پر رک جائے گی۔

    Blood Pressure

    روزانہ 2 الائچی کھانے کے صحت کے فوائد درج ذیل ہیں۔

    ہاضمے میں مدد کرتی ہے۔ سانس تازہ کرتی ہے۔ بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتی ہے۔ بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔ برونکائٹس کے علاج میں مدد کرتی ہے۔

    سبز الائچی میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی، اسے خون کے الیکٹرو لائٹس کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے، الائچی کا استعمال خون کی ترسیل کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    اس کے علاوہ خون کی گردش کو بہتر بنانے کے لیے محرک کے طور پر کام کرتا ہے۔ ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ حمل کے دوران معدے کی تکلیف کو کم کرتی ہے۔ پیٹ کے السر کے علاج میں مدد کرتی ہے۔

    یاد رکھیں الائچی زیادہ تر لوگوں کے لیے محفوظ چیز ہے، کھانا پکاتے وقت خاص طور پر متوازن غذا کے حصے کے طور پر الائچی کھانے سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

  • کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    کیا چہرے کی جھائیوں کو گھر میں دور کرنا ممکن ہے؟

    چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں ہوجانا چہرے کی دلکشی اور رونق کو ختم کردیتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے گھر میں کچھ اشیا سے نہایت کارآمد اسکرب بنایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے پگمنٹیشن کے لیے نہایت کارآمد اسکرب بتایا۔

    سب سے پہلے ایلو ویرا جیل لیں، اس میں الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، کڑوے بادام کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ اور کارن اسٹارچ, 1 چائے کا چمچ مکس کریں۔

    ذرا سا سفید سرکہ لے کر چھوٹی الائچی اس میں بھگو لیں، تھوڑی دیر بعد اس سرکے کو پاؤڈر آمیزے میں ڈال کر مکس کریں۔

    اب اس سے چہرے پر اسکرب کی طرح مساج کریں، اور 15 منٹ کے لیے چھوڑدیں۔ اسکرب خشک ہوجائے تو دوبارہ مساج کرتے ہوئے چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک دن کے اوقات میں لگائیں۔

    رات میں سوتے ہوئے سرکے میں الائچی بھگو کر رکھیں اور سرکے کو چہرے پر لگائیں، صبح اٹھ کر چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔

    چھوٹی الائچی چہرے کے داغ دھبے اور جھائیاں دور کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہے۔

  • دار چینی اور الائچی کے حیران کن فوائد

    دار چینی اور الائچی کے حیران کن فوائد

    دار چینی اور الائچی انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد کی حامل اشیا ہیں، معمولی مقدار میں ان کا باقاعدہ استعمال جسم کو بہت سے فوائد پہنچا سکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس، ڈاکٹر ام راحیل، ڈاکٹر بتول اور رانی آپا نے شرکت کی اور دار چینی اور الائچی کے فائدے بتائے۔

    دار چینی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل ہے۔ موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے دار چینی بہترین ہے۔

    رانی آپا نے بتایا کہ جلد پر داد و خارش ہونے کی صورت میں دار چینی پاؤڈر کو شہد میں ملا کر دن میں 2 دفع جلد پر لگائیں، 3 دن کے اندر داد ختم ہوجائے گی۔

    اسی طرح دار چینی کا پانی انسولین کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    الائچی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے، علاوہ ازیں تیزابیت ختم کرنے کے لیے اگر چھوٹی الائچی کا استعمال کیا جائے تو تیزابیت میں فوراً کمی واقع ہوجاتی ہے۔

  • سبز الائچی والا قہوہ پینا ناممکن، قیمت ناقابل یقین حد تک بڑھ گئی

    سبز الائچی والا قہوہ پینا ناممکن، قیمت ناقابل یقین حد تک بڑھ گئی

    راولپنڈی: قہوے والی سبز الائچی کو آگ لگ گئی، الائچی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق سبز الائچی والا قہوہ پینا عام شہری کے بس میں نہیں رہا، 3500 روپے کلو میں فروخت ہونے والی سبز الائچی 9000 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

    مارکیٹ ذرایع کے مطابق دوسرے درجے کی الائچی بھی 8500 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

    خیال رہے کہ سردی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں قہوے کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے، سردی سے ٹھٹھرتے جسم کے لیے گرما گرم قہوے کا استعمال بہت مفید رہتا ہے، قہوے کا استعمال تمام جسمانی افعال کو بھی متحرک رکھنے میں مددگار ہے۔

    شدید سردی کے باعث دیگر شہروں کے ساتھ راولپنڈی میں بھی قہوہ خانے آباد ہو گئے ہیں، تاہم طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے قہوے میں ڈالی جانے والی سبز الائچی کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    الائچی پاک و ہند سمیت ایشیائی ممالک میں گھروں میں عام مستعمل ہے اور اس کے بے شمار فوائد ہیں، انسان کے نظام انہضام پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔