Tag: CARDIFF

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

    کارڈف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہونے جارہا ہے، دونوں ٹیمیں صوفیا گراؤنڈ کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میچ سے قبل پاکستانی اور انگلش اسکواڈ کےکرونا ٹیسٹ منفی آئے،دو روز قبل کرونا کے باعث انگلینڈ کا پورا اسکواڈ تبدیل ہوا تھا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے نئے اسکواڈ میں نو کھلاڑی ایسے ہیں جو ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے، پاکستان اور انگلینڈ کے دوران شروع ہونے والی سیریز میں پہلا موقع ہوگا جب اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑیوں کو ون ڈے کیپ دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏’یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا ‘‏

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو تیسری پوزیشن بچانےکاچیلنج درپیش ہے،پاکستان سے سیریز ہارے تو بھارت تیسرےنمبر پرآجائےگا پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہےگی ، قومی ٹیم نے 1974سےانگلینڈ میں سیریز نہیں جیتی ہے۔

    پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل کے ڈیبیو کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر کو سہارا دینے کے لئے صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہیں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    کارڈف : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی، قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اٹھانے سے صرف دو جیت کی دوری پرہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی ہے۔

    انگلش ٹیم 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ پاکستان نے انگلینڈ کا 303 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا تھا۔ سرفراز نےشاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی بار فائنل کا ٹکٹ بک کرنے کیلئےشاہینوں کو دوبارہ ایسی ہی کارکردگی دہرانا ہوگی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 38 فیصد ٹکٹس بھارتی شائقین نےخرید رکھی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم سیر ہے تو شاہین بھی سوا سیر ہیں، کارڈف کے میدان میں دونوں ٹیموں کا جم کر مقابلہ ہوگا۔

    محمد عامر، حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں،۔

    کیاپاکستانی ٹیم اس بار چیمپیئنزٹرافی جیت کرقوم کو عید کا تحفہ دے پائے گی؟ یاد رہے کہ پچیس سال قبل ماہ رمضان میں ہی پاکستان انگلینڈ کو ہرا کرعالمی چیمپئن بنا تھا۔

  • میچ میں قسمت نے بہت ساتھ دیا، اللہ کا شکرگزارہوں، سرفرازاحمد

    میچ میں قسمت نے بہت ساتھ دیا، اللہ کا شکرگزارہوں، سرفرازاحمد

    کارڈف : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ میں قسمت نے بہت ساتھ دیا۔ اللہ پاک کا بے حد شکر گزار ہوں، امید ہے مستقبل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کروں گا، یقین نہیں آرہا کہ میچ جیت گئے، محمد عامر نے پارٹنر شپ میں بہترین ساتھ دیا۔

    یہ بات انہوں نے میچ کے اختتتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری باﺅلنگ اور فیلڈنگ بہت ہی اچھی رہی ہے، جس کی وجہ سے میچ جیت سکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ 2 سال سے بہت مثبت کھیل پیش کر رہی ہے اس لیے کوشش کریں گے کہ ان کے خلاف ہم بھی مثبت کھیلیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہترین بلے باز ہیں اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے جس کا نظارہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں دیکھنے کو ملے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان نے چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: چمپیئنزٹرافی : پاکستان نے سری لنکا کوتین وکٹوں سے ہرادیا