Tag: care home

  • برطانیہ کی 104 سالہ خاتون کی گرفتار ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

    برطانیہ کی 104 سالہ خاتون کی گرفتار ہونے کی خواہش پوری ہوگئی

    لندن : برطانوی پولیس نے ایک قریب المرگ خاتون نے 104 برس کی عمر میں گرفتار ہوکر اپنی انوکھی آخری خواہش پوری کردی۔

    انسان کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں، وہ مرنے سے پہلے اپنی آخری خواہش کی تکمیل بھی چاہتا ہے جسے اس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    برطانیہ کی ایک قریب المرگ خاتون عینی بروکن برو جنہوں نے پوری زندگی میں کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جب انہیں پولیس افسر نے ہتکڑیاں لگائی گئیں تو وہ بہت خوش ہوئیں۔

    خاتون کی گرفتار ہونے کی انوکھی خواہش پوری ہونے کے بعد ان کے عزیز و اقارب کو یقین ہے کہ اب وہ سکون سے اپنی آنکھیں بند کرسکیں گی۔

    عینی بروکن کا کہنا ہے کہ ’میری خواہش تھی کہ مجھے بھی گرفتار کیا جائے، میں 104 برس کی ہوچکی ہوں اور آج تک میں نے کبھی قانون نہیں توڑا‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جلد اکتاہٹ کا شکار ہوجانے والی 104 سالہ خاتون کو جب انہیں گرفتار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن بہت اچھا اور دلچسپ تھا‘۔

    عینی بروکن کا کہنا تھا کہ ہتھکڑیاں لگنے کے بعد ایک مجرم کی طرح محسوس کیا، جس کے بعد میں اور بھی محتاط رہوں گی کچھ کہنے اور کرنے میں لیکن پولیس کا رویہ بہت اچھا تھا۔

    خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں کئیر ہوم کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تھی جس میں ایک عجیب درخواست کی گئی تھی، لیکن ہمارے لیے یہ کام بہت دلچسپ تھا۔

    خاتون افسر کے ساتھی راب کولے کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پہلی مرتبہ کیئرہوم سے کسی کو حراست میں لیا ہے‘۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون ہمیں دیکھ کر حیران ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی کیوںکہ گرفتار ہونا ان کی خواہش تھی۔

  • امریکا: کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش، 92 سالہ ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

    امریکا: کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش، 92 سالہ ماں نے بیٹے کو قتل کردیا

    واشنگٹن: امریکی ریاست ایریزونا میں 92 سالہ ماں نے کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش کرنے پر 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 جولائی کو میری کوپا کاؤنٹی کے علاقے فاؤنٹین ہلز میں پیش آیا جہاں 92 سالہ اینا بلیسنگ کے بیٹے نے انہیں ایک کیئرہوم بھیجنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے بیٹے کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق اینا بلیسنگ نے لباس کی جیبوں میں دو پستول چھپائے اور اپنے بیٹے کے بیڈروم میں جاپہنچیں، جہاں دونوں ماں بیٹوں میں جھگڑا ہوا اور خاتون نے ریوالور جیب سے باہر نکالا اپنے بیٹے پر فائر کھول دئیے۔

    عدالتی دستاویز کے مطابق خاتون نے قتل سے قبل اپنے بیٹے سے کہا تم نے میری زندگی برباد کردی اس لیے اب میں تمہاری زندگی لے رہی ہوں۔

    بعدازاں انہوں نے اپنے بیٹے کی 57 سالہ دوست کو بھی پستول کے نشانے پر رکھ لیا تاہم دوست نے ہوشیاری سے انہیں دھکا دے کر پستول دور پھینک دیا۔

    جس کے بعد خاتون نے اپنا دوسرا پستول جیب سے نکالا تاہم ان کے بیٹے کی دوست اس پستول کو کمرے سے دور گرا کر کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس کو فون کردیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی گردن اور جبڑے پر گولی کے 2 نشان پائے گئے ہیں جبکہ اینا بلیسنگ اپنی کرسی پر بیٹھی ہوئی پائی گئیں، تفتیش کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے خود کو بھی مارنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔