Tag: care of hair

  • فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی اداکارائیں اپنی صحت اور خوبصورتی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں کیونکہ یہ ان کی کارکردگی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ فائزہ خان اور عروبہ مرزا نے بتایا کہ ان کے بال اتنے لمبے گھنے اور خوبصورت کیوں ہیں؟

    پروگرام میں میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں میں کون سا تیل اور کون سی جڑی بوٹی استعمال کرتی ہیں۔

    اداکارہ عروبہ مرزا نے بتایا کہ میں اپنے بالوں میں زیادہ تر سرسوں کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے علاوہ کوکونٹ آئل بھی لگاتی ہوں، انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں کوکونٹ آئل زیادہ بہتر رہتا ہے کیونکہ اس سے بال بہت چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں۔

    اداکارہ فائزہ خان کا کہنا تھا کہ میں زیادہ تر زیتون کا تیل استعمال کرتی ہوں اس کے اندر میں تازہ ایلو ویرا شامل کرلیتی ہوں میں نے اپنے گھر میں ہی ایلو ویرا کو پودا لگایا ہوا ہے جہاں سے مجھے تازہ مل جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار بالوں کی بہتر نشونما کیلئے پیاز کا پانی بھی لگاتی ہوں جس کا مجھے بہت اچھا رزلٹ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ سرسوں کے تیل میں میتھی دانہ ڈال کر بھی استعمال کرتی ہوں۔

  • سرد موسم میں بھی بالوں کوخوبصورت رکھنا ممکن

    سرد موسم میں بھی بالوں کوخوبصورت رکھنا ممکن

    لندن:اس میں کوئی شک نہیں کہ سرد موسم میں جلد کی طرح بال بھی روکھے اوربے رونق ہوجاتے ہیں، البتہ چند تدابیر کے ذریعے سرد موسم میں رہتے ہوئے بھی بالوں کو صحت مند اور خوبصورت رکھ سکتا ہے۔

    ماہرین نے سرد موسم میں بالوں کوکلر کرنا نقصان دہ قرار دیا ہے لیکن بعض مرد وخواتین کو اس سے اجتناب کرنا ممکن نہ ہو تاہم دیگر تدابیر کو ضروراختیار کیا جاسکتا ہے، خشکی سے بچنے کیلئے سرکی کھال پرگرم تیل سے مساج کریں، ناریل یا زیتون کا تیل استعمال کرنے کےمزید اچھے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

    بالوں کوکبھی گرم پانی سے نہ دھوئیں کیونکہ ایسا کرنے سے سر کی کھال پر خشکی زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے، سر کو ہمیشہ نیم گرم پانی سے دھوئیں اورایک ہفتے میں ایک یا زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ سرمیں شیمپو کریں۔

    شیمپو اور ہیئرکنڈیشنر کوعلیحدہ علیحدہ استعمال کریں، ہیئر کنڈیشنر کو ایسے لگائیں کہ یہ صرف بالوں تک ہی محدود رہے کھال تک نہ پہنچ سکے، کنڈیشنرکو کم سے کم 10 سے 15 منٹ تک ہی بالوں پر لگائے رکھیں ایسا کرنے سے بالوں کو گرنا بھی رک سکتا ہے۔

    خشک بالوں کیلئے کوکونٹ ملک بہت مفید ہے، بالوں میں پروٹین کی کمی پوری کرنے کیلئے پروٹین کنڈیشنر، انڈے اوردہی کو مکس کرکے جلد پرلگانا فائدہ مند ہے،یہ پیسٹ 5 سے 10 منٹ تک سر پر لگائے رکھیں اور بعد میں اچھی طرح سر کودھو لینا چاہئے۔