Tag: caretaker Chief minister

  • بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی

    بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی

    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 2 دن رہ گئے لیکن صوبے میں نگران وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نگران وزیر اعلیٰ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بات چیت شروع نہیں ہو سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے میر حمل کلمتی، اور جے یو آئی نے عثمان بادینی کو نامزد کیا ہے، بی این پی، جے یو آئی کے درمیان مشترکہ طور پر ایک نام دینے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔

    نگراں وزیراعظم کی تقرری، شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کو خط

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسلام آباد سے واپسی پر اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات ہوگی، ان اسلام آباد سے واپسی آج متوقع ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ میر نصیر بزنجو، سابق ٹیکنوکریٹ میر شبیر مینگل اور بہروز ریکی بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے منصب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور پالیمانی کمیٹی کرے گی

    خیبر پختونخوا اوربلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور پالیمانی کمیٹی کرے گی

    پشاور : نگراں وزرائے اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے نام پر سیاسی جماعتیں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکیں، جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے ناموں کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں نگراں وزرائے اعلٰی کی تلاش کا معاملہ ہنوز حل طلب ہے، خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتیں کسی ایک نام پر متفق ہونے میں ناکام ہوگئیں۔

    نگران سیٹ اپ پر چھائےخدشات کے بادل نہ چھٹ نہ سکے، دونوں جانب سے میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے، پرویزخٹک اورسابق اپوزیشن لیڈرکے بعد پارلیمانی کمیٹی کی بیٹھک بھی بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

    نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پراتفاق ہوگیا، جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا چناؤ الیکشن کمیشن کرے گا، سابق چیف جسٹس کے پی اعجاز قریشی اور ریٹائرڈ بیورو کریٹ حمایت اللہ حکومت کے نامزد امیدوارہیں جبکہ حزب اختلاف نے منظور آفریدی اورجسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا نام د یا ہے،الیکشن کمیشن آئندہ دو روز میں ان چار ناموں میں سے ایک نام کا فیصلہ کرے گا۔

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی تلاش بھی تاحال جاری ہے، عبدالقدوس بزنجو اور عبدالرحیم زیارتوال پانچ ملاقاتوں کے بعد کسی امیدوارکا انتخاب نہ کرسکے۔

    نگراں وزیراعلٰی کے معاملےپر مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا، فریقین میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت اور اپوزیشن نے 2،دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے ہیں۔

    اپوزیشن نے وکیل رہنما علی احمد کرد کا نام دیا ہے،  آج کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو یہ گیند بھی الیکشن کمیشن کے کورٹ میں چلی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔