Tag: caretaker CM

  • علیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے

    لاہور: علیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نگراں وزارت اعلیٰ کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے اس وقت تین نام ہیں جن پر وہ نگراں وزیر اعلیٰ کے حوالے سے غور کر رہی ہے، ان ناموں میں سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کا نام بھی شامل ہے، جب کہ نجم سیٹھی بھی دوبارہ وزارت اعلیٰ کے لیے کوشاں ہیں۔

    مسلم لیگ ن نے مذکورہ تینوں ناموں پر اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے، نجم سیٹھی پر ایک اتحادی جماعت نے اپنے اعتراضات سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی اس معاملے میں یہ رائے ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے دیا جائے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت میں علیم خان اور احد چیمہ نیب کی حراست میں رہے، اور علیم خان نے وزیر اعلیٰ نہ بنائے جانے اور کیسز کیے جانے پر ناراض ہو کر پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔

  • منظور آفریدی خیبرپختونخواہ کے نگراں وزیر اعلیٰ ہوں‌ گے

    منظور آفریدی خیبرپختونخواہ کے نگراں وزیر اعلیٰ ہوں‌ گے

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں نگران وزیراعلی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت میں‌ اتفاق ہوگیا، منظور آفریدی صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ ہوں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے میں‌ خیبرپختون خواہ دیگر صوبوں‌ پر بازی لے گیا، منظور آفریدی یہ اہم ترین ذمے داری سنبھالیں‌ گے. ان کا نام جے یوآئی (ف) نے تجویز کیا تھا.

    وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والی گفتگو نتیجہ خیزثابت ہوئی۔

    نگراں وزیراعلی کے لئے منتخب ہونے والے منظور آفریدی کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں، البتہ وہ کبھی عملی سیاست کا حصہ نہیں‌ رہے.

    منظور آفریدی کاروباری شخصیت کے طور پر شہرت رکھتے ہیں، وہ الیکٹرانک آلات بنانے والی معروف نجی کمپنی کےمالکان میں شامل ہیں، 42 سالہ منظور آفریدی کا تعلق فاٹا کی خیبر ایجنسی کے علاقے باڑا سے ہے، وہ جے یو آئی (ف) کے نزدیک تصور کیے جاتے ہیں۔

    دیگر صوبوں‌ میں اس وقت نگراں وزیر اعلیٰ کے مشاورت کا عمل جاری ہے۔


    عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں‌ گے، صدر ممنون حسین نے منظوری دے دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔