Tag: Cargo

  • خوف  اور دہشت سے  بھرپور فلم ’’ کارگو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

    خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’’ کارگو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی فلم’’ کارگو‘‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بین ہالنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو دریا کی سیر کیلئے جاتا ہے اور دریا کی یہ سیر اس پر قیامت بن کرٹوٹ پڑتی ہے۔

    بیوی تو پراسرار اور جان لیوا وائرس کی شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئی لیکن اسی وائرس سے مرتے ہوئے باپ کو اڑتالیس گھنٹے کی مہلت ملی ہے۔

    مرنے سے پہلے اسے اپنی بچی کی جان بچانی ہے اور باپ ہر قیمت پر اپنی ایک سالہ بچی کی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے، باپ کی محبت، موت کا خوف اور خطرناک وائرس اس فلم کی مرکزی کہانی ہے۔

    فلم ’’ کارگو‘‘ کی کاسٹ میں مارٹن فری مین، اینتھونی ہیز، کیرن پسٹوریس، ڈیوڈ گلپلل اور سوزی پورٹر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ کریگ ڈیکر اور جیف ہیریسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم ’’ کارگو‘‘ سترہ مئی کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روس: ہوائی اڈے پر سونے اور چاندی کی بارش

    روس: ہوائی اڈے پر سونے اور چاندی کی بارش

    ماسکو: روس کے مشرقی شہر کے ایئرپورٹ کے رن وے پر سونے اور چاندی کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر کارگو جہاز میں رکھی گئی بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں جہاز کے اڑان بھرتے ہی رن وے پر گر گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کے دوران جہاز کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا جس کے باعث اس میں رکھی ہوئی سونے اور چاندی کی 200 قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں، ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلو بتایا گیا ہے۔

    پائلٹ واقعہ سے لاعلم رہتے ہوئے اپنے مقررہ سفر کی جانب گامزن رہا جبکہ یاکوتس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور آسمان سے ہونے والی سونے اور چاندی کی بارش کے ثمرات کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔

    رن وے پر گرنے والی تمام سونے اور چاندی کی اینٹوں کو اکٹھا کرلیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    یہ پڑھیں: سری لنکا میں آسمان سے درختوں کی بارش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی : بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈکنٹینر کارگوہینڈلنگ کی گئی، جنوری میں ایک لاکھ چھپن ہزار دو سو چون کنٹینر ہینڈلنگ کاریکارڈ قائم کیا گیا۔

    کراچی پورٹ ترجمان کے مطابق جنوری میں چالیس تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بیالیس ہزار دو اسی کنٹینرزکی درآمداور اکتالیس ہزار آٹھ سو اکتیس کنٹینرز کی برآمدکی گئی ۔

     پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر چھتیس ہزار سات سو سڑسٹھ کنٹینرز کی درآمد اور تینتیس ہزار تین سواننچاس کنٹینرز کی برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق آئندہ سال گہرے پانی کی نئی کنٹینر بندرگاہ آپریشنل ہونے سے مزید اضافہ ہو جائے گا۔