Tag: cargo ship

  • کراچی پورٹ میں غیرملکی بحری جہاز پھنس گیا

    کراچی پورٹ میں غیرملکی بحری جہاز پھنس گیا

    کراچی : کے پی ٹی میں غیرملکی کنٹینرز سے لدا مال بردار بحری جہاز پورٹ کے چینل میں پھنس گیا، انتظامیہ نے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔

    اس حوالے سے کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائبیریا رجسٹرڈ جہاز اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے چینل میں پھنسا۔

    بحری جہاز کو نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے 3 ٹگس کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، امید ہے جلد کامیابی مل جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق مال بردار بحری جہاز کے کپتان نے اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے پر کے پی ٹی سے مدد طلب کی تھی، اس سلسلے میں کے پی ٹی کے پائلٹ بوٹ جہاز کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ساحل سی ویو پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا تھا، جسے 49روز کی بہت مشکل اور محنت کے بعد ریت سے نکالا گیا تھا۔

  • کراچی: ریت میں پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے بڑی ٹگ بوٹ منگوالی گئی

    کراچی: ریت میں پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے بڑی ٹگ بوٹ منگوالی گئی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحل پر ریت میں پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے بڑی ٹگ بوٹ منگوالی گئی، جہاز سے تیل کے ممکنہ رساؤ کو روکنے کے لیے انسداد آلودگی بند لگا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر ریت میں پھنسنے والے جہاز سے تیل کے ممکنہ رساؤ کو روکنے کے لیے انسداد آلودگی بند لگا دیا گیا، بھاری مشینری کے پی ٹی کے شعبہ میرین پلوشن کنٹرول نے نصب کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگ ٹونگ 77 میں 118 ٹن بنکر آئل موجود ہے، سمندر میں موجیں جہاز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ موجوں کی وجہ سے جہاز کے ٹوٹنے کا بھی اندیشہ ہے۔

    یاد رہے کہ ہانگ کانگ سے ترکی جانے والا جہاز 18 جولائی کو کراچی ہاربر پہنچا تھا، کے پی ٹی نے جہاز کو ہاربر پر لگنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ مذکورہ جہاز راں کمپنی کا ایک اور جہاز پہلے سے ہاربر پر موجود تھا۔

    کے پی ٹی ذرائع کے مطابق ہینگ ٹونگ کو دوسرے جہاز سے عملہ تبدیل کرنا تھا، کے پی ٹی نے عملے کی تبدیلی کا عمل کھلے سمندر میں کرنے کی ہدایت کی تاہم ہدایات ی خلاف ورزی کی گئی جس کے باعث جہاز تیز موجوں سے بہہ کر کلفٹن کے ساحل پر پھنس گیا تھا۔

    دوسری جانب جہاز کو نکالنے کے لیے مالک نے بڑی ٹگ بوٹ منگوالی ہے، ٹگ بوٹ متحدہ عرب امارات سے منگوائی گئی ہے جو آج دوپہر پہنچے گی۔ ٹگ بوٹ اور کے پی ٹی عملہ مشترکہ آپریشن سے جہاز کو نکالنے کی کوشش کریں گے۔

    جہاز کے مالک کو ریسکیو آپریشن سے پہلے تیل نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور متعلقہ ادارے جہاز کی نگرانی کے لیے ساحل پر موجود ہیں۔

  • نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے معاملے میں اہم پیشرفت

    نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کے معاملے میں اہم پیشرفت

    قاہرہ : نہر سوئز میں پھنسے دیوہیکل جہاز کو نکالنے کا کام جاری ہے، لائن میں لگے ڈھائی سو کے قریب مال بردار بحری جہاز گزرنے کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے مصری حکام کا کہنا ہے کہ نہر سوئز میں پھنسے ہوئے ایور گرین نامی بحری جہاز کو باہر نکالنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں اور توقع ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک یہ آپریشن مکمل ہوجائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خبروں میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے منگل سے مذکورہ بحری جہاز کو نہرسوئز سے نکالنے کا آپریشن شروع کیا گیا تاہم اب تک اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

    اس سے پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ کام دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب نہر سوئز کی بندش کی وجہ سے تیل اور اشیائے صرف سے لدے240 بحری جہاز کھلے سمندروں میں راستہ کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ نہر سوئز کی بندش کے باعث دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی یومیہ ترسیل دس سے بارہ فی صد تک متاثر ہوسکتی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ دوہزار ٹن وزنی یہ دیوہیکل مال بردار بحری جہاز گزشتہ ہفتے منگل کے روز نہر سوئز عبور کرتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ بند ہوگئی تھی۔

  • دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا، دنیا کا سب بڑا تجارتی راستہ بند

    دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا، دنیا کا سب بڑا تجارتی راستہ بند

    قاہرہ: مصر کی نہر سوئز میں بحری جہاز پھنس جانے سے دنیا کا اہم ترین تجارتی راستہ بلاک ہوگیا، جہاز کی وجہ سے بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور نہر سوئز میں مال بردار جہازوں کی قطار میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایور گرین نامی بحری جہاز نہر سوئز میں واقع بندرگاہ کے شمال سے بحیرہ روم کی جانب گامزن تھا جب جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنا توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا۔

    سمت مڑنے سے جہاز نہر کے تنگ راستے میں پھنس گیا جس سے پورا راستہ بلاک ہوگیا۔

    جہاز کے پیچھے ڈیڑھ سو کے قریب مزید بحری جہاز منتظر ہیں کہ راستہ کھلے تو وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں، علاقے میں بحری جہازوں کا ٹریفک جام ہوچکا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Julianne Cona (@fallenhearts17)

    واضح رہے کہ سوئز کنال بحیرہ احمر کو بحیرہ روم سے ملاتی ہے اور یہ بحری جہازوں کو ایشیا سے یورپ ملانے کا سب سے تیز سمندری راستہ ہے۔ ڈیڑھ سو سال قبل بنائی جانے والی سوئز کنال 193 کلو میٹر طویل ہے اور اس کی چوڑائی 205 میٹر ہے۔

    ابھی تک واضح نہیں کہ واقعے کی اصل وجہ کیا ہے، جہاز کے لیے راستہ بنانے کے لیے زمین کھودنے والی مشین جہاز کے آگے موجود ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ کھدائی کرنے میں مصروف ہے۔

    ایور گرین نامی اس بحری جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے مال بردار جہازوں میں ہوتا ہے، اس کی لمبائی 400 میٹر اور چوڑائی تقریباً 60 میٹر ہے۔ اس سفر میں ایور گرین چین سے نیدر لینڈز کے شہر راٹر ڈیم جا رہا تھا۔

    امدادی ٹگ بوٹس کی مدد سے بھی اس جہاز کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہیں لیکن اتنے بڑے حجم کا جہاز فی الحال اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہوا۔

    ایور گرین کے پھنس جانے سے بحیرہ روم، بحیرہ احمر اور نہر سوئز میں مال بردار جہازوں کی قطار میں اضافہ ہوتا ہی جا رہا ہے اور ہر گھنٹہ لاکھوں ڈالر کا نقصان بھی ہورہا ہے۔

    بحری جہاز کے مالک شوئی کسن نے اس نقصان پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جہاز کو ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    بین الاقوامی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کو نکلنے میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اس سے عالمی تجارت پر بہت گہرا اثر پڑ سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جہاز کو وہاں سے ہٹایا نہیں جا سکا تو پھر اس پر لدے ہوئے سامان کو نکالنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ عالمی بحری تجارت کا 10 فیصد حصہ اس نہر سے گزرتا ہے۔

    اس سے قبل سنہ 2017 میں بھی ایک جاپانی جہاز نہر سوئز میں پھنس گیا تھا تاہم اسے چند گھنٹوں میں نکال لیا گیا تھا۔

  • کراچی پورٹ: غیر ملکی جہاز کا ایندھن و کھانا ختم، فلاحی ادارہ کھانا دینے لگا

    کراچی پورٹ: غیر ملکی جہاز کا ایندھن و کھانا ختم، فلاحی ادارہ کھانا دینے لگا

    کراچی: کراچی  پورٹ پر لنگر انداز غیر ملکی جہاز کے عملے اور مالک کے درمیان تنازع ہوگیا، جہاز کے مالک نے عملے کو تنخواہ دینے سے انکار کردیا، جہاز کا ایندھن اور خوراک ختم ہوگئی، عملے کو فلاحی ادارے کھانا فراہم کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ پر لنگر انداز پاناما سے رجسٹرڈ جہاز ایم وی مسکی کارگو جہاز کے عملے نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کام بند کردیا جس کے باعث کارگو ہینڈلنگ بند ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق پاناما سے رجسٹرڈ ایم وی مسکی کارگو بحری جہاز جبل علی سے 8 روز قبل کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو اتھا، بحری جہاز کا ایندھن اور عملے کے پاس خوراک ختم ہوگئی ہے اور تاحال فلاحی ادارے جہاز کے عملے کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔

    پریشان حال عملے میں بھارتی اور سوڈانی شامل

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب کے مطابق جہاز کے مالک نے مسکی نامی بحری جہازکو بے یار و مدد چھوڑ دیا ہے اور کوئی رابطہ نہیں ہے، بحری جہاز کو کراچی پورٹ سے کویت روانہ ہونا تھا، مسکی نامی بحری جہاز کے عملے میں بھارتی اور سوڈانی باشندے شامل ہیں۔