Tag: Caribbean Premier League

  • فاسٹ بالر محمد عامر کی کیریبین پریمیئر لیگ میں تباہ کن بالنگ، ویڈیو دیکھیں

    فاسٹ بالر محمد عامر کی کیریبین پریمیئر لیگ میں تباہ کن بالنگ، ویڈیو دیکھیں

    انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستان قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر ان دنوں کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ان دنوں کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ جس میں 30 سالہ محمد عامر جمیکا تھلائیواس کے لئے کھیل رہے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود پاکستان کا یہ بائیں ہاتھ کا یہ فاسٹ بالر اب بھی خطرناک بالنگ کر رہا ہے، انہوں نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا

    میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے جمیکا نے 7 وکٹوں پر 153 رنز کا اسکور بنایا، کپتان روومین پاول نے نصف سنچری بنائی، جواب میں کیرون پولارڈ کی قیادت میں ٹرنباگو کی ٹیم 8 وکٹوں پر 119 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح جمیکا کو 34 رنز سے جیت ملی۔

    ہدف کا تعاقب کرنے والی نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو تیسری گیند پر ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، محمد عامر نے سنیل نارائن کے اسٹمپ کو بے دردی سے اکھاڑ دیا، وہ 2 گیندوں میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے کہ پویلین واپسی ان کا مقدر ٹھہری۔

    ساتھ ہی محمد عامر نے نکولس پورن کو بھی بولڈ کیا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ عامر نے اپنی باؤنسر گیند سے آندرے رسل کو پریشان کیا اور یہ گیند ان کے جسم پر بھی زور سے لگی۔

    محمدعامر نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران ان کی 13 گیندوں پر ایک بھی رن نہیں بن سکا۔

    اس سے پہلے تھلائیواس کی جانب سے کپتان روومین پاول نے 49 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ انہوں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ٹیم نے 31 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دی تھیں۔

    اس کے بعد انہوں نے ریمن ریفر کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لئے 90 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھال لیا۔

    ریفر نے 26 گیندوں پر 28 رنز بنائے، آخر میں عماد وسیم نے 12 گیندوں میں 21 رنز بنا کر اسکور کو 150 کے پار پہنچا دیا ۔ انہوں نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

    تیز گیند باز روی رامپال نے 40 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیل نارائن نے 4 اوورز میں صرف 11 رنز دئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کیلئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

  • کیئربین پریمئر لیگ: اعظم خان کے بلند وبالا چھکوں کی دھوم

    کیئربین پریمئر لیگ: اعظم خان کے بلند وبالا چھکوں کی دھوم

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے کیئربین پریمئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی فٹنس ثابت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیئربین پریمئر لیگ میں بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹراعظم خان کی عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے،اعظم خان سی پی ایل کے چار میچز میں 30.25 کی اوسط سے 121 رنز بناچکے ہیں۔

    ٹورنامنٹ میں ان کی بہترین کارکردگی 84 رنز کی عمدہ اننگز ہے

    اعظم خان ٹورنامنٹ میں اب تک نو بلند وبالا چھکے جڑ چکے ہیں اور سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جمیکا تلاواز کارلوس لوئس دس چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    سی پی ایل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے ٹورنامنٹ کے اہم ترین کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی جاتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو اعظم خان کی بھی اپ لوڈ کی گئی ہے، جس میں اب تک کھیلے گئے میچز میں اعظم خان کی جانب سے جڑے گئے بلند وبالا چھکوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے، ویڈیو کو ابھی تک 42 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

  • جمائیکا تلاواز نے حیدر علی کومہنگے داموں خرید لیا

    جمائیکا تلاواز نے حیدر علی کومہنگے داموں خرید لیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کی ٹاپ کٹیگری میں پک کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیربیئن پریمیئر لیگ نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو ٹاپ کیٹگری میں چن لیا ہے، حیدر علی کو جمائیکا تلاواز کی جانب سے بونس کیساتھ ایک لاکھ 10ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جو کہ پاکستانی 1کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

    تمام معاملات طے ہونے کے بعد حیدر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این سی او ملنے کا انتظار ہے، این سی او ملنے کے بعد ہی حیدر علی ویسٹ انڈین لیگ میں بھرپور ایکشن میں دکھائی دینگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دو ستمبر کو نوجوان کرکٹر حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری بنائی، جس کے بعد حیدر علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

    اس سے قبل ڈیبیو پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا اعزاز عمر امین کو حاصل تھا جنہوں نے 47 رنز بنائے تھے۔ حیدر علی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

  • شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    شاداب اورحسن کی کریبیئن لیگ میں دھماکہ خیز انٹری، میچ جتوا دیئے

    لاہور : کریبئین پریمیئر لیگ کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹارز شاداب خان اور حسن علی کی تباہ کن بولنگ نے اپنی اپنی ٹیموں کو میچز جیتوا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپینز ٹرافی کے ہیرو حسن علی اور شاداب خان نے اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت اپنے پہلے ہی میچ میں مخالفین کے پرخچے اڑا کر رکھ دئیے۔

    پاکستانی کرکٹ کے چمکتے ستاروں نے ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں دھاک بٹھا دی۔ پہلا میچ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ لوشیا اسٹارز کے درمیان کھیلا گیا۔


    مزید پڑھیں: حسن علی کا چیمپئنز ٹرافی میں نیا ریکارڈ


    کربیبئن پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں ٹرینباگو کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے شاداب کی گھومتی گیندوں نے بلےبازوں کو چکرا دیا۔


    مزید پڑھیں: ابھرتے کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ ہم کسی سے کم نہیں


    شاداب نے4اوورز میں 15رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی شاداب خان لے اڑے۔ جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے بھی اپنے ڈیبیو میچ میں دھماکہ خیز انٹری دی۔


    مزید پڑھیں: جونیئرشاداب خان نے سینیئریووراج کو پویلین کے باہر بھیجا


    سینٹ کٹس کیلئے کھیلتے ہوئے حسن علی نے4اوورز کرائے۔19رنز دئیے اور دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ مین آف دی میچ کی تصویر حسن علی نے ٹوئٹر پر بھی اپ لوڈ کی۔