Tag: carona

  • پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید بچوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا

    پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید بچوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا

    لاہور: کورونا کی تیسری لہر سے بچے تیزی سے  متاثر ہورہے ہیں، لاہور میں مزید 3 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کورونا وائرس نے مزید تین بچوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، جن میں سے دو بچوں کو چلڈرن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جس کے بعد چلڈرن اسپتال میں متاثرہ بچوں کی تعداد چودہ ہوگئی۔

    اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ چھ بچوں کوڈسچارج کردیاہے اور آٹھ بچےزیرعلاج ہیں تاہم تمام کورونا سے متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا کا شکار دو بچے دم توڑ گئے تھے، جاں بحق ہونے والا ایک بچہ دل کے عارضہ جبکہ دوسرا گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔

    ڈین چلڈرن اسپتال کا کہنا تھا کہ کرونا کی تیسری لہر سے بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، عوام سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔

    خیال رہے وفاقی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر دس سال کی عمر کے بیس ہزارسے زائد بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

  • پاکستان نے کورونا وبا پر کیسے قابو پایا ؟عاصم سلیم باجوہ نے بتا دیا

    پاکستان نے کورونا وبا پر کیسے قابو پایا ؟عاصم سلیم باجوہ نے بتا دیا

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا پر کیسے قابو پایا؟ یہ کوئی راز نہیں بلکہ وزیراعظم کی زیرنگرانی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نےکورونا وباپرکیسے قابو پایا؟ یہ کوئی راز نہیں، اللہ کے فضل کے بعد وزیراعظم کی زیرنگرانی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وباکےپھیلاؤکوروکنے،روزگاربحال رکھنےکیلئےمتوازی اقدامات کئے، دنیا ہم سے سیکھےاور پاکستان کی ان کاوشوں کو سراہے بھی۔

    گذشتہ روزچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔

    یوٹیک اور ٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

  • کورونا سے متاثرہ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اے ایس ایف کے2  اہلکار جان کی بازی ہار گئے

    کورونا سے متاثرہ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اے ایس ایف کے2 اہلکار جان کی بازی ہار گئے

    لاہور : کورونا وائرس سے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اے ایس ایف کے 2 اہلکارانتقال کر گئے جبکہ اےایس ایف کے مزید23 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، کورونا سے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اے ایس ایف کے2 اہلکارانتقال کر گئے، کورونا سے انتقال کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر کا تعلق اے ایس ایف لاہور سے تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے17ملازمین میں بھی کورونا پایا گیا، جس کے بعد اے ایس ایف کے مزید23 اہلکاروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، اہلکاروں کا تعلق کراچی، لاہورایئرپورٹ اور ہیڈکوارٹر سے ہے۔

    https://youtu.be/j7pJWWDQkpk

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11ہزار155 تک جاپہنچی ہے، اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد پنجاب میں4767 ہے، سندھ میں 3671، خیبرپختونخوامیں 1541 اوراسلام آباد میں 214 مریض سامنے آئے جبکہ بلوچستان میں 607 ، گلگت بلتستان میں 300 ،آزاد کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا سے اموات کی تعداد بھی بڑھ گئی، ملک میں 24گھنٹےکےدوران 13 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کورونا سے اموات کی تعداد 237 ہوگئی، سندھ میں73 ،پنجاب میں65، کےپی کے میں 85 ، گلگت بلتستان میں 3،بلوچستان میں 8مریض جان سے گئے جبکہ اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے3مریض دم توڑ گئے۔

    پاکستان میں 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کرونا وائرس سے ابتک2527 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے48دن میں 12ارب روپے کوروناکی مدمیں خرچ کردیے

    سندھ حکومت نے48دن میں 12ارب روپے کوروناکی مدمیں خرچ کردیے

    کراچی : سندھ حکومت نےکوروناوائرس پرقابوپانےکیلئےاڑتالیس روز میں بارہ ارب روپے کورونا کی مدمیں خرچ کردیئے اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

    سندھ حکومت کےکوروناوائرس پرقابوپانےکیلئے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ، محکمہ خزانہ کی دستاویز میں بتایا گیا کہ حکومت نے48دن میں12ارب کورونا کی مدمیں خرچ کئے، ڈپٹی کمشنرجامشوروپرمہربانیاں،50لاکھ روپےکی خصوصی گرانٹ جاری کی۔

    دستاویز میں بتایا گیا ضلع جامشورومیں کوروناوائرس پازیٹوکے 2کیسزرپورٹ ہوئے، ڈپٹی کمشنرملیرکو5کروڑروپے،ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ کو50لاکھ روپےدئیے ، اسی طرح سکھر انتظامیہ کو9کروڑروپےکےفنڈزدئیےگئے۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق راشن تقسیم کیلئے29ڈپٹی کمشنرزکو1ارب 8کروڑکےخصوصی فنڈز اور محکمہ صحت سیکریٹریٹ کو5 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی جبکہ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ حیدرآبادکوایک ارب روپےخصوصی گرانٹ دی گئی۔

    دستاویز میں بتایا گیا پی ڈی ایم اےکو2ارب50کروڑروپےکافنڈ اور ڈپٹی کمشنرحیدرآباد کو قرنطینہ کیلئے3 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز دئیے گئے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں قرنطینہ قائم، چند اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری ہوئے اور سروسزاسپتال کورونا آئی سی یو کیلئے ایک کروڑ34لاکھ سے زائد کی خصوصی گرانٹ دی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج  ویڈیوکانفرنس طلب کرلی

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی

    پشاور : وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے اقدامات پر آج ویڈیوکانفرنس طلب کرلی ، جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمودخان وزیراعظم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا کےاقدامات پرآج ویڈیو کانفرنس طلب کرلی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان بھی ویڈیوکانفرنس میں شریک ہوں گے اور وزیراعظم کوحکومتی اقدامات سےآگاہ کریں گے۔

    ویڈیو کانفرنس میں افغان سرحد، محکمہ صحت،بحالی سمیت دیگراداروں کی تیاریوں سےآگاہی دی جائے گی۔

    دوسری جانب محمودخان نے کروناکی روک تھام سےمتعلق اجلاس بھی آج طلب کیاہے، اجلاس میں کورونا کی روک تھام سےمتعلق اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس: وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس کے لئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلداس معاملےپرقوم سےخطاب کریں گے، کروناوائرس کے خطرات سےپوری طرح آگاہ ہیں، قوم حکومتی حفاظتی ہدایات پرعمل کرے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کی صحت اورحفاظت کے لیے درست سمت میں اقدامات کررہی ہے ،عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ہماری کو ششوں کو دنیا میں بہترین قراردیا ہے۔

    خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز 3 نئے کیسز میں سے تین سعودی عرب سے کراچی آئے تھے جب کہ ایک کی سفر ہسٹری موجود نہیں، ملک بھر میں اب تک سب سے زیادہ کرونا وائرس کی تعداد کراچی میں رپورٹ ہوئی ہے۔