Tag: carona cases .

  • سندھ میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ،  ’10 سے15 دن کیلئے سخت فیصلے کرنے  کی ضرورت’

    سندھ میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ، ’10 سے15 دن کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت’

    کراچی: پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے پیش ںظر 10سے15دن کیلئےسخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر میں آبادی زیادہ ہے، اس لئے سخت فیصلے کرنے چاہئیں۔

    قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ 10سے15دن کیلئےسخت فیصلے کرنےکی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزسے میٹنگ کریں گے جبکہ سرٹیفکیٹ بنواکرویکسین نہ لگانےسےمتعلق شکایات آئی ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا جبکہ طبی ماہرین ،محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    خیال رہے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کوویڈمریضوں کے لیے 398 وینٹی لیٹر ، 906 وینٹی لیٹرایچ ڈی یو بیڈز پراور 293 لو آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 4 اگست تک مزید 32 وینٹی لیٹر بڑھائے جائیں گے جبکہ مزید 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 40 لوفلو بیڈز بنائے جائیں گے۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال ، سندھ حکومت کا کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن  پر غور

    کورونا کی بگڑتی صورتحال ، سندھ حکومت کا کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور

    کراچی: سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں  مکمل لاک ڈاؤن  پر غور شروع کردیا ، طبی ماہرین ،محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرگئی اور کورونا کی مثبت شرح 30فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن سمیت سخت اقدامات پر غور شروع کردیا ہے ، کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں مزیدسختیوں پرمشاورت کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نےکورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، تاجروں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

    خیال رہے طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

    دوسری جانب طبی ماہرین کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر سندھ حکومت نے این سی او سی سے رابطہ کیا اور کہا ہے کہ طبی ماہرین کی رپورٹ پرمزید سختیاں کی جائیں اور عوام کوکوروناکی روک تھام کیلئےاحتیاطی تدابیرکیلئےپابند بنایا جائے۔

    سندھ حکومت نے این سی اوسی کو سفارشات میں کہا ہے کہ آمدورفت کےذرائع کومحدود کیا جائے اور ممکن ہوتوموسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

    کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا

    کراچی: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں وبا خطرناک شکل اختیار کرنے لگی ، سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد پابندیاں پھرسخت ہونے لگیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کا نفاذ آج رات سے ہوجائے گا ، صوبے بھر کے ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ آج رات سے بند کردی جائے گی تاہم صرف آوٹ ڈوراورڈیلیوری ہو سکے گی۔

    سندھ بھر میں کل سے مڈل تک اسکول بند کردیے جائیں گے تاہم نویں سے لے کر جامعات تک امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    شہریوں کیلئے آج رات سے سینما، جم، انڈور گیمز کے دروازے بھی بند کردیئے جائیں گے اور کل سے پارک، واٹر پارک،سی ویو، ،کینجھرجھیل جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مثبت کیسزکی شرح آٹھ فیصد تک پہنچ گئی اور صرف کراچی میں سترہ فیصدتک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    اس وقت سندھ بھرمیں دنیاکےخطرناک ترین بھارتی قسم کورونا کے چھیاسٹھ کیسز کےعلاوہ برطانوی، ساؤتھ افریقن اور برازیلین ساختہ کوروناکیسز موجود ہیں۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ، 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز بڑھنے لگے ، ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہا ہےکہ 24 گھنٹے کے دوران 1519 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 79 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصد رہی۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 83048کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے 780 افرادانتقال کرچکےہیں۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

    یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی۔

    خیال رہے ملک میں کورونا نے مزید پچیس افراد کی جان لے لی، جس کے بعد وائرس سے اب تک مجموعی اموات بائیس ہزارچارسوباون ہوچکی ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے سینتیس ہزارتین سو چونسٹھ ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 823 مثبت نکلے۔

    ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دواعشاریہ دوفیصد رہی، این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں تین لاکھ نواسی ہزار دو سوستاون افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی ہے، اب تک ایک کروڑ تہترلاکھ نوے ہزارتین سو چھیالیس ویکسن کی خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں۔

  • کورونا کیخلاف حکومت کی کامیاب حکمت عملی، پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد پر آگئی

    کورونا کیخلاف حکومت کی کامیاب حکمت عملی، پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد پر آگئی ، ایک دن میں 39 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار 43 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 ہزار 647 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 43 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی اور کورونامثبت کیسز کی شرح 1.90فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 39 کورونا مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد21ہزار913 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد35ہزار809 اور کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد نو لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 30 ہزار 552 ، پنجاب میں تین لاکھ 44 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 663، بلوچستان میں 26 ہزار 466 ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 759، اسلام آباد میں 82 ہزار 278 اور آزاد کشمیر میں 19 ہزار 868 کیسز سامنے آئے۔

  • کراچی  میں کورونا کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی : شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت عذراپیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کراچی میں کوروناکیسز8.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ حیدرآباد 16.64 دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کوویڈ سےجنوری میں 431 مریض انتقال کر گئے جبکہ فروری 2021 میں 339 اورمارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں اور اپریل میں تاحال72 مریض انتقال کرچکےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے تاہم سندھ کو تاحال5لاکھ 62 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اورسہولتوں میں اضافہ کیا ہے، مزید 70 وینٹی لیٹرز کا کراچی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

  • کورونا کی دوسری لہر میں دسمبر کے آخر میں شدت آسکتی ہے ، ماہرین نے خبردار کردیا

    کورونا کی دوسری لہر میں دسمبر کے آخر میں شدت آسکتی ہے ، ماہرین نے خبردار کردیا

    لاہور : پنجاب کے اسپتالوں میں رواں ماہ 6 گنا سنجیدہ مریضوں میں اور اموات میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، چیئرمین کورونا ایڈوائرزی نے خبردار کیاہے کہ دوسری لہر میں دسمبر کے آخر میں شدت آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں رواں ماہ میں گزشتہ ماہ کی نسبت 6 گنا سنجیدہ مریضوں میں اضافہ ہوا جبکہ سنجیدہ کیسز آنے پر اموات میں بھی 3 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں سہولتیں ناپید ہونے کا خدشہ ہے، پنجاب میں 1280وینٹی لیٹرز،5 ہزار سے زائد آکسیجن بیڈز موجود ہیں ، میو اسپتال میں سب سے زیادہ 75 وینٹی لیٹرز کرونا کیلئے مختص ہیں ، میو اسپتال میں تاحال 30 مریض انتہائی نگہداشت پر ہیں۔

    شہر کے 12 سرکاری اسپتالوں کو کرونا فوکل اسپتال بنایاگیاہے ، 12سرکاری اسپتالوں میں161کوروناکےتشویشناک مریض زیرعلاج ہیں ، سب سے زیادہ 89 مریض میو اسپتال میں زیرعلاج جبکہ شہر کے 19 نجی ہسپتالوں میں 130 مریض زیرعلاج ہیں۔

    فیلڈ اسپتال ایکسپو میں 280آکسیجن بیڈز موجود ہے، جہاں 40 آکسیجن بیڈز کو مکمل تیار کر لیا گیا ہے تاہم ایکسپو سینٹر میں تاحال مریضوں کو داخل نہیں کیا جا رہا۔

    چیئرمین کورونا ایڈوائرزی پروفیسر محمود شوکت نے خبردار کیا کہ دوسری لہر میں دسمبر کے آخر میں شدت آسکتی ہے، بچوں،ضعیف افراد میں نمونیا سےاموات بڑھ سکتی ہیں اور کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں سہولتیں کم پڑسکتی ہیں۔

    پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ ویکسین کے تاحال آثار نہیں، احتیاطی تدابیرہی ویکسین ہے، کوروناکی مقامی منتقلی روکنے کیلئےضروری خودکومحدود رکھا جائے۔

  • سندھ بھر میں سرکاری اسپتال ایک بار پھر کورونا کیسز سے بھرنے لگے

    سندھ بھر میں سرکاری اسپتال ایک بار پھر کورونا کیسز سے بھرنے لگے

    کراچی: سندھ بھر میں محکمہ صحت کے ماتحت سرکاری اسپتال ایک بار پھر کورونا کیسز سے بھرنے لگے ہیں، سندھ بھرمیں روزانہ 2 ہزار نئے کیسز اور 15 سے زائد اموات ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں کورونا کے کیسز میں بے حد اضافہ ہونے لگا اور محکمہ صحت کے ماتحت سرکاری اسپتال ایک بار پھر کورونا کیسز سے بھرنے لگے ہیں۔

    محکمہ صحت کے ایم سی کے ماتحت 13 بڑے اسپتالوں میں کورونا وارڈ فعال ہی نہ ہوسکے جبکہ کے ایم سی کے ماتحت سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال میں 125 بستروں پر مشتمل کورونا وارڈ اورآئی سی یو بھی غیر فعال ہیں، جس کے باعث کورونا کے مشتبہ مریض دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے۔

    چند سرکاری اسپتالوں میں محدود وقت میں کورونا کے ٹیسٹ ہونے پرمتاثرہ افراد شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے ، سندھ بھرمیں روزانہ 2 ہزار نئے کیسز اور 15 سے زائد اموات ہورہی ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوک ڈاون سے بچنے کے لئے عوام ماسک لگاکر احتیاط اپنائیں۔

    یاد رہے متعلقہ حکام نے این سی او سی کو کورونا کیسزاور اموات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.46 فیصد ہو چکی ہے، این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 756 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 7 ہزار 696 اور مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہو گئی ہے جب کہ 1 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • کراچی کے تعلیمی اداروں میں  کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ، ایک اور سرکاری اسکول بند

    کراچی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ، ایک اور سرکاری اسکول بند

    کراچی :تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتا جارہا ہے،  شہر قائد میں ایک اور سرکاری اسکول  کورونا کیسزکی تصدیق کے بعد بند کردیا گیا، شہر میں اب تک بند ہونے والے سرکاری اسکولوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ساوتھ میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول لیاری میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد اسکول پانچ روز کے لیے بند کردیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جنوبی کا کہنا تھا کہ کوویڈ19کے پازیٹیو کیسز کی رپورٹ محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج مالیکیولر لیبارٹری سے موصول ہوئی ہے، اسکول میں فیومیگیشن کا عمل مکمل کرکے بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا کہ کراچی میں بند ہونےوالےسرکاری اسکولوں کی تعداد پندرہ ہوگئی جبکہ کورونا کے باعث سات نجی تعلیمی ادارے پہلےہی بند ہیں۔

    یاد رہے کراچی میں ضلع ملیر کے مختلف اسکولوں میں کرائے گئے کوویڈ ٹیسٹ بڑی تعداد میں پوزیٹیو آئے تھے ، جس کے پیش نظر فوری طور پر آج سے 8سرکاری اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔

    محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے حوالے سے این سی او سی کی گائیڈ لائن پر عمل کریں گے اور تمام کلاس رومزکو ڈس انفیکٹ کیا جائے جبکہ وہ تمام طلبا اور اساتذہ کو رابطے میں تھے، وہ بھی احتیاط کریں اور گھروں پر قرنطینہ میں چلے جائیں۔

  • ‘پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اور روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے’

    ‘پھیلتے وائرس کے باعث زندگی اور روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے،این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا این سی او سی نے پھر تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے ، پھیلتے وائرس کے باعث زندگی ،روزگار بچانے کے فوری اقدام کرنےہوں گے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ این سی سی میں فیصلے پرعمل اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث تاخیرکاشکارہے، فیصلے پرعمل کےلیےاین سی سی میں اتفاق رائےکی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا سیاسی قیادتیں کورونا سے بچا ؤ کی ہدایات اور ایس او پیز پر عمل کا پیغام دیں، این سی اوسی نے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویزاکتوبرمیں دی تھی۔

    خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید 1 ہزار 708 کرونا کیسز سامنے آئے، جس سے ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 98 ہے جبکہ ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہوگئی ہے۔