Tag: carona cases report

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات  ،  531 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ، 531 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 8 مریض جاں بحق ہوگئے اور 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد6588 جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار651 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6588 ہوگئی۔

    این سی اوسی نے بتایا کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹے میں 30 ہزار 22 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے مزید 531 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 ہوگئی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 651 ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کوروناکے424مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک 3لاکھ4ہزار609کورونامریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا کے 516 کیسز تشویشناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق ملک بھرمیں تاحال39لاکھ 14 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار، پنجاب ایک لاکھ 892 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541 ہوگئی، جبکہ اسلام آباد میں 17 ہزار428 ، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قوم کو کورونا کی لہراور مزید نقصان سے بچانے کیلئےبروقت فیصلہ سازی ضروری ہے، سرد موسم میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھے گا ، جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سے حکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے، حفاظتی اقدامات اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

  • پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں زبردست کمی

    پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں زبردست کمی

    لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف 24 نئے کیسز سامنے آئے اور صرف 4 اموات ہوئیں جبکہ شکست دینے والوں کی تعداد 82،563 ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں زبردست کمی سامنے آئی ، پنجاب میں کورونا وائرس کے صرف 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد93،197 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا لاہورمیں 11اورگوجرانوالہ میں 1کیس ، ملتان اورفیصل آبادمیں 2,2کیسز ، سرگودھا1،میانوالی 2اور ساہیوال میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے 4 مزیداموات ہوئیں اور کل تعداد2،148 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82،563 ہوچکی ہے اور اب تک739،253ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے ملک میں کوروناکیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، چوبیس گھنٹے میں 8 اموات اور323 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار آٹھ سو تہترہوگئی ہے جبکہ کُل اموات کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔