Tag: carona cases .

  • سندھ میں آج کورونا کے51 نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 17ہوگئی

    سندھ میں آج کورونا کے51 نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 17ہوگئی

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مریضوں کی تعداد 932 ہونے کی تصدیق کردی جبکہ اموات کی تعداد 17ہوگئی ہے اور 253 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے51نئےکیس سامنےآگئے، جس کے بعد تعداد932 ہوگئی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل تک ہم نےکوروناکے8931ٹیسٹ کئےتھے، اب تک ٹھیک ہونےوالےمریضوں کی تعداد 253 ہے، صحتیاب ہونے کی شرح 27.5 فیصدہے جبکہ آج کورونا کے2 مریض جاں بحق ہوئے اور اموات کی تعداد 17ہوگئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اس وقت662مریض زیرعلاج ہیں، 342 افراد گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 130 لوگ سرکاری اسپتالوں اور 190 افرادنجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  مخیرحضرات راشن تقسیم میں لوگوں سےفاصلہ رکھیں، راشن تقسیم سے کورونا پھیلا تویہ جرم سمجھاجائےگا۔

    مراد علی شاہ  نے کہا کہ  ہم لاک ڈاؤن کےبعدکام کرنےکیلئےایس او پی بنارہے ہیں، ہرسیکٹرسےلوگوں کوبننےوالی ایس او پی کےتحت کم کرناہوگا، اپنے بزرگوں،بچوں کاخیال رکھیں اورفاصلہ رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  اگرآپ کورونامریض ہیں یاشک ہےتوحکومت سےتعاون کریں، التجاہےسرکاری فون کالزپرمریض کی درست معلومات دیں، اللہ سب کووائرس سے محفوظ رکھے،آپ سب کی صحت ہماری ترجیح ہے۔

  • ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی

    ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرنے اعدادو شمارجاری کردئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے کیسزکی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ کوروناسےمتاثرہ 23 مریض صحت یاب ہوگئے، سندھ میں14،پنجاب میں 3،اسلام آباد، کے پی کے میں2،2 مریض صحتیاب ہوئے، پاکستان میں صحتیابی کی شرح 1.9 فیصدہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق کوروناسےابتک 9 مریض جاں بحق ہوچکےہیں، کے پی 3،پنجاب 3 ، سندھ، گلگت اور بلوچستان میں ایک،ایک مریض کی موت ہوئی۔

    خیال رہے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کرلیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے، راشن مستحق افراد اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو فراہم کیا جائے گا۔