Tag: carona death toll

  • پاکستان میں کورونا وبا کی تازہ صورتحال : مزید 75 اموات

    پاکستان میں کورونا وبا کی تازہ صورتحال : مزید 75 اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 7سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 75مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار540ہوگئی۔

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 418 کوویڈ19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

     

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 24 گھنٹوں میں 1475 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 19 مریضوں کے اموات کی تصدیق کردی، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا 24 گھنٹے میں 7030ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے ، اب تک مجموعی 333890ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 36364 کورونا کے مریض ہیں، 24 گھنٹے میں 19 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 58 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں اور 17 ہزار 465 مریض زیر علاج ہیں۔

    صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 554 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 18265 ہوگئی جبکہ آج رپورٹ ہونے والے 1475 نئے کیسز میں سے کراچی سے 990نئے کیسز آئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے اور واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی ہدایت کردی۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔