Tag: carona deaths

  • پاکستان میں کورونا سے  5  اموات  اور 315 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے 5 اموات اور 315 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے ، ایک دن میں صرف 5 افراد جاں بحق اور 315 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید5 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار668 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار332 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 315 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.89 رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 1026 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 510 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 407 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار556، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار644 اور بلوچستان میں 33 ہزار453 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار506 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار408 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار536 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ، ایک دن میں 27 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ، ایک دن میں 27 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں مزید 27 اموات ریکارڈ کی گئی اور ایک ہزار 86 کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 27 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار228 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران53 ہزار 590 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار86 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد2ہزار131 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 771 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 64 ہزار746 ، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 316 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 501 اور بلوچستان میں33 ہزار 108 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار 764 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 363، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 380 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا، ایک دن میں ریکارڈ 88 اموات

    پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا، ایک دن میں ریکارڈ 88 اموات

    لاہور : پنجاب میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات سامنے آئیں اور88 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خوفناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تازہ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں سے 42 کا تعلق لاہور سے ہے۔

    ترجمان نے کہا 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2221 نئے کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 1172 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 7، قصور میں 15، شیخوپورہ میں 28، راولپنڈی میں 227، جہلم میں 6، چکوال میں 2، اٹک میں 8 ، مظفرگڑھ میں 8، حافظ آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں 76 کیسز سامنے آئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 35، نارووال میں 9، گجرات میں 36، منڈی بہاؤالدین میں 7، ملتان میں 108، خانیوال میں 5، راجن پور میں 2 ، لیہ میں 4، ڈیرہ غازی خان میں 9 اور وہاڑی میں 7 کیس رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 98، چنیوٹ میں 45، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20، جھنگ میں 49 اور رحیم یار خان میں 40 کیسز ، سرگودھا میں 59، میانوالی میں 8، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 45 ، لودھراں میں 10، بھکر میں 2، ساہیوال میں 24، پاکپتن میں 19 اوراوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے۔

  • پاکستان میں مزید  46 کورونا کے مریض جاں بحق، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں مزید 46 کورونا کے مریض جاں بحق، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں مزید 46 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے اور 1600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 46 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد مجموعی اموات 11ہزار560 ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار133 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 43ہزار381 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار644 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس سے کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد 32ہزار726 اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 لاکھ41 ہزار 31 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.78 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 4لاکھ 96ہزار745مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ44 ہزار 340 ، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 451، بلوچستان میں 18 ہزار 798 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 176، ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار تک جاپہنچی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار637 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار637 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 45 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ46 ہزار476 تک پہنچ گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 23 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سات ہزار تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ19ہزار431ہوگئی جبکہ ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 31ہزار904 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 47لاکھ41ہزار507 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 ، پنجاب ایک لاکھ7 ہزار329 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار843، بلوچستان میں 16 ہزار152 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار378 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار830 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں۔