Tag: carona patient

  • کراچی میں  کورونا مریضوں کیلئے نیا اسپتال قائم

    کراچی میں کورونا مریضوں کیلئے نیا اسپتال قائم

    کراچی : سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے پچاس بستروں پر مشتمل ایک اور اسپتال قائم کردیا ہے، جو جمعہ سے کام شروع کردے گا۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذراپیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کورونامریضوں کیلئے قائم اسپتال جمعہ سے کام شروع کردے گا، 50 بستروں پر مشتمل اسپتال مختصرمدت میں قائم کیاگیاہے اسپتال میں ہائی ڈپینڈنسی یونٹس، 6 بستروں کاآئی سی یوبھی شامل ہے۔

    ،وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اسپتال میں وینٹی لیٹرکیساتھ آکسیجن کی فراہمی میسرہوسکےگی جبکہ ایکسرے کیلئے ریڈیولاجي ڈپارٹمنٹ بھی بنایاگیاہے، نیپا پر 200بستروں پر مشتمل اسپتال اس کےعلاوہ ہے ، 200بستروں پرمشتمل اسپتال کاکام جلدمکمل کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے50 بستروں پرمشتمل کورونا ڈزیزاسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کوشروع کرنے کی ہدایت دے دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں انسٹالیشن کا کام مکمل ہوچکاہے، اسپتال مکمل طور پر تیارہوگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا یہ اسپتال این ای ڈی یونیورسٹی کےسامنےواقع ہے، اسپتال شروع ہونےسےمریضوں کیلئےکافی سہولت ہوگی، اسپتال میں کوروناکے ٹیسٹ کی بھی سہولت قائم کی جائے گی جبکہ اسپتال میں وینٹی لیٹرز بھی نصب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ اسپتال میں ہیلتھ کیئر اسٹاف مقررکیاجائے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں میں  کورونا کے 1616 مریض صحتیاب

    سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1616 مریض صحتیاب

    کراچی : سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا کے 1616 مریض صحتیاب ہوگئے ،مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی بتائی گئیں ہدایات پرعمل کر کے کورونا سے نمٹا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ میں 24گھنٹے میں کورونا کے1616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،حکومت کی بتائی گئیں ہدایات پرعمل کرکےکوروناسے نمٹا جاسکتاہے، کورونا سے ریکوری کیلئے خود کو آئسولیٹ اوراچھی طرح آرام کریں۔

    خیال رہے مجموعی طور پر سندھ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور کورونا وائرس سے سندھ کے 29 اضلاع متاثر ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں اس مہلک وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں 15 واں ملک بن چکا ہے۔

    صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو ئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی۔

  • کورونا کو شکست دینے والے مریض کنتی بار پلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں؟

    کورونا کو شکست دینے والے مریض کنتی بار پلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں؟

    کراچی : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا کوشکست دینے والے افراد ہر ہفتے اپنا پلازمہ عطیہ کر سکتے ہیں، اس سے کسی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کوشکست دینے والے افراد ہر ہفتے اپناپلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں، پلازمہ دینے والے شخص کو کسی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوسکتا ہے ،مزید بہتری آتی ہے۔

    ،ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا کاشکار ہیں35 ہزارصحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا کو شکست دینے والے شخص سے 9سو سے ایک ہزار ایم ایل پلازمہ نکالا جاتا ہے، فی الحال ابھی تک کسی بچے کو پلازمہ لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    مزید پڑھیں : ‘پاکستان میں اب تک 200 سے زائد کورونا کےمریضوں کا پلازمہ تھراپی سے علاج

    ماہر امراض خون نے کہا روزانہ ڈھائی سوسے زائد افراد کو پلازمہ عطیہ کرنے کی ہدایت کرتے ہیں، صرف 8سے 10 افراد عطیہ کررہے ہیں ، کراچی میں این آئی بی ڈی میں سکھر میں ریجنل بلڈ سینٹر اور جامشورومیں لمز میں پلازمہ عطیہ کیا جاسکتاہے

    پلازمہ لگانے کےکلینیکل ٹرائل کی اجازت صرف این آئی بی ڈی کو ہے ، ملک کے دیگر شہروں میں عوام اپناپلازمہ عطیہ کریں تاکہ انہیں کراچی آنے کی ضرورت نہ پڑے۔

    یاد رہے ڈاکٹر طاہر شمسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بغیر ویکسین اور دوا کے وائرس کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، پلازمہ کے ذریعے لوگوں کی جانیں بچانےکی کوشش ہورہی ہے ، 200 سے زائد افراد کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے۔

  • کورونا کے مریضوں کیلئے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ

    کورونا کے مریضوں کیلئے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملک کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرزکوکارآمدبنانےکافیصلہ کرلیا گیا، فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کارآمد بناکر کورونا کے مریضوں کیلئے استعمال ہوں گے، انشا اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی صورتحال کےپیش نظروزارت سائنس وٹیکنالوجی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ملک کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرزکارآمدبناکرکوروناکےمریضوں کیلئے استعمال ہوں گے ، پاکستان میں 1000سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی سطح پرٹیمیں تشکیل دےدی ہیں، خراب وینٹی لیٹرکی مرمت سمیت ٹیکنکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی ، خوشی ہےپاکستانی نوجوان انجینئرزمشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑےہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹرزاورٹیسٹنگ کٹس نہیں بناتا تھا، آج پاکستان اپنےوینٹی لیٹرزاورٹیسٹنگ کٹس بنانےجارہاہے، ڈریپ نےقانونی کارروائی مکمل کرلی ہے، مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغازہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی نےاپنےلوگوں میں خوداعتمادی پیداکی، ہم مل کرکوروناوائرس کوشکست دیں گے، انشا اللہ پاکستان کورونا کو شکست دینے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔

  • کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2مریض جان کی بازی ہار گئے

    کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2مریض جان کی بازی ہار گئے

    کراچی : شہر قائد میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیس رپورٹ ہوئے ، تمام افراد رابطوں کے زریعے متاثر ہوئے

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 558 ہوگئی جبکہ سندھ بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1036 ہوچکی ہے۔

    محکمہ صحت نے مزید کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 11 مریض صحتیاب ہوگئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 280 تک جا پہنچی ہے، کراچی سے 96، حیدرآباد سے 1 اور سکھر سے 183 مریض صحتیاب ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث جانبحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی، جن میں سے 18 کا تعلق کراچی سے اور 2 کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 736 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 690 مریض رابطوں کے زریعے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک صوبے بھر میں 10 ہزار 981 مریضوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

  • کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 16مریض صحت یاب

    کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 16مریض صحت یاب

    کراچی : محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب ہوگئے  جبکہ  مقامی منتقلی کے45نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہے، حیدرآباد ،شہیدبینظیرآباد سے ایک ایک کیس ر پورٹ ہوا۔

    محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مقامی منتقلی کے45نئے کیس اور ٹنڈو محمد خان میں مقامی منتقلی کے7کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں مزید16مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

    سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد18ہے، جن میں سے 16 کا تعلق کراچی اوردوکاحیدرآباد سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس سےمتاثر 662 افراد زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک نو ہزار سات سو تیرا افراد کے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں ۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدا د3766 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 259 افراد اس خطرناک وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

    وزیرصحت سندھ عذراپیچوہو نے عالمی یوم صحت پر ڈاکٹرز اور طبی عملےکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ڈاکٹرز،پیرامیڈکس اور لیب ٹیکنیشنزہمارےفرنٹ لائن ہیروزہیں۔

    عذراپیچوہو نے کوروناسےلڑتےہوئے جان دینےوالےڈاکٹرعبدالقادرسومروکو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • پنجاب میں 8 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مریض سامنے آگئے

    پنجاب میں 8 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مریض سامنے آگئے

    لاہور :پنجاب میں 8 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 30 مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 638 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ، 8 گھنٹوں کے دوران 30 مریض سامنے آ گئے، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 638 ہوگئی۔

    ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہو گئی جبکہ 8 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ،مڈی جی خان کے207 ، ملتان کے80 اوررائے ونڈ قرنطینہ میں 27کیس رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق فیصل آبادقرنطینہ میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،لاہور میں 126، گجرات میں 62، گوجرانوالہ میں 11، جہلم میں 28 ، راولپنڈی میں 40 ،ملتان میں 2، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاالدین میں 4کیس رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان ، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2افراد جبکہ اٹک ،بہاولنگر ، میانوالی اورنارووال میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    ننکانہ صاحب میں 13، خوشاب اوربہاولپور میں کوروناکاایک ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ڈی جی خان شہر میں 5،حافظ آبادمیں 5 اور قصورمیں ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افرادآئسولیشن وارڈمیں داخل ہیں۔

  • لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اور موت

    لاہور میں کورونا وائرس سے ایک اور موت

    لاہور : پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 تک جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں کوروناوائرس کاایک اورمریض انتقال کرگیا ،سی ای او پروفیسراسداسلم نے کورونا کے مریض کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میو اسپتال میں کروناوائرس کے 3 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

    پروفیسراسداسلم کا کہنا تھا کہ 41سالہ مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا , مریض کومیو اسپتال میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا، مریض کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض چل بسے

    سی ای او نے مزید کہا کہ مریض فالج اور دماغی بیماریوں کا بھی شکار تھا ، پنجاب میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔

    یاد کراچی میں کوروناوائرس کے2مریض دوران علاج دم توڑ گئے تھے ، جس کے بعد کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 اور ملک بھر میں 24 ہوگئیں۔

    اس سے قبل ملک میں کوروناوائرس کےمزید2مریض انتقال کرگئے تھے ، جہلم سےتعلق رکھنےوالامریض راولپنڈی میں زیرعلاج تھا جبکہ کورونا سے جاں بحق دوسرے مریض کا تعلق واہ سے تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب

    گلگت: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2مریض صحتیاب ہوگئے، دونوں مریض کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان جی بی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکردو میں کورونا وائرس سے2مریض صحتیاب ہوگئے ، دونوں مریضوں کورپورٹ منفی آنےپرگھربھجوادیاگیا،اس قبل دونوں مریض کوروناٹیسٹ مثبت آنے پرآئسولیشن وارڈمیں زیرعلاج تھا۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد91ہے، متاثرہ مریضوں کو صحت تاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نجی فلاحی ادارے کی جانب سے جراثیم کش اسپرے مہم کاکل سےآغازہوگا ، جراثیم کش اسپرے کےلیے بغیرمعاوضے کے30رضاکارسرگرم رہیں گے۔
    .
    یاد رہے 3 روز قبل ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی تھی کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔

    اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنےوالے2مریض پمز میں صحت یاب ہوئےتھے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کورونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی جبکہ سندھ میں 429، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں147،اسلام آبادمیں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد 2ہے۔