Tag: carona positive

  • کورونا کی دوسری لہر : اسلام آباد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر

    کورونا کی دوسری لہر : اسلام آباد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر

    اسلام آباد : کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز وائرس کے نشانے پر آگئے، پمزاسپتال کے 97ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکی دوسری لہرمیں پمزاسپتال کے ہیلتھ ورکرزکی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے ، پمز اسپتال کے 97 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں، جن میں 75ڈاکٹر،12نرس،10غیرطبی عملہ شامل ہیں۔

    پمزاسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا51 ڈاکٹرززیرتربیت ہیں جبکہ کوروناپازیٹوہونے والوں میں24میڈیکل آفیسرز بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چلڈرن اسپتال کے13ڈاکٹرز، 2 نرسزکوروناپازیٹو ہوچکے ہیں جبکہ کارڈیک سینٹر میں 5، شعبہ زچہ بچہ کی 5 ڈاکٹرز ، وارڈز میں تعینات 12 نرسز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے اور 20 افراد انتقال کرگئے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آج سے نفاذ ہوگا، جو 31 جنوری 2021 تک رہے گا ، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

    احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکا نفاذ کوروناکےحساس شہروں میں ہوگا، جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں  81 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا ہے کہ اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

    سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمدعثمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری ہے ، 39ہزار 296طلباکےکوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 38ہزار716کے منفی جبکہ 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

    کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 763 اسکولوں کے طلبہ کے سیمپل لیے گئے، لاہور میں 2،ننکانہ صاحب 9،گجرات میں12،گوجرانوالہ میں 45طلبا، ڈی جی خان میں 1اور بھکر میں 2طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

    سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبااحتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

    مزید پڑھیں : ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا، وزیر تعلیم پنجاب

    گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نےملک کو تباہ کیا،40 سال کی تباہ ہوئی چیزیں 2 سال میں کیسے ٹھیک ہوں،وقت لگےگا۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان اسکولوں کو بندکر دیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔