Tag: carona positivity rate

  • بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح صفر ہوگئی

    بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح صفر ہوگئی

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں کورونا پھیلنے کی شرح صفر ہوگئی ، گزشتہ کورونا کے 220 ٹیسٹ کئےگئے تاہم کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے ، 24گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا پھیلنےکی شرح صفر رپورٹ کی گئی۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بھی کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، 6اضلاع میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے اب تک انتقال کرنیوالےافرادکی تعداد376 اور کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 ہزار 388 ہے جبکہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 34ہزار 943 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روزصوبے میں کورونا کے220ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 384 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد پر برقرار ہے، ایک روز میں 7 اموات اور 700 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 014 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار 272 ہوگئی ہے۔

  • تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں کورونا پھیلنے کی شرح  12 فیصد سے تجاوز کرگئی

    تشویشناک صورتحال ، پاکستان میں کورونا پھیلنے کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح 12 فیصد تک جا پہنچی، دوسرے روز بھی 7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 105ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 57 ہزار 401 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 7 ہزار 195 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 12.53 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار 113 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 26 ہزار 899 ، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340 اور بلوچستان میں 33 ہزار 941 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار497 اور آزاد کشمیر میں 35 ہزار400 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • تشویشناک صورتحال ، لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    تشویشناک صورتحال ، لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوا اور مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر نافذ لاک ڈاون کا پانچواں روز ہے ،24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ہوگیا اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 23.6 ریکارڈ کی گئی۔

    مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد اضافے کے باوجود کراچی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں ملتان 27.6 فیصد سے پہلے نمبر پر، حیدرآباد 24.4 فیصد سے دوسرے نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 20.1 ریکارڈ کی گئی تھی، جس پر صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 4 دن میں مثبت کیسز کی شرح 4فیصد گرگئی۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی تھی۔

    خیال رہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا کی چوتھی لہر کے دوران کیسوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کرونا متاثرین کے لیے انتظامات کم پڑنے کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی تعداد550ہے جبکہ مختلف اسپتالوں میں 102 مریض وینٹ پر ہیں۔