Tag: carona situation

  • پاکستان  میں بھارتی  ڈیلٹاویرینٹ   کی لہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر

    پاکستان میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کی لہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر

    کراچی : این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کی لہرجاری ہے، جس میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہے ، کراچی میں 1210 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کامشترکہ اجلاس ہوا ، اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کیا گیا ہے۔

    جس میں وفاقی وزیراسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان ، وزیراعظم کے سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور اور دیگرشریک ہوئے جبکہ صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم ، ڈاکٹرفیصل ، پروفیسرسعید قریشی اوردیگر نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہرکچھ کم ہوناشروع ہوگئی ہے، آزادجموں کشمیرمیں کورونا عروج پرہےجہاں 26 فیصد کیسز ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی شرح13 فیصد ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں سست رفتاری سےکیسزبڑھ رہے ہیں ، اس وقت کراچی میں کیسزکی شرح21 فیصد ہے جبکہ 3فیصد کمی آئی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد ، پشاور، راولپنڈی اورحیدرآباد سے آرہے ہیں ، 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہورہے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا ہے کہ سب سےزیادہ کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں اور کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ملک میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کی لہرجاری ہے، جوکراچی میں زیادہ ہے، سندھ حکومت نے 8اگست تک سخت اقدامات کیے ہیں۔

    سندھ حکومت نے اپنے ذرائع سے مزید583آکسیجن بیڈز لگائےہیں ، آکسیجن بیڈز میں 100بیڈ جے پی ایم سی، 75عباسی شہیداسپتال ، 100عید گاہ میٹرنٹی ، 150ایکسپو ،158کوویڈ اسپتالوں میں ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے 537آکسیجن بیڈ سندھ حکومت کو مہیا کیے ہیں ، اس وقت سندھ میں مجموعی طورپر 1120 آکسیجن بیڈز ہیں۔

  • کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان  نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کے بڑھتےکیسز پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں کورونا صورتحال اور سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کوروناوائرس کےبڑھتےکیسز پراہم اجلاس طلب کرلیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نےکوروناوائرس کی صورتحال پراجلاس طلب کیا ہے۔

    وزیراعظم کی سربراہی میں کورونا پر اجلاس آج سہ پہرہوگا ، جس میں این سی او سی حکام، وزارت قومی صحت اور دیگر حکام شریک ہوں گے ، اجلاس میں
    کورونا وائرس کی صورتحال پرغور ہوگا۔

    اجلاس میں سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سے متعلق اور کوروناویکسین علاج ومعالجہ سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 تک پہنچ گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 40 مریض انتقال کر گئے۔

    ملک کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 462 اور مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 43 ہزار 20 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 441 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل،   ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

    مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، وینٹی لیٹر بھارت منتقل، ‘دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی’

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے ، دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا صورتحال بگڑتی جارہی ہے، وادی میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 2500سے زائدکشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکےہیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کوروناکے4ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کل 250 وینٹی لیٹر موجود تھے، بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دیے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کوتہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے، تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے، جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت نہیں دی جارہی۔

    مشعال ملک نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

  • وبا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے، صدرِ پاکستان نے بھی عوام کو خبردار کردیا

    وبا کی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے، صدرِ پاکستان نے بھی عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے  اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت کورونا صورتحال سےمتعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں گورنر سندھ ، علی حیدر زیدی ، سیف اللہ ابڑو،جے پرکاش ، فردوس شمیم ، خرم شیر زمان ، حلیم عادل شیخ اور بلال غفار سمیت دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی، صدر پاکستان عارف علوی نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اورتیزی سے پھیل رہی ہے ، حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ سب سے گزارش ہے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے عوام اپنےپیاروں اور ہم وطنوں کوبچا سکتے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ،وباکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ مہلک اوربہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت دباؤ کا شکار ہے ، تشویشناک مریضوں کی تعداد گذشتہ برس جون کی نسبت 30 فیصد زائد ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ورنہ لاک ڈاؤن پرمجبور ہو سکتے ہیں ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے،چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے نتائج مثبت آئیں گے۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سےایس او پی اور پابندیوں پرمشاورت کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

  • ‘کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں’

    ‘کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، اللہ کے فضل سے پنجاب میں 24 گھنٹے میں کورونا سے کوئی جاں بحق نہیں ہوا، عوام کو عید الاضحی پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل سےپنجاب میں24گھنٹےمیں کوروناسےکوئی جاں بحق نہیں ہوا، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ172نئے مریض سامنے آئے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مجموعی طورپرآج ایکٹو کیس 8ہزار697ہیں جبکہ مجموعی طور پر81ہزار260مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 6 لاکھ 99ہزار 636 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، حکومت کے مؤثراقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے، عوام کی جانب سے بھی ایس او پیز پر عمل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات تسلسل کےساتھ جاری رکھے جائیں گے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، عید پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کی احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل ضروری ہے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، عید پراحتیاطی تدابیراختیارکر کے کورونا میں کمی کا تسلسل برقراررکھنا ضروری ہے۔

    عوام کو عید الاضحی پراحتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔

  • کورونا صورتحال ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے

    کورونا صورتحال ، وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر کورونا سے متعلق قوم سےاظہار خیال کریں گے، جس میں وہ قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ کوروناصورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایک بار پھر کورونا سے متعلق قوم سےاظہار خیال کریں گے، کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد عمران خان قوم سے مخاطب ہوں گے۔

    ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب کے دوران قوم کو کورونا صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی عالمی دنیا میں پذیرائی سے متعلق بات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا صورتحال میں پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بات کریں گے اور قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔

    یاد رہے وراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی،ایس اوپیزپرعملدرآمدکےباعث یہ ممکن ہوا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے گزارش کرتا ہوں عید کے موقع پر بھی ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالاضحیٰ سادگی کےساتھ منائی جائے، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کودہرایاگیاتو اسپتال بھر جائیں گے، میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

  • ‘حفاظتی تدابیر پرعمل نہ کیا تو جو امریکا،برازیل اور بھارت میں ہو رہا، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے’

    ‘حفاظتی تدابیر پرعمل نہ کیا تو جو امریکا،برازیل اور بھارت میں ہو رہا، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جو امریکا، برازیل اور بھارت میں ہو رہا ہے، ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 20 جون کوملک میں کوروناکے2969 مریض آکسیجن اور546 وینٹی لیٹرپرتھے اور کل آکسیجن پر1762اوروینٹی لیٹرپر394مریض تھے، یعنی 28فیصدکمی ہوئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن ،ایس اوپی ،اہم بہترعوامی طرزعمل کی کامیابی نمایاں ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے بصحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

  • سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1949 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مزید 38 اموات کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 78 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات 1243 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 1949 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 78267 تک جا پہنچی۔

    وزیراعلیٰ سندھ اموات کے حوالے سے کہا سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک صوبے بھر میں 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    کورونا ٹیسٹ سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 11901 ٹیسٹ کئےگئے، سندھ میں مجموعی طور پر ابتک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دن میں مزید 1452 مریض صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 43 ہزار 444 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں آج33580مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں،78 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 696مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116وینٹی لینٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24گھنٹے میں 1139 نئے کیسز آئے ہیں اور اپیل کی کہ احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پی پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وبا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کرلیا، جس میں بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وباکی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر اسد عمراین سی اوسی کےاعدادوشمارپر بریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں کوروناروک تھام کیلئےصوبائی حکومتوں کےاقدامات پربریفنگ دی جائے گی، چیئرمین این ڈی ایم اے،معاون خصوصی برائےصحت اسپتالوں،طبی آلات پربریفنگ دیں گے جبکہ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےبعدکی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیا گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔

    خیال رہے چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کوروناسے مزید نواسی مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 3590 ہوگئی جبکہ 4471 نئےکيسز بھی رپورٹ ہوئے، جس سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار چالیس تک پہنچ گئی ہے۔

  • موجودہ  صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، سعید غنی

    موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، سعید غنی

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، وزیراعظم اورپی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ کورونا خطرناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، موجودہ صورتحال میں کرفیولگانابھی انتہائی مشکل ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلےدن سےکہہ رہےتھےسخت لاک ڈاؤن کرومگروزیراعظم نہ مانے، وزیراعظم اورپی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ کورونا خطرناک ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے کہا وزیراعظم صاحب کورونا جان لیوا ہے فلو نہیں، ہم جب بھی سختی کرتے ہیں تو وزیراعظم نرمی کےبیان دیتے ہیں، ہم جب سختی کرتے پی ٹی آئی کہتی ہے پاکستان میں سی کلاس وائرس ہے

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھی سختی کریں توسپریم کورٹ نےکہاہفتہ،اتوارکوبھی دکانیں کھولو، کہا گیاخلاف ورزی کرنے پردکانیں بھی سیل نہ کرو، ہم جائیں تو کہاں جائیں۔

    سعید غنی نے مزید کہا وزیراعظم،پی ٹی آئی،سپریم کورٹ چیف جسٹس کاالگ الگ مؤقف ہے ، ہم کہتے تھے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی اوروہ وقت آنےوالا ہے۔