Tag: carona situation

  • کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات، وزیر اعظم عمران خان آج  قوم کو اعتماد لیں گے

    کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات، وزیر اعظم عمران خان آج قوم کو اعتماد لیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ملک میں کورونا صورتحال پر  آج قوم کو اعتماد لیں گے، جس میں وہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناصورتحال پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان آج قوم سے اظہار خیال کریں گے، جس میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم کوروناصورتحال پر بات کریں گے اور حکومتی اقدامات پرقوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ حفاظتی اقدامات،ایس اوپپز پر عملدرآمد پر گفتگو بھی کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزرا،معاونین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : لاک ڈاؤن میں سختی یا مزید نرمی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا

    خیال رہے قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    قومی رابطہ کیمٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔

  • سندھ میں کورونا سے متاثرہ  افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز ، 234 اموات

    سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز ، 234 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  سندھ میں آج کورونا کے758 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 9 افراد کی اموات کی تصدیق کردی ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوروناصورتحال پر اثرات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آج کورونا کے758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 9 لوگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ آج 238 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کوچلے گئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابتک 14099 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 234 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3073 ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 4408 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کے نتیجے میں 758نئےکیسزسامنے آئے جو ٹیسٹ کا 17 فیصد ہے، اس وقت تک 107827 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 10783مریض زیرعلاج ہیں، گھروں میں 9307 مریض،915 آئسولیشن مراکز اور 561 اسپتالوں میں مریض زیرعلاج ہیں، جس میں سے 105 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 37 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج رپورٹ ہونے والے 758 کیسز میں سے شہر کراچی میں 555 نئے کیسز سامنے آئے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ  24 گھنٹےکےدوران239افرادکورونا سےصحتیاب ہوگئے،  الحمدللہ ان افرادنےاحتیاطی تدابیر پرمکمل عملدرآمد کیا اور صحتیاب ہونےوالےتمام افرادکوگھروں کوبھیج دیاگیاہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری تجارتی مراکزہوں یا گلی محلہ ہر جگہ ایس اوپیز پر عمل کریں، عید خریداری کے لئے مارکیٹوں میں رش دیکھنے میں آرہا ہے، انتہائی ضروری ہے تو گھر کے تمام افراد کے بجائے صرف ایک فرد باہر نکلے۔

    انھوں نے کہا تھا کہ احتیاط کےذریعےاپنے بچوں،بزرگوں کووباسےمحفوظ رکھ سکتے ہیں۔