Tag: carona task force meeting

  • کورونا کیسز میں اضافہ،   اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

    کورونا کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر اسمارٹ لاک ڈاؤنز سخت سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سے معاونت کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی ،وزرا،انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی.

    اجلاس میں بعض اضلاع میں کیسز میں اضافہ،احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کے پی حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سے معاونت کی درخواست دینے اورضرورت پڑنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز مسخت سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں کے پی میں15ستمبر تک ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی سمز بند کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا اور صوبے بھر میں یکساں طور پر ہفتے میں 2دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • کورونا کی سنگین صورتحال ، سندھ حکومت کا  کراچی  میں لاک ڈاؤن  سے متعلق بڑا فیصلہ

    کورونا کی سنگین صورتحال ، سندھ حکومت کا کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش ںظر سندھ حکومت نے کراچی میں کل سے 8اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا صورت حال پر میں اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لینا چاہتا ہوں، اجلاس میں اراکین اپوزیشن،کاروباری شخصیات کومدعو کیاگیا ، میں چاہتا ہوں ہم سب اس وباکیخلاف ایک آواز ہوں۔

    اجلاس میں کورونا صورتحال کے پیش ںظر کراچی میں کل سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتربھی بند کریں گے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو روڈپرآئے گاویکسی نیشن کارڈچیک کیاجائے گا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعدجو ویکسین نہیں لگوائےگاتنخواہیں بندکریں گے تاہم ایکسپورٹ انڈسٹری ،فارمیسی کھلی رہیں گی۔

    اجلاس کے دوران سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا کی تشخیصی شرح 13.7 فیصد ہوگئی ہے ، سندھ بھر میں کورونا سے کل 45مریض انتقال کر گئے جبکہ 1410مریض اسپتالوں میں اور 102وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1192مریض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، کراچی میں کورونا کی تشخیصی شرح 23 فیصد، حیدرآباد میں شرح 14.52 فیصد، سکھر میں 2.9 فیصد ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں 33 فیصد کورو تشخیصی شرح ہے، کورنگی 21 فیصد، وسطی 20 فیصد، غربی میں شرح19 فیصد ہے، گزشتہ 29 دنوں میں 469 مریضوں کی اموات ہوئی، انتقال کرنے والے مریضوں میں 323 وینٹی لیٹرز پر تھے جبکہ 96مریض جو انتقال کرگئے وہ وینٹی لیٹرزپر نہیں تھے اور 11فیصد مریضوں کا گھروں میں انتقال ہوا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوب میں اب تک 55705 کیسز ہوچکے ہیں اور 51 ہزار 053 مریض صحتیاب جبکہ 753 انتقال کرگئے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال بھیانک ہوتی جارہی ہے، سرکاری اسپتالوں پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے، عید کے بعد کورونا بڑھنا تھا جو بڑھتا جارہاہے، کورونا کا بھارتی ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل علمائےکرام سے اجلاس کیا، جس میں علماکو بھی ہم نےکوروناوائرس کی صورتحال سےآگاہ کیا۔

    دوسری جانب سندھ کورونا ٹاسک فورس سے متعلق محکمہ صحت کی سفارشات سامنے آگئیں ہیں ، جس میں محکمہ صحت نے کراچی میں15دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

    سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایک ضلع یا صوبے سےدوسرےصوبے ٹرانسپورٹ پر15روزپابندی لگائی جائے،اسکول،کالج،یونیورسٹیز بھی لاک ڈاؤن کےدوران مکمل بند کئےجائیں اور ویکسین پرعمل در آمد کیلئے مزید سختیاں کی جائیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کا  مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےپولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کہ سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کوروناکیسز5.4 فیصد ، صحتیابی کی شرح93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے جبکہ اپریل میں کوروناکے154 مریض انتقال کرگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں اور ایس اوپیزپرعمل کرانےکیلئےوزراشہرکادورہ کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یاد رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریض انتقال کر گئےٟ،  جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 213 رہی، جب کہ کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.16 فی صد رہی۔

    کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہو چکی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 626 ہے۔

  • کورونا صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں  سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کورونا صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں کوروناکےخلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپرکورونا کی تشخیص کا تناسب7فیصد ہے، 22 اپریل سے 28 اپریل کراچی میں کورونا کی شرح 10.75 فیصد ہے جبکہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور باقی اضلاع میں 2.79فیصدشرح ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں کوروناکےخلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے ، انتظامیہ کاروبارکی ٹائمنگ صبح 6 سے شام6 بجے یقینی بنائیں اور گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےناصر شاہ،سعیدغنی اوراویس شاہ پرمشتمل کمیٹی قائم کردی اور کہا کمیٹی تاجروں اورٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لیکر سخت اقدامات کرے گی، اگرمکمل لاک ڈاؤن سےبچناہےتوایس اوپیزپرعمل کرناہوگا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ نجی دفاترایس اوپیزاوراسٹاف کم کرنےکےفیصلےپرعمل نہیں کررہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالےدفاترکوسیل کیاجائے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل سے انٹرڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی جبکہ دیگرصوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سندھ میں داخلہ منع ہے۔