Tag: carona test

  • کورونا ٹیسٹ کی سست روی، جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

    کورونا ٹیسٹ کی سست روی، جمائما گولڈ اسمتھ کی برطانوی حکومت پر کڑی تنقید

    لندن : وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ کی سست روی پرتنقید کرتے ہوئے کہا برطانیہ جرمنی سے سبق سیکھے جہاں 17لاکھ افرادکاٹیسٹ ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوروناٹیسٹ کی سست روی پر برطانوی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

    جمائما نے کہا کہ یومیہ صرف 18 ہزار 665 ٹیسٹ کیےجارہےہیں،ایک لاکھ ٹیسٹ روزانہ کا ہدف کیسے پوراہوگا؟ بولیں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ ہر فرد کا ٹیسٹ یقینی بنائے تاکہ کورونامتاثرین کی درست تعدادکاتعین کیاجاسکے۔

    ان کا کہناتھا کہ برطانوی حکومت جرمنی سےسبق سیکھےجواب تک سترہ لاکھ افراد کے ٹیسٹ کر چکے ہیں۔

    خیال رہے دنیابھرمیں کوروناکےمریضوں کی تعداد21لاکھ82ہزارسےزائدہوگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ45ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 5لاکھ 47ہزارسےزائدمریض صحت یاب ہوئے۔

    برطانیہ میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 13ہزار729 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایک لاکھ سےزائد افراد متاثر ہیں۔

  • کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10ہزار تک بڑھانے کا بڑا اعلان

    کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10ہزار تک بڑھانے کا بڑا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوروناٹیسٹ کی یومیہ استعداد10ہزارتک بڑھانے کا بڑا اعلان کردیا اور کہا 8 نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں عثمان بزدار نے کوروناٹیسٹ کی یومیہ استعداد10ہزارتک بڑھانےکااعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب جلد10ہزارکوروناٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کر لے گا، 8 نئی لیبزبنانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ،پنجاب میں 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کر دیئے، فیلڈ اسپتال لاہور،پنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھاودیگر شہروں میں ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ فیلڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد10 ہزار تک بڑھاسکتےہیں ، کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ، پنجاب میں ایس او پیزکے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری کھول رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا، مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کوہوگا، لاک ڈاؤن میں نرمی کاعوام ناجائزہ فائدہ نہ اٹھائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے مہم بھی شروع کی جا رہی ہے ، گندم خریداری کاہدف پورا کریں گے ، پنجاب میں 2945مریضوں میں سے508صحتیاب ہوچکے ہیں اور صحتیاب افرادکاپلازمہ لیکرتشویشناک مریضوں کاعلاج کیاجارہاہے۔

    ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ عثمان بزدار کی کارکردگی اورویژن سب سے بہتر ہے۔