Tag: carona test positive

  • ویکسین کے بعد وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص ، وزارت صحت کا اہم بیان آگیا

    ویکسین کے بعد وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص ، وزارت صحت کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دو روز قبل صرف ایک ڈوز دی گئی تھی اور اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ویکسین کے بعد وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی تشخیص تک وزیراعظم کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی، وزیراعظم کو ویکسین کی صرف پہلی ڈوز 2 دن قبل ہی دی گئی تھی.

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اتناکم عرصہ ویکسین کےمؤثرہونے کے لیے ناکافی ہوتا ہے، کورونا ویکسین کے بعد اینٹی باڈیز بننے میں 2 سے3 ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کاکورونامثبت آنےکامطلب یہ نہیں ہےکہ ویکسین غیرموثرتھی، ویکسین سےاینٹی باڈیزبننےمیں14دن لگتےہیں، لہذاتمام امکانات میں ویکسینیشن کےوقت وزیراعظم پہلے ہی کوروناکاشکارہوئے، شکوک وشبہات سےاجتناب کرناہوگا،سب کوویکسین لگانی چاہیے۔

    خیال رہے کورونا ویکسین لگنے کے دو دن بعد ہی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

  • کیپٹن (ر)صفدر کورونا وائرس کا شکار

    کیپٹن (ر)صفدر کورونا وائرس کا شکار

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں مصروف سیاسی رہنما کورونا میں مبتلا ہونے لگے ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جس کے بعد وہ گلگت سے واپس لاہورپہنچ گئے اور خود کو جاتی امرامیں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    کیپٹن(ر)صفدر انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں تھے۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کروناوائرس میں مبتلا ہوگئے تھے ، وہ بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں تھے اور الیکشن مہم کے دوران بلاول بھٹو سے بھی ملتے رہے ہیں۔

    کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے، جس حوالے تمام سیاسی جماعتیں بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور کامیاب ہونے کا دعویٰ بھی کررہی ہے۔

  • وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد انھوں نے خودکوپارلیمنٹ لاجزمیں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی ، جس کے بعد امین الھق نے خودکوپارلیمنٹ لاجزمیں آئسولیٹ کر لیاہے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ دو دن سے انکی طبعیت میں خرابی اور بخار کے باعث انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو دس دن کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے عوام سے جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

    خیال رہے امین الحق کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں ۔۔انھوں نے چند دن پہلے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات بھی کی تھی۔

    گذشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا چکا ہے۔

    اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، مولا بخش چانڈیو اور سندھ کے دیگر رہنما بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

  • شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے بعد ایاز صادق بھی کورونا کا شکار

    شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے بعد ایاز صادق بھی کورونا کا شکار

    لاہور : سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر رہنما سردار ایاز صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو مثبت آیا ہے، احباب سے دعا کی التماس کرتا ہوں، رپورٹ آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

    سردار ایاز صادق نے پیغام کا اختتام سورۃ انشراح کی آیت پر کیا گیا، بے شک مشکل کے بعد آسانی ہے۔

    یاد رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

    اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار

    شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، عطاتارڑ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کو نیب میں طلب کرکے ان کی زندگی کوخطرےمیں ڈالاگیا، ان کو کچھ ہواتوعمران نیازی اورنیب ذمہ دارہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انھوں نےماڈل ٹاؤن رہائشگاہ پرخود کوقرنطینہ کرلیا ہے، رہنما عطاتارڑ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا قوم سےدعاؤں کی درخواست ہے،اللہ شہبازشریف کوجلدصحتیاب کرے۔

    عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کونیب میں طلب کرکے ان کی زندگی کوخطرےمیں ڈالاگیا، وہ کینسرکےمرض میں مبتلا ہیں، یہ متعددبارنیب کوبتایاگیا، شہبازشریف کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ویڈیولنک پربھی تفتیش کرنےکی پیشکش کی،9جون کونیب پیشی کےعلاوہ کسی سےملاقات کی اورنہ ہی کہیں اورگئے، شہبازشریف کوکچھ ہواتوعمران نیازی اورنیب ذمہ دارہوں گے۔

    یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

    خیال رہے 9 جون کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، جہاں ان سے سوا گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی ، تاہم شہباز شریف متعدد سوالات کا جواب نہیں دے سکے تھے۔