Tag: carona-vaccination

  • پاکستان کی  50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے، این سی او سی

    پاکستان کی 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے، این سی او سی

    اسلام آباد : این سی او سی نے ملک گیر جاری کورونا ویکسینیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے اور ٹیمز کا کردار قابل ستائش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک بھرمیں جاری ویکسینیشن کےعمل کا جائزہ لیا گیا۔

    این سی او سی نے بتایا 9نومبر کو 17 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، 9نومبرکی ویکسینیشن ملکی تاریخ کی بلندترین شرح ہے۔

    اجلاس میں 12سال سےزائدکےبچوں کوسائنو ویک ،سائنو فارم لگانےکی منظوری دی گئی ، بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسےشروع ہوگی، منظوری این سی او سی ہیلتھ ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ، 12سال سےزائدکےبچوں کوفائزرلگانےکی منظوری پہلےہی دی جاچکی ہے۔

    این سی او سی نے ملک گیر جاری کورونا ویکسینیشن مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا 50فیصد اہل ملکی آبادی کی ویکسینیشن بڑی کامیابی ہے، ویکسینیشن کیلئے اہل نصف آبادی کوکم ازکم ایک ڈوز لگادی گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ کے پی نصف آبادی کی ویکسینیشن کرنے والا دوسرا صوبہ ہے، کے پی کی نصف اہل آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوزلگائی جا چکی ہے۔

    این سی او سی نے گھر گھر جاری کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کوروناویکسینیشن کی کامیابی کیلئےٹیمزکاکردارقابل ستائش ہے، ٹیموں کی بدولت ویکسینیشن مہم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے۔

    اجلاس میں این سی او سی کو بذریعہ بارڈر آنیوالوں کیلئے پروٹوکول، ویکسینیشن پربریفنگ دی گئی ، جس پر این سی او سی نے کہا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز کی شرح بڑھانے کیلئے اقدامات ناگزیرہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، شہری کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ضرور لگوائیں، شہریوں کی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے دوسری ڈوزضروری ہے۔

  • کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت نے بیرون ملک جانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    کراچی : محکمہ صحت سندھ نے تعلیم، تجارت، مذہبی رسومات اور دیگر غرض سے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسینیشن کیلیے گیریز ویزا سروس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ،اس سہولت سے مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ مہیا ہوسکے گا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی طرف سے بیرون ملک تعلیم، تجارت، مذہنی رسومات اور دیگر غرض سے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسین کے لیے انتظامات کرلئے۔

    اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر محکمہ صحت سندھ نے گیریز ویزا سروس کے ساتھ یاداشت نامے پر دستخط کرلیے ہیں ،اس سہولت سے بیرون ملک جانے والوں اور دیگر سفری دستاویزات کے ساتھ مصدقہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی مہیا ہوسکے گا۔

    یاداشت نامے کے تحت گیریز مرکز پر اسٹوڈنٹ، سیاحت، مذہب یا بزنس ویزا حاصل کرنے والوں کی ویکسین میں مدد کرے گا،گیریز کو فائیزر اور دیگر ویکسین سندھ حکومت کی طرف سے فراہم کی جائیں گی۔

    معاہدے کے تحت نمس (NIMS) کے تمام پروٹوکولز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ گیریز پر ویکسین کی سہولت صبح 8 بجے رات 10 تک ہفتے کے تمام روز مہیا کی جائے گی۔

  • پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار

    پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار

    اسلام آباد :پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کر دیا گیا ہے اور پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کردیاگیاہے، آنےوالےدنوں میں ویکسی نیشن کومزید تیز کیا جائےگا۔

    پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسی نیشن کےلیےزیادہ سےزیادہ رجسٹریشن کرائیں، پاکستان میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور ملک کےبیشترعلاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں، صرف اسلام آباد میں ہی15سےزیادہ ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں۔

    ڈاکٹرنوشین حامد نے مزید کہا کہ پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ20ہزارسےزائدڈوز تیارکرلی ہے جبکہ چین کی ویکسین کودنیابھرمیں استعمال کیاجارہا ہے۔

    خیال رہے  پاکستان میں تیارکورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت مل گئی ہے، پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔

  • کورونا ویکسینیشن: پاکستان میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز

    کورونا ویکسینیشن: پاکستان میں 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کے لیے 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا، 1166سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کاعمل شروع ہوگیا ہے،

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 1166 پر رجسٹریشن لازمی ہوگی، ڈبل ون ڈبل سکس سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد کسی سینٹر پر ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔

    گزشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 19 سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

    اسد عمر نے کہا تھا رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسی نیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بر وقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔

  • عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

    عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدکےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا اعلان کردیا اور محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صحافی برادری کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب بھرکےصحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانےکافیصلہ کرلیا اور کابینہ کمیٹی برائےانسدادکوروناکی سفارشات منظور کر لیں۔

    عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوجامع حکمت عملی کےتحت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عیدکےبعدصحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانےکاآغاز ہوگا، پریس کلب میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ،ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    یاد رہے مارچ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے ڈاکٹر فیصل سلطان کو خط لکھا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم میں ٹی وی اور ریڈیو چینلز نے اہم کردار ادا کیا۔صحافیوں نے کورونا وباء کے دوران فرنٹ لائینرز کے طورپر کام کیا ۔ روزانہ کی بنیاد پر صحافی کورونا کا شکار ہورہے ہیں جبکہ کورونا کے خلاف جنگ کے دوران کئی صحافی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ رپورٹرز اور میڈیا ورکرز کی ویکسینیشن کی جائے۔ وزارت کی جانب سے صحافیوں کی فری ویکسی نیشن کے لیے متعلقہ ادارے کو ہدایات دی جائیں ۔ وزارت کی جانب سے اس اقدام سے میڈیا ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • کورونا ویکسین لگنے کے بعد اثرات  کب نظر آنا شروع ہوتے ہیں؟

    کورونا ویکسین لگنے کے بعد اثرات کب نظر آنا شروع ہوتے ہیں؟

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 60سال سےزائدعمرکےافرادکی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، 2 ڈوز والی ویکسین لگنے کے چند ہفتے بعد ہی اثرات آنا شروع ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، ملک کے تمام افراد کوویکسین لگانے میں تو وقت لگ جائے گا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 60سال سےزائدعمرکےافرادکی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، 2ڈوزوالی ویکسین لگنے کے چند ہفتے بعدہی اثرات آنا شروع ہوتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بےضابطگیوں سےمتعلق بھی جانچ کررہے ہیں، پنجاب میں کوئی بے ضابطگیاں دیکھنے میں نہیں آئیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن مارچ تک مکمل ہونی چاہیے۔

    یاد رہے ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت 79سے86فیصدکےدرمیان ہے، چین ، ہنگری اور مصر میں بھی یہی کوروناویکسین استعمال ہورہی ہے۔

    ویکسین لگنے کے بعدعلامات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنےسے تھوڑا بہت بازو میں درد اور ایک دو روز کا بخار ہوتاہے، بازو میں درد اور بخار ہونےسے پتہ چلتاہےکہ ویکسین اثردکھارہی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں 22کروڑ میں سے 10کروڑ لوگوں کو ویکسین لگ سکتی ہے، کوشش ہےسال کے آخر تک 10کروڑ لوگوں میں سے 70فیصد تک ویکسین پہنچے۔

  • غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن، این سی او سی نے رجسٹر ہیلتھ ورکرز کو نادرا کے کوڈ جاری کردیے

    غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن، این سی او سی نے رجسٹر ہیلتھ ورکرز کو نادرا کے کوڈ جاری کردیے

    کراچی : این سی او سی نے غیرمتعلقہ افراد کی ویکسی نیشن کے معاملے پر تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کو نادرا کے کوڈز جاری کردئیے، کوڈز کے حامل شدہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملے پر این سی او سی ،محکمہ صحت اور ای او سی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اوجھا اسپتال میں غیر متعلقہ افراد کو ویکسین لگانے کے معاملہ پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ این سی او سی حکام کی جانب سے تمام رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کے نادرا کے کوڈز جاری کردئیے گئے، کوڈز کے حامل شدہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جائیں گی، دونوں ڈوز لگانے کے بعد نادرا کی جانب سے وکویڈ ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جس ہیلتھ کیئر ورکرز کا کوڈ نادرا کے دئیے گئے کوڈ سے میچ نہیں کرے گا، اسے نادرا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔

    محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محکمہ صحت حکام کو اپنا ڈیجٹل مکیزم تیز کرنے کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ صحت کے سینٹر میں مانیٹرنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں محکمہ صحت کے وہ افسران جن کی ڈیوٹیاں ویکسینیشن سینٹرز پر لگی ہیں ان پر بھی مانیٹرنگ کرنے پر غور کیا گیا جبکہ ساٹھ سال سے زائد افراد کو فی الحال سینو فام ویکسین نہ دینے پر اتفاق کیا گیا، اس حوالے سے سینوفام نے ڈریپ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

  • کورونا کیخلاف جنگ، اسد عمر تعاون پر صوبوں اور سول انتظامیہ کے مشکور

    کورونا کیخلاف جنگ، اسد عمر تعاون پر صوبوں اور سول انتظامیہ کے مشکور

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا سے نمٹنے کیلئے تعاون پر وزرائے اعلیٰ ، سول انتظامیہ اور چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا  امید ہے کہ ویکسی نیشن سے تمام پاکستان پوری طرح مستفیدہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا ویکسین لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن تقریب اتحاد کا مظہرہےکہ پاکستانی مشکل پڑنےپرایک ہوجاتےہیں، وفاق اور  تمام صوبوں نےکوروناکےخلاف مل کرکام کیا ہے، اللہ نے بہت کرم کیاکہ مشکل حالات میں بہترنتائج حاصل کرسکے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام وزرائےاعلیٰ،سول انتظامیہ نےبہت مددکی اور چین نےہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مددکی، جس پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارت صحت نے وبا سے نمٹنے اور ویکسین پراکیورمنٹ میں کلیدی کرداراداکیا، آسٹرازنیکا کی ویکسین بھی جلد آنی شروع ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سابق معاون خصوصی ظفرمرزا کابھی شکرگزارہوں، امید ہے کہ ویکسی نیشن سے تمام پاکستان پوری طرح مستفیدہوں گے، ہمارے  اصل ہیروہیلتھ ورکرزنےجنہوں نےجان خطرےمیں ڈال کرکام کیا۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے  جامع پلان تیار

    پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان تیار

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا اور عوام کیلئے ویکسین لگانے سے متعلق طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے انتہائی اہم اور بروقت اقدام کرتے ہوئے ویکسین لگانے کیلئے انتہائی جامع پلان مرتب کر لیا، ویکسین اسٹریٹجی پلان کو وفاق نے صوبوں،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمرتب کیا۔

    ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز پرمرتب کیا گیا ، ویکسین اسٹریٹجی کامقصد صحت مند ماحول ،حفظان صحت کے مطابق  ویکسین لگانا ہے، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کوایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ نمز کا نظام ڈیجیٹل ہے اور شفاف رکھنے کیلئے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے، عوام کو ویکسین کیلئے درج ذیل طریقہ کار  پر  عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام شہری بذریعہ ایس ایم ایس 1166پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے اور رجسٹریشن کے لئے نمز کی ویب سائٹ بھی استعمال کرسکیں گے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تصدیق کے بعدشہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پن کوڈ سےآگاہ کیاجائے گا ، شہری 1166ہیلپ لائن کے ذریعے  اپنااےوی سی تبدیل کراسکتاہے ، اےوی سی میں ویکسین دستیابی پر شہریوں کو وقت اور تاریخ کاایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    رجسٹریشن کےبعدشہری شناختی کارڈیاپن کوڈ پرمقررہ تاریخ کواےوی سی آئیں گے، اےوی سی میں انتظامیہ شناختی کارڈ اورپن کوڈ کی تصدیق کرے گی ،  تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی اور انتظامیہ نمزمیں تفصیلات کا اندراج کرے گی ۔

    طریقہ کار کے مطابق وفاق، صوبائی حکومتوں،ضلعی محکمہ صحت کیلئے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ تیار ہوگا۔