Tag: carona-vaccine

  • ‘پاکستان  میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی’

    ‘پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی’

    اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پابندیوں میں نرمی کی، ایس او پیز پرعملدآمد پر سختی کیجارہی ہے، ویکسین کی آمد سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔

    ،پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا عمل مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، لوگ رضاکارانہ طورپرویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں، ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

    ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا پہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرزکولگائی گئی، ویکسینیشن کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن جاری ہے، مرحلہ وار 60،55 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ملک بھر میں کوویڈ ویکسی نیشن مہم شروع ہوئی تھی، جس میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، سندھ کو ویکسین کی 84،000 خوراکیں ، پنجاب 70،000 ، کے پی 65،000 ، اور بلوچستان کو 10،300 خوراکیں فراہم کی گئیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، پاکستان کو مارچ میں مجموعی طور پر 5.6 ملین ویکسین ملیں گی جبکہ جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کی جائیں گی۔ا۔

    این سی او سی کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، بزرگ شہری 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرائیں۔

  • کورونا ویکیسن پاکستان پہنچتے ہی حکومت کا بڑا فیصلہ

    کورونا ویکیسن پاکستان پہنچتے ہی حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے انسداد کورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کرلیا ، صوبوں کوکورونا ویکسین آج روانہ کی جائے گی ، ویکسین کی ملک گیرترسیل ای پی آئی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق اور صوبائی سطح پرانسدادکورونامہم کیلئےانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان ای پی آئی کاتیار کردہ ہے۔

    حکومت کی جانب سے انسدادکورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کوروناویکسین نورخان ایئربیس سےای پی آئی اسٹور منتقل ہوگی۔

    ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ صوبوں کوکوروناویکسین آج روانہ کی جائےگی، ویکسین کی ملک گیرترسیل ای پی آئی کرےگی، ای پی آئی سے ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پر صوبوں کوروانہ کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاق صوبوں کوکولڈباکسز،ڈرائی آئس،سرنجزفراہم کرےگا ، سندھ، بلوچستان کو کورونا ویکسین بذریعہ جہازبھجوائی جائےگی جبکہ خیبرپختونخوا، اور پنجاب کوویکسین بذریعہ سڑک روانہ کی جائے گی۔

    حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے حکام ویکسین کنٹینرز کے ہمراہ جائیں گے اور کوروناویکسین کنٹینرزکوسخت سیکیورٹی حصارمیں روانہ کیاجائےگا جبکہ وفاق کورونا ویکسین کوصوبائی فوکل پرسن کےحوالے کرے گا۔

    خیال رہے چین سے بطور تحفہ دی جانے والی کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، اگلے چند دنوں میں ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

  • وزیر صحت سندھ نے وفاقی حکومت سے  کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی

    وزیر صحت سندھ نے وفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگ لی  اور کہا ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی حکمت عملی نہیں بنائی ، لگتا ہے کوویڈ ویکسین کے حوالے سے آخری ملک ہوں گے، چین سے ویکسین کے بات چیت وفاقی حکومت کو کرنی ہے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ وائرس کی تبدیلی کےحوالےسےصرف جامعہ کراچی لیب میں کام ہورہاہے ، سائنوفارم چین سمیت کئی ممالک میں استعمال ہو چکی ہے، فائزرکی ویکسین استعمال نہیں کرسکتے، کولڈ چین برقراررکھنا ممکن نہیں، چین کی ویکسین روایتی اندازسے بنائی گئی ہے تاہم تھوڑے بہت سائیڈایفیکٹ تو ہر دوا کے ہوتے ہیں۔

    وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں کورونا پھیلاؤ کی شرح دیگر ملک کی نسبت زیادہ ہے ، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ویکسین پراکیور کرنے کی اجازت دے، ہم چاہتےہیں کہ ہم دیگرممالک سےویکسین حاصل کرسکیں اور لوگ جلدسے جلد صحت یاب ہوسکےہیں۔

    سائنوفارم کی ویکیسن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائنو فارم پورےچین ،بحرین اوریواےای میں استعمال ہورہی ہے، چینی حکومت کہتی ہےکہ وفاقی حکومت کے تحت ہم سےرابطہ کریں ، وفاقی حکومت سے التجاہے کہ ہمیں ویکسین پراکیور کرنے کی اجازت دے۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے واضح کیا کہ ویکسین لگنےکےبعدبھی ماسک پہنناپڑےگا،اس سےچھٹکاراممکن نہیں، تھوڑی بہت علامات ہوں گی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا پڑے گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا ہم چاہتےہیں کہ حکومت سےحکومتی سطح پررابطہ کریں، نجی سیکٹرسے رابطہ کرسکیں جو ویکسین منگوارہےہیں ، آسٹرازینکا اور سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ویکسین دے اور دیگر ممالک سے ویکسین پر رابطےکی اجازت بھی، ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔

    دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا،یورپ اوربرطانیہ جلدبازی کررہاہے، بھارت میں ویکسی نیشن شروع ہوچکی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسین  کی دستیابی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے سائینوفارم کا انتخاب ہوگیا ہے ، کورونا ویکسین فروری کے اختتام یا مارچ کےاوائل میں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 4عالمی ویکسین سازکمپنیز کے ساتھ رابطے جاری ہیں، کورونا ویکسین سے متعلق مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔

    ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ کوروناویکسین کیلئےسائینوفارم کاانتخاب ہوگیاہے، سائینوفارم سے ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرنے جارہے ہیں، کورونا ویکسین فروری کے اختتام یا مارچ کےاوائل میں آئے گی۔

    وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، آئندہ ماہ سے کورونا ویکسینیشن شرو ع ہونے کا امید ہے جبکہ سپر کوروناوائرس کوروکنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پمزاسپتال کےاحتجاجی ملازمین سےرابطےمیں ہے، پمز کے احتجاجی ملازمین کی غلط فہمیاں دورکریں گے۔

  • ‘ اطلاع ملی ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں وقت لگے گا’

    ‘ اطلاع ملی ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں وقت لگے گا’

    کراچی : وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے گئے، وفاق سے اطلاع ملی ہے کہ کورونا ویکسین آنے میں وقت لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذراپیچوہو نے کوروناویکسین کی حوالے سے انتظامات کے بارے میں کہا کہ سندھ حکومت ویکسین کےسلسلےمیں ایک جامع پالیسی بنائےگی ، وفاق سےاطلاع ملی ہے کہ کوروناویکسین آنےمیں وقت لگے گا، اس سے پہلے 15 جنوری کے بعد ویکسین کی دستیابی کا بتایا گیا تھا۔

    ڈاکٹرعذراپیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین انتظامات مکمل کرلیے گئے، پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے بعد ہر ڈویژن میں انتظامات کیےجائیں گے۔

    وزیرصحت سندھ نے کہا کہ ویکسین کے نیٹ ورک کا انتظام سندھ کے ہر ضلع میں کیا جائے گا ، پبلک،پرائیویٹ فرنٹ لائن ورکرز کو پہلے ویکسین لگائی جائےگی، امید ہے وفاقی حکومت کی جانب سے جلد ویکسین کا انتظام کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سےویکسین مینجمنٹ سسٹم بنایاجائے گا ، اس مینجمنٹ سسٹم سےویکسین کی ٹریکنگ بھی کی جاسکے گی۔

  • سندھ میں سب سے پہلے کورونا ویکسین کن لوگوں کو دی جائے گی؟

    سندھ میں سب سے پہلے کورونا ویکسین کن لوگوں کو دی جائے گی؟

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرلیا، پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےکوروناویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون فوکل پرسن ہوں گے۔

    اےڈی سی ون ہرضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے اور تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیےعلیحدہ جگہ اور طبی سہولت مختص کی جائے گی۔

    پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرےمرحلےمیں60سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

    مختلف امراض میں مبتلاافرادکی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلےمیں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

  • کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا  کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

    کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : کورونا ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی 61 اشیا کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ٹیکس استثنیٰ سے طبی سامان کی اسپتالوں کو فوری دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کورونا ویکسین سے متعلق61 اشیادرآمدپرٹیکس چھوٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 3دن بعد آج ٹیکس استثنیٰ کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکس استثنیٰ سے طبی سامان کی اسپتالوں کوفوری دستیابی ممکن ہو سکے گی اور درآمد کنندگان کو ٹیکس میں رعایت 30 جون 2021 تک حاصل ہو گی۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 30 جون2021تک کوروناسےمتعلق61 اشیاڈیوٹی فری درآمد ہوں گی ، جس سے کورونا ویکسین تیاری میں پیشرفت میں تیزی آئے گی جبکہ ویکسین کی تیاری کی لاگت بھی کم ہوگی۔

    اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکی عدم دلچسپی کے باعث کورونا ویکسین سے متعلق61 اشیا کی درآمد شروع نہ ہوسکی ، وزارت تجارت متعلقہ اشیا سے متعلق  اپناایس آراوجاری کرچکی ہے ، ایف بی آرکےرویےکی بنا پر مصنوعات کی درآمد میں تاخیر ہورہی ہے۔

    خیال رہے 3 روز قبل وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین سے متعلق 61اشیاکی درآمدکی ڈیوٹی فری اجازت دی تھی جبکہ کورونا سے بچاؤ، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔