Tag: caronavirus

  • فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں؟

    فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں؟

    کراچی : پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں فضائی میزبان کے دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات پہچانے کا طریقہ واضح کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں کا جزوی آپریشن بحال کردیا گیا۔ پی آئی اے نے فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

    پی آئی اے انتظامیہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق جہاز کے کپتان ، فضائی میزبان اور مسافروں کے لیے الگ الگ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ایڈوائزری میں طریقہ واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کپتان پرواز کی روانگی سے قبل جہاز میں کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انتظامات کی مکمل جانچ کر ے گا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز فضائی میزبان مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے جبکہ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    نئی ایڈوائزری کے مطابق طیارے میں الاٹ شدہ سیٹ کے علاوہ مسافر کو کسی دوسری نشست پر نہ بیٹھنے دیا جائے گا۔

    یاد رہے حکومت نے پی آئی اے کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دی تھی، پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے گا تا کہ ان کا این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹسٹینگ کی جا سکے۔

    کینیڈا اور برطانیہ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 03 اپریل سے بحال ہو گا اور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 04 اپریل سے شروع ہو گا۔

    فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی، تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈ کریں گی ، پروازیں اترنے کے بعد لاوئنج میں تمام مسافروں کا ٹسٹ کیا جائے گا۔

    ※ اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا، جو مسافر کلیئر ہوں گے ان کو گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔

    پی آئی اے اپنے عملے کی حفاظتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی امور پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے 31 اموات، کیسز کی تعداد 2291 تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کورونا سے 31 اموات، کیسز کی تعداد 2291 تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، کورونا کے مریضوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کوروناوائرس کاتیزی سےپھیلاؤ جاری ہے، چھبیس فروری سے اب تک کے اعداد و شمار تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، پہلے کیس سے ایک مہینے بعد یعنی چوبیس مارچ تک ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے اگلے ہی ہفتے یہ تعداد ڈبل ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے ،جس میں بتایا پاکستان میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد31ہوگئی جبکہ وائرس کیسزکی تعداد2291 تک پہنچ گئی ہے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹےکےدوران پاکستان میں76نئےکیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سےزیادہ845کیسز ہیں جبکہ سندھ میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد743ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں187،بلوچستان میں 169 ، کےپی میں276،اسلام آباد میں 62، آزاد کشمیر میں9کیسز ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے107مریض صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ کورونا کے 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدر ےمختلف ہے۔

    خیال رہے پاک فوج ملک کے طول وعرض میں متحرک ہےاور سول انتظامیہ کی معاونت کے ساتھ عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    پاک فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت وقف کردی ہے اور پاک آرمی کے فیلڈ اسپتال، ڈاکٹر، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جبکہ پاک آرمی طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیا میں بھرپورتعاون کررہی ہے۔

  • کورونا وائرس کیخلاف جنگ،  چین پاکستان کے شانہ بشانہ

    کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین پاکستان کے شانہ بشانہ

    اسلام آباد:چین سے ایک اور طیارہ حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا ، سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس، ماسک اور دیگر خصوصی آلات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، چین سے ایک اور طیارہ حفاظتی سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ، سامان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی کٹس اور ماسک و دیگر خصوصی آلات شامل ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 15ارکان بھی سوار تھا۔

    دوسری جانب کوروناسے بچاؤ کے آلات اور سامان لینے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بیجنگ روانہ ہوگیا ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے8552 چائنہ سے کورونا وائرس سے بچاوٴ کی کٹس، این 95سرجیکل مارکس اور خصوصی آلات سمیت دیگر امدادی سامان لیکر اسلام آباد واپس پہنچے گا۔

    پی آئی اے کے 13فضائی عملے پر مشتمل ٹیم بیجنگ روانہ ہوئی ہے، بیجنگ ایئرپورٹ پر عملے کو طیارے سے نیچے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ چھٹا کارگو طیارہ ہے۔

    27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔

    چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ، پاکستان میں ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری شروع

    کورونا وائرس سے بچاؤ، پاکستان میں ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری شروع

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ایکسپرٹ فورم کے وفد نے کہا کہ ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے جبکہ مقامی طور پراین 95کے معیار کاماسک بھی تیار کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے سدباب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےایکسپرٹ فورم کے وفدکی ملاقات ہوئی ، وفد میں محمود شوکت، ڈاکٹر جاوید اکرم اوردیگر ماہرین شامل تھے۔

    وفد نے بتایا کہ پنجاب میں ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے ، مقامی طو رپر تیار ذاتی حفاظتی سامان عالمی معیارکے مطابق ہے ، ذاتی حفاظتی سامان دوبارہ قابل استعمال مواد سے بنایا جارہا ہے۔

    عثمان بزدار نے مقامی سطح پر ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقامی طور پراین 95کے معیار کاماسک بھی تیار کیا جارہاہے ، ڈریپ نے کورونا وائرس پر پنجاب کی اسٹڈی منظور کر لی۔

    بریفنگ میں کہا گیا مقامی کورونا وائرس کے جینوم چینی وائرس سے9 طرح الگ ہیں، مقامی کوروناوائرس کے لیے غیر ملکی ویکسین غیر مؤثر ہوسکتی ہے ، اینٹی بائیوٹک ٹیسٹ کٹ کے بارے میں ریسرچ جاری ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کوروناوائرس ٹیسٹ کے لیے کٹ بھی مقامی سطح پرتیار کی جائے گی اور کورونا مریضوں کے لیے لاہور میں 2خصوصی ٹرائل سینٹر قائم کیےجائیں گے جبکہ ٹرائل سنٹر میں مریضوں کوابتدائی چیکنگ کےبعد علاج کے لیےریفر کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوروناوائرس پرریسرچ کےلیےتمام تر وسائل فراہم کئے جائیں گے ، پنجاب مقامی سطح پرکورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حفاظتی کٹ اوردیگر سامان بنانے کی صلاحیت جلد حاصل کر لے گا، مقامی سطح پرتیار کردہ پی پی ای او رویکسین مؤثر اور ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوگی۔

  • کورونا وائرس کا خطرہ ، نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت

    کورونا وائرس کا خطرہ ، نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت

    لندن : کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کر دی اور کہا میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ہر ملک اس وبا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کررہا ہے، کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آئسولیشن میں رہنےکی ہدایت کردی ہے۔

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ گزشتہ روز احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تھی، میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں کی جانب سے تلقین کی گئی ہے ک نواز شریف کے لیے سب سے اہم چیز سیلف آئسولیشن ہے۔

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے، ان کو کرونا وباء کے خدشے سے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سوئٹزرلینڈ میں چیک اپ کے لیے نہیں لے جایا جاسکتا، نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سے وقت لیا گیا تھا۔

    نوازشریف کے دل کی شریانوں کے لیے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے، ان کے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانیں تنگ ہوچکی ہیں، شریانیں تنگ ہونےسے نواز شریف کے دل کی ادویات کی مقداربڑھادی گئی ہے۔

    خیال رہے پوری دنیا کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس پھیل چکا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ اس وقت برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    خیال رہے نواز شریف علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور وہ شوگر ، گردوں سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہیں۔

  • ڈاکٹر عطاالرحمان نے کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کا طریقہ بتا دیا

    ڈاکٹر عطاالرحمان نے کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کا طریقہ بتا دیا

    اسلام آباد : معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرین کا پتہ لگانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ ضروری ہیں، کورونا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد از جلد کورونا کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا سے متعلق دوا جلد نہیں آئے گی۔

    ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ دواکی تیاری میں اربوں ڈالر،سالوں کاعرصہ درکارہوتاہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود داؤں کا جائزہ لے گی، موجود دواؤں کے کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کااجلاس اسی ہفتےبلایا گیا ہے۔

    یاد رہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات کے لئے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کرونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد1625 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے باعث اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور 11کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ وائرس کے 28 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے ڈاکٹروں کی  ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے ڈاکٹروں کی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےبھرپور اقدامات کررہےہیں، چین سے ڈاکٹروں کی آٹھ رکنی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، اس سلسلے چین سے کل 8ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔

    چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔

    دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

    چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1235 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کورونا لاک ڈاؤن ،وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

    کورونا لاک ڈاؤن ،وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلے کے لئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا، جس میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کی بندش سمیت اہم معاملات پر غور ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاق اور صوبوں کے درمیان لاک ڈاؤن کے معاملے پر جاری بحث پر حتمی فیصلے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تجاویز رکھیں گے، ٹرانسپورٹ اگر بند کردی گئی تودوہفتے بعد اس کے ملک پرکیا اثرات ہوں گےاس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا کےباعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھاناپہنچاناپڑےگا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ اگرہمیں لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا ہےتو سوچنا پڑےگا، پورے ملک میں کرفیو لگاناپڑے تو ہماری کم از کم تیاری ضروری ہے، کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کوروناکی جنگ لڑ سکتی ہے ، میں چاہتاہوں ہم سب ملکر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔

    خیال ہے پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، اور متاثر افراد کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 8 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور موت ، تعداد 8 ہوگئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور موت ، تعداد 8 ہوگئی

    راولپنڈی : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث خاتون انتقال کرگئیں ، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے راولپنڈی میں ایم ایچ اسپتال میں کورونا کےباعث خاتون انتقال کرگئیں ، کمشنرراولپنڈی نےخاتون کی کوروناسےموت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون شاہدہ 21 مارچ سے ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھی، وہ برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔

    کمشنرراولپنڈی کا کہنا تھا کہ کرونا کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق سوہاوہ سے تھا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےکوروناکےتازہ اعداد وشمار جاری کئے تھے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 1000ہوگئی ہے، ملک بھرمیں گزشتہ رات12بجے سے 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 413، پنجاب میں 296 ، بلوچستان میں 115، کےپی 78 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16، آزادکشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے19 مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔

  • کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات مذاق نہیں، زندگی اورموت کامسئلہ ہے،گلوکار علی ظفر

    کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات مذاق نہیں، زندگی اورموت کامسئلہ ہے،گلوکار علی ظفر

    کراچی :گلوکار علی ظفر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سےباہرنہ نکلیں ، باہر نکلنے والے شہریوں کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے ، حکومتی اقدامات مذاق نہیں زندگی اورموت کامسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس پراےآروائی نیوزکی آگاہی مہم جاری ہے ، فنکار بھی حالات کی سنگینی دیکھ کر عوام سے گھر میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔

    گلوکار علی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں سےاپیل کروں گاکہ وہ گھروں سےباہرنہ نکلیں، باہر نکلنے والے شہریوں کو کورونا وائرس ہوسکتا ہے اور ایک شہری سے کورونا دیگر لوگوں کو بھی ہوسکتا ہے۔

    علی ظفر کا کہنا تھا سندھ ، پنجاب اوردیگرصوبوں کوسخت اقدامات کرنے چاہییں، حکومتی اقدامات مذاق نہیں زندگی اورموت کامسئلہ ہے،یہ مسئلہ صرف دوسروں کا نہیں اپنا بھی ہے، کسی کوبھی کوروناہوسکتاہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس کے خلاف جنگ، شوبز ستارے میدان میں‌ آگئے

    اس سے قبل اداکارہ ریما خان، احسن خان، حمیرا ارشد، ماہرہ خان، عائزہ خان، مایا علی ظفر، عاصم اظہر اور علی سمیت دیگر شخصیات نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔

    گلوکار و اداکار علی ظفر اور فخر عالم نے حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کی تھی۔

    خیال رہے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکومتی شخصیات بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں اور وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔