Tag: caronavirus

  • کورونا وائرس ، مراد سعید  نے پنشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

    کورونا وائرس ، مراد سعید نے پنشنرز کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ، وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپر پہنچائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنشنرز کو کورونا سےبچانے کےلیےپاکستان پوسٹ میدان میں آگیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر پنشن پہنچانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان پوسٹ 13 لاکھ افرادکوپنشن گھرپرپہنچائےگا، وفاقی وزیر مراد سعید واجبات کی محفوظ ترین ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ اسٹاف کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 20 اور 21 گریڈ کے افسران بھی میدان میں ہیں۔

    خیال رہے عمومی طور پر پنشن کی تقسیم کا عمل ہر ماہ 2 تاریخ سے شروع کیا جاتا ہے تاہم پاکستان پوسٹ کی بدولت 2 کی بجائے 24 تاریخ سے پنشن کی تقسیم کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی صحت وسلامتی کا پورا احساس ہے، اپنے بزرگ شہریوں کی سلامتی کی خاطر پنشن کی دہلیز پر تقسیم کا ذمہ لیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عموماًپنشن وصولی کےلیے پنشنرز پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں، بزرگ پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت بھی اٹھاناپڑتی ہے،خطرے سے دوچار کئے بغیربزرگوں کو امانتیں پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، اللہ کریم کی نصرت سے اپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کریں گے۔

    یاد رہے وزیر مواصلات مراد سعید نے 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

  • کورونا وائرس  ، حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

    کورونا وائرس ، حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں مشیر خزانہ نے کورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کی ، جس میں کورونا کی وبا کےتناظر میں ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امدادی کاموں کو تیز کرنےکےلیےفنڈز کے اجرا میں بہتری لانے پر بات چیت کی گئی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے اوردیگر حکام نے ادویات اورآلات کی خریداری پربریفنگ دی اور ہرطرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بات ہوئی۔

    اجلاس میں کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ، مشیر خزانہ کاکورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فنڈز سے دوائیں اور مشینری خریدی جائے گی۔

    عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ فنڈکے استعمال پراین ڈی ایم اے اور وزارت منصوبہ بندی میں رابطےکیےجائیں، فنڈکے حصول میں کوئی تاخیر براداشت نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کیلیے ریلیف پیکیج تیار

    گذشتہ روز معاشی ٹیم نے عوام کےلئےریلیف پیکج تیار کیا تھا ، جس کے تحت 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئےجائیں گے جب کہ ایکسپورٹرز کیلئے بھی 200 ارب روپےکا ریلیف پیکج منظور کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پرمسلسل نظر رکھنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے طبقے پر نظر رکھیں، ڈیلی ویجز ملازمین کوصورتحال سےنقصان نہیں ہونا چاہیے۔

  • کورونا فنڈ، کراچی کے تاجر نے 79لاکھ روپے عطیہ کردیئے

    کورونا فنڈ، کراچی کے تاجر نے 79لاکھ روپے عطیہ کردیئے

    کراچی : کراچی کے تاجرکی جانب سےسندھ حکومت کےکورونافنڈمیں 79لاکھ روپے عطیہ کردیئے گئے، عطیہ کرنے والے تاجر نے نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ کورونا وائرس فنڈ میں کراچی کے ایک تاجر نے 79 لاکھ روپے کردیئے ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عطیہ کرنے والے تاجر نے نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو 88 سال کے ریٹائرڈ شخص نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا تھا، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1ملین روپے کا چیک دیا، چیک کے ساتھ ایک چھوٹا خط بھی بھیجا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے اور رقم کورونا کیخلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ، کورونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دےرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس، بزرگ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے عطیہ کردئیے

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات نام بتائے بغیر بڑی رقم سندھ حکومت کو منتقل کررہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ کی ماہانہ قرضے کی کٹوتی نہ کی جائے۔

    خط کے متن کے مطابق سندھ کے مالی مسائل سے ہر ماہ 3 ارب قرضوں کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے، کرونا وائرس کے باعث سندھ میں مالی وسائل کا بحران ہے، محدود وسائل کے باوجود انتظامات پر کھل کر خرچ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس ، برطانوی وزیراعظم  نے ‘نیشنل ایمرجنسی’ کا اعلان کر دیا

    کورونا وائرس ، برطانوی وزیراعظم نے ‘نیشنل ایمرجنسی’ کا اعلان کر دیا

    لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت دو سے زیادہ افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، گھر پر رہیں ہم سب مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔

    بورس جانسن نے خطاب میں کہا اگر بہت زیادہ لوگ اکٹھے بیمار ہو گئے تو این ایچ ایس کیلئے مشکل ہو جائے گا، لوگوں کی اکثریت ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم نے سخت ہدایات جاری کیں کہ ایک بار شاپنگ اور صرف ایک بار ایکسرسائز کیلئے باہر نکلیں، اگر دوست بلائیں تو بھی باہر نہ جائیں، رشتہ داروں سے ملنے کیلئے بھی باہر نہ نکلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوراک کیلئے ڈیلیوری سروس استعمال کریں ، دو سے زیادہ لوگ اکٹھے باہر نہ نکلیں، پولیس کے پاس طاقت کے استعمال کا اختیار ہے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پارکس کھلے رہیں گے مگر لوگوں کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، تاہم اگر صورتحال بہتر ہوئی تو نرمی کریں گے۔

    بورس جانسن نے کہا کہ این ایچ ایس کو لاکھوں ٹیسٹ کٹس مہیا کر دی ہیں اور ادارے کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔ ہمیں معاشرے کے ہر فرد کی حمایت کی ضرورت ہے ماضی میں ہماری قوم نے ایسے بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور ہم اس بحران سے بھی نکلیں گے اور کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔

    خیال رہے برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6650 ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں 967 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کو تعداد 335 تک جا پہنچی ہے۔

    این ایچ ایس اب تک83,945 افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔ برطانیہ میں آج سے پندرہ لاکھ افراد کو تین مہینوں تک گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہیں کرونا سے شدید خطرات لاحق ہیں، ان افراد میں مختلف بیماریوں میں مبتلاءیا کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد ہیں۔

    برطانوی سیکرٹری ہیلتھ نے آج ملک سے باہر تمام برطانوی شہریوں کو جلد از جلد واپس گھر لوٹنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید ایک شہری جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ [ پاکستان میں کوروناوائرس سے6افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 803ہوگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق رات12بجےسےکوروناکے27نئےکیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں 352،پنجاب میں225، بلوچستان میں 108،کے پی میں کورونا کیسز کی تعداد31ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں71،اسلام آبادمیں15،آزادکشمیرمیں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ کوروناوائرس سے6مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

    خیال رہے کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے عوام کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ میں 15 دن کے لئے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے دنیاکے192ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14687ہوگئی ہے جبکہ  وائرس سے3لاکھ38ہزار724افراد متاثر ہیں۔

  • کرونا وائرس ، پیمرا کی ٹی وی شوز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری

    اسلام آباد : کرونا وائرس کے پیش نظر پیمرا نے ٹی وی شوزسے متعلق گائیڈ لائنز جاری کردیں ، جس میں مارننگ، کامیڈی اور دیگرشوز کے شرکاء میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیمرا نےٹی وی شوزسےمتعلق گائیڈلائنزجاری کردیں، جس میں مارننگ،کامیڈی اور دیگر شوز کے شرکاء میں ایک میٹرکا فاصلہ رکھنا لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا تیزی سے پھیلتی بیماری ہے ، ٹی وی شوز میں فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

    پیمرا کا کہنا ہے کہ براہ راست حاضرین سے شوز، چینلز انتظامیہ اور شرکا کیلئے خطرناک ہیں، تمام چینلز آڈینس کے بغیر شوز کریں اور کرونا سے بچاؤ سے متعلق پروگرام نشر کریں۔

    پیمرا نے ہدایت کی ہے کہ کرونا سےمتعلق ذمے دارانہ رپورٹنگ یقینی بنائی جائے ،رپورٹنگ میں عوام کی بہتری مد نظررکھی جائے اور  پروگرامز کے زریعے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جائے۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سے اب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج ہیں۔

  • وزیر اعظم کی ہدایت، کرونا وائرس کی مؤثر آگاہی کے لیے میڈیا اسٹرٹیجی اجلاس طلب

    وزیر اعظم کی ہدایت، کرونا وائرس کی مؤثر آگاہی کے لیے میڈیا اسٹرٹیجی اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی ہدایت پر کرونا وائرس کی مؤثر آگاہی کے لیے میڈیا اسٹرٹیجی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں آگاہی مہم اوراحتیاطی تدابیرکی تشہیر کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے مؤثر میڈیا حکمت عملی کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم کی ہدایت پر مؤثر آگاہی کے لیے میڈیا اسٹرٹیجی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

    معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کریں گی اور اجلاس میں تمام وزرائےاطلاعات شریک ہوں گے جبکہ صوبائی وزرااطلاعات ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کرونا کی روک تھام کے لیے میڈیا اسٹرٹیجی بنائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آگاہی مہم اوراحتیاطی تدابیرکی تشہیر کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی اور وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اقدامات کی آگاہی کالائحہ عمل طے ہوگا۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سےاب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج ہیں۔

  • کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ

    کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت اسپتالوں وطبی عملے کو وائرس سے بچاؤ اور کنٹرول کی تربیت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کرونا سے بچاؤ کےلیے اہم اقدام کرتے ہوئے آن لائن کورس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فیصلہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی کی جانب سے کیا گیا۔

    فیصلے کے تحت اسپتالوں وطبی عملے کرونا وائرس سےبچاؤاورکنٹرول کی تربیت دی جائےگی۔

    دوسری جانب کرونا کا ٹیسٹ کرنے والی غیرمستندلیبزاوراتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، 52 لیبزکے معائنےکےدوران 19کونوٹسز،3کوسیل کر دیا گیا ہے، سندھ بھر میں اب تک 3502 اسپتالوں و کلینکس کوسیل کیاجاچکا ہے اور 1132 دیگر مراکز کو نوٹسز جاری کیےجاچکے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلٰی سندھ نے شہریوں سےتین دن کیلئےگھروں میں رہنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تومعاملات ہاتھ سےنکل سکتے ہیں،کورونا سے بچاؤصرف آئیسولیشن کےذریعےہی ممکن ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نےٹوئٹرپربتایا تھا کراچی میں باہترافرادکاکوروناٹیسٹ منفی آیا،ان لوگوں نےسوشل ڈسٹنسنگ پرعمل کیا،آئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونےکامظاہرہ کریں۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 478 ہوگئی ہے ، پاکستان میں کروناوائرس سےاب تک تین افرادجاں بحق ہوچکے ،جاں بحق افراد کاتعلق کراچی،ہنگواورمردان سےہے جبکہ سندھ میں3،اسلام آبادمیں کوروناوائرس کے2مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 259 کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 83، بلوچستان 81، کے پی میں 23،اسلام آباد میں 10 کیسز سامنے آئے جبکہ گلگت بلتستان میں21، آزاد کشمیر میں کروناوائرس کا ایک مریض زیر علاج ہیں۔

  • کرونا وائرس ، مراد سعید کا پنشنرز کے لئے بڑا اعلان

    کرونا وائرس ، مراد سعید کا پنشنرز کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان پوسٹ کے 13لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے ضعیف شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنےکیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے 13لاکھ پنشنرز کو واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کے لوگوں کےلئےکوروناوائرس نہایت مہلک ہے، بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئےخطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھرکی دہلیزتک پہنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کیلئےتمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 458 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    خیبرپختونخواہ میں دوہلاکت ہوئی جبکہ آج کراچی کے نجی اسپتال میں ایک مریض دم توڑگیا، کراچی میں انتقال کرنے جانے والے مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھیں، اس کی عمر ستتر سال تھی۔

    پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد اٹھہتر، بلوچستان میں اکیاسی ، کے پی میں تئیس اور اسلام آباد میں سات ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارہ اور آزاد کشمیرمیں ایک مریض قرنطینہ میں زیرعلاج ہے۔

  • کرونا وائرس سے بچاؤ ، گوگل نے  ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بتادیا

    کرونا وائرس سے بچاؤ ، گوگل نے ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بتادیا

    نیویارک : دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، معروف سرچ انجن گوگل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ڈوڈل کے ذریعے ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگہی کے لئے میدان میں آگیا، اپنے ڈوڈل کے ذریعے سب کو پیغام دیا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھ لازمی دھوئیں۔

    گوگل نے اپنے نئے ڈوڈل میں ہنگری کے معالج Ignaz Semmelweis کو اعزاز دیتے ہوئے  ہاتھ دھونے کی ویڈیو شئیر کی ،جس میں  ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بتایا۔

    اس سے قبل ٹوئٹرنےبھی کرونا سے آگاہی کیلئے لوگوں کو ’’ہاتھ دھونے کاطریقہ بتانےکاایموجی متعارف کروایا تھا۔

    خیال رہے مہلک کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، اب تک وائرس سے 248,683 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 88,563 لوگ وائرس سے صحت یاب ہوئے۔

    وائرس نے 182 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، اٹلی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، اب تک کرونا میں مبتلا ہو کر 3,405 اطالوی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ وائرس کے شکار افراد کی تعداد 41,035 ہو چکی ہے۔

    چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,248 جب کہ متاثرین کی تعداد 80,967 ہے جبکہ نئے مریضوں کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔