Tag: CARs

  • فیصل آباد میں سجا منفرد آٹو شو

    فیصل آباد میں سجا منفرد آٹو شو

    فیصل آباد: صنعتی شہرفیصل آباد میں قیمتی اورمنفرد کاروں کے شو کا انعقاد ہوا جس میں سو کے قریب مختلف ماڈلز کی کاریں، جیپیں اورہیوی بائیکس پیش کی گئیں۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم کے باہرآٹوشو کا افتتاح ڈی سی او نورالامین مینگل اور ایم پی اے نواز ملک نے کیا اور شرکاء میں ایوارڈ تقسیم کئے۔

    شہریوں نے آٹو شو میں رکھی گئی مختلف ماڈلز کی جدید اورقدیم ماڈلزکی نادراورخوبصورت سٹائل کی کاروں اور جیپوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    12308672_957168291039190_8011170462248303600_n

    شو میں مختلف سپر اسپورٹس کاریں لیمبارگینی، ایوینٹا ڈور اورفراری کی نمائش بھی کی گئی۔

    اس موقع پرڈی سی او نورالامین مینگل کا کہنا تھا آٹو شو کا مقصد تفریحی ماحول میں شائقین کو اچھوتے طرز اور مختلف ماڈلز کی منفرد اورکمیاب گاڑیوں سے آشنا کرانا ہے۔

  • گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ

    گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں3 ہزار سے زائد یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال بسوں کی فروخت میں کمی ہوئی تاہم قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ٹریکٹروں، کاروں اور ٹرکوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے مجموعی فروخت میں 3 ہزار393 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر2014ء کے دوران مجموعی طور پر26 ہزار214 گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 22ہزار821 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔