Tag: CASA-1000

  • کاسا منصوبہ وسط ایشیااورجنوبی ایشیاکوآ پس میں ملائےگا‘ وزیراعظم

    کاسا منصوبہ وسط ایشیااورجنوبی ایشیاکوآ پس میں ملائےگا‘ وزیراعظم

    دوشنبے: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہناہےکہ کاسا 1000میگاواٹ بجلی کا منصوبہ پاکستان میں ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

    تفصیلات کےمطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آج ہونے والی چار ملکی کاسا کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان،افغانستان کاسا منصوبےسے1000میگاواٹ بجلی حاصل کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ منصوبےسےپاکستان اورافغانستان میں بجلی کی قلت میں کمی ہوگی جبکہ منصوبےسےعلاقائی روابط کوفروغ ملےگا۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ اجلاس کےانعقادپرتاجکستان کےصدراورمنتظمین کاشکرگزارہوں۔ انہوں نےکہاکہ منصوبےکےتحت راہداری فیس سےافغانستان کوفائدہ ہوگا۔

    وزیراعظم پاکستان نےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ منصوبہ وسط ایشیااورجنوبی ایشیاکوآ پس میں ملائےگا۔انہوں نےکہاکہ سماجی ،معاشی اور صنعتی ترقی کےلیےہمیں بجلی کی ضرورت ہے۔


    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کئی یادداشتوں پر دستخط


    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان کاسا 1000 بجلی منصوبے کو اہمیت دیتا ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم پاکستان میاں‌ نواز شریف "تاجکستان” کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم پاکستان میاں‌ نواز شریف "تاجکستان” کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 12 مئی کو سینٹرل ایشیاء ساوتھ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لئے تاجکستان کے شہر دوشنبہ روانہ ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشیاء ساوتھ ایشیا ء 1000 پاور پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب اس ماہ کی 12 تاریخ کو تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں منعقد کی جارہی ہے، اس پروگرام میں وزیر اعظم پاکستان کے علاوہ افغانستان اور کرغستان کے صدور بھی شرکت کریں گے۔

    اس پروجیکٹ کی افادیت بیان کرتے ہوئے تاجکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ کی بدولت کرغستان اور تاجکستان میں پیدا ہونے والی بجلی کو پاکستان اور افغانستان میں با آسانی برآمد کیا جاسکے گا، یہ پلانٹ‌ 1000 میگا واٹ‌ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سے مکمل سیکورٹی کی فراہمی اور یقین دہانی کے باعث اس پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے مزید اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے دوشنبہ براہ راست فلائٹ کا باقاعدہ آغاز 6 مئی سے کردیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس نئے سلسلے سے دو طرفہ تجارت اور سیاحت میں‌ دونوں ملکوں کے عوام کو مدد ملے گی۔