Tag: case file

  • کرائسٹ چرچ : دہشت گردی کی وڈیو دکھانے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ

    کرائسٹ چرچ : دہشت گردی کی وڈیو دکھانے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ

    کرائئسٹ چرچ : فرانسیسی مسلم کونسل نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی وڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کی وڈیو کو انٹرنیٹ پر براہ راست جاری کرنے پر فیس بک اور یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کردیا گیا، مذکورہ مقدمہ فرانسیسی مسلم کونسل نے دائر کیا ہے۔

    اس حوالے سے مسلم کونسل کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ فیس بک اور یوٹیوب نے پرتشدد اور انسانی اقدار کے منافی وڈیو براہ راست نشر کی جو انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں ایسی شکایات پر تین سال قید اور پچھتر ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ15مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں مسلح دہشت گرد نے حملہ کرکے اس کی وڈیو براہ راست فیس بک پر جاری کی تھی۔

    مذکورہ ویڈیو17منٹ تک مسلسل انٹرنیٹ پر دکھائی گئی۔ اس اندوہناک سانحے میں فائرنگ کرکے50نمازیوں کو شہید اور48کو زخمی کردیا گیا تھا۔

  • ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : کے الیکٹر ک کی غفلت سے معصوم بچے کے ہاتھ کاٹنے کے معاملہ پر کے الیکٹرک مینجمنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ننھےعمرکے والد کا کہنا ہے کہ عمر کے بازو ضائع کرنے پر کے الیکٹرک کو معاف نہیں کروں گا۔

    تفصیلا ت کے مطابق کے الیکٹر ک کی مجرمانہ غفلت سے بچے کی ہاتھوں سے محرومی پر کے الیکٹرک مینجمنٹ کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متاثرہ بچے کے والد محمد عارف نے درج کرایا۔

    مقدمہ نمبر 323 ، 18 دفعہ 337 ایچ 1 کے تحت مجرمانہ غفلت سے نقصان پہنچانے کے زمرے میں درج کیا گیا، مقدمہ میں کے الیکٹر کے گڈاپ ٹاؤن کی منیجمنٹ کو نامز د کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ملزمان کی نشاندہی کی جائے گی۔

    ایف آئی آرکے مطابق بچہ چیز لینے دکان پر گیا، دکان سے ملحقہ پول سے گیارہ ہزار وولٹ کی تاریں بیٹے پر گریں، بچے کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بازو کاٹنے کا مشورہ دیا ۔ کے الیکٹرک کے مجرمانہ غفلت سے بچے کے ہاتھ ضائع ہوگئے، غفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

    ننھےعمرکے والد کا کہنا ہے کہ اپنےلاڈلے کو معذوری کے بارے میں بتانے کی ہمت نہیں، عمر کے بازو ضائع کرنے پر کے الیکٹرک کو معاف نہیں کروں گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ذمہ داروں کوسزا دلوائیں ۔

    مزید پڑھیں : گورنر سندھ نے 8 سالہ بچے پر بجلی کے تار گرنے کا نوٹس لے لیا

    یاد رہے گٓذشتہ روز کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔

    متاثرہ بچے کے والدین کی جانب سے کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر ادارے کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 8 سالہ بچے عمر کے بازو ضائع ہونے پر کے الیکٹرک کے حکام سے تار گرنے کی وضاحت طلب کرتے ہوئے متاثرہ بچے کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فرام کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔

  • حیات آباد خود کش دھماکے میں شہید میجرجمال سپرد خاک ، مقدمہ درج

    حیات آباد خود کش دھماکے میں شہید میجرجمال سپرد خاک ، مقدمہ درج

    پشاور : حیات آباد سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں شہید میجر جمال کو سپرد خاک کردیا گیا جبکہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے میں شہید میجرجمال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور پٹھان کہور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد، ایف سی سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈ نصر حیات اور دیگرحکام نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    دوسری جانب پشاور کے علاقے حیات آباد سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم کیخلاف درج کیا گیا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے میجرجمال کی نمازجنازہ ادا کی گئی، جس میں گورنرکے پی کے ظفر اقبال جھگڑا، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک، کورکمانڈرپشاور سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید میجرجمال کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے جہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کی تدفین کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،  میجر جمال سمیت 2 اہلکار شہید


    واضح رہے کہ گزشتہ روز حیات آباد میں ایف سی قافلہ پرخودکش دھماکہ ہوا تھا، جس میں میجر سمیت دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جان کو خطرہ ،ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا

    جان کو خطرہ ،ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا

    کراچی :  ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی جان کے خطرے کے پیشِ نظر بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، وکیل کے پاس جاتے ہوئے دو گاڑیوں نے پیچھا کیا، بوٹ بیسن چورنگی پرڈبل کیبن گاڑی جس کے شیشے کالے تھے پیچھے لگی، اس کے پیچھے ایک کار تھی، جس میں چار افراد سوار تھے، کار سوار نے میری طرف پستول سے اشارہ کیا۔

    ڈاکٹر عاصم  نے درخواست میں کہا ہے کہ کارسوار کی جانب سے پستول میری طرف کرنے پرمیں خوفزدہ ہوگیا تھا جسے مجھے گولی مارنے لگا ہو، لگتا تھا کار سوار مجھ پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، کار میں سوار ایک شخص کو گلبرگ تھانے میں بھی دیکھا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی


    یاد رہے کہ بعد ازاں 15 اپریل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ بھی جاری کیا تھا، جس کے تحت وہ 22 ہفتے کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم حسین کو 19 ماہ بعد رہا کردیا گیا


    واضح رہے سابق صوبائی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو 19 ماہ بعد  جیل سے رہا کیا گیا تھا، دو برس قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی پی رہنماء کو دہشت گردوں کے علاج و معالجے مقدمے میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں نیب نے کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی تھیں۔

    پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات میں جیل میں ہونے کے باوجود انہیں پیپلز پارٹی کراچی کا صدر بھی مقرر کر چکی ہے۔

  • پشاور:ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    پشاور:ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    پشاور : سی ٹی ڈی پشاور نے ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے جبکہ خودکش بمبار کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور حیات آباد میں ججز کی گاڑی پر خودکش حملہ کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، تھانہ حیات آباد نے معاملہ سی ٹی ڈی کے سپرد کردیا ہے۔

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایس ایچ او حیات آباد کی سفارشات پر حملے کا مقدمہ درج کیا ، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کے اعضاء اکھٹے کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھیج دئیے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کے لئے چہرے کو سرجری کے ذریعے ٹھیک کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : پشاور میں خود کش حملہ‘ 1شہید‘ 4 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز خودکش حملے میں پشاور ہائی کورٹ کی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق اور چار جج زخمی ہوئے تھے۔

  • نجی نیوز چینل کی وین پر حملے کا مقدمہ درج ، اسلحہ کی فرانزک رپورٹ بھی تیار

    نجی نیوز چینل کی وین پر حملے کا مقدمہ درج ، اسلحہ کی فرانزک رپورٹ بھی تیار

    کراچی : سماء ٹی وی کی وین پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ حملے میں استعمال کیے گئے اسلحہ کی فرانزک رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، سماء ٹی وی کی گاڑی پر حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ نا معلوم افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    حملے میں استعمال اسلحے کی فرانزک رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کے دو مختلف پستول استعمال کیے، جائے واردات سے ملنے والے خولوں کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے ، دونوں ہتھیار اس سے پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوئے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سماء ٹی وی کی گاڑی اور پولیس کی بکتربند پردہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    پہلی ٹیم کی قیادت ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کریں گے جبکہ دوسری ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیع اللہ سومرو ہوگے۔ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر تفتیش میں پیشرفت سے آئی جی سندھ کو آگاہ کریں گی۔


    مزید پڑھیں : نجی چینل کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 1 زخمی


    یاد رہے گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب نجی ٹیلی ویژن کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

  • شکارپور میں امام بارگاہ پر خود کش دھماکے کا مقدمہ درج

    شکارپور میں امام بارگاہ پر خود کش دھماکے کا مقدمہ درج

    شکارپور: امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خود کش حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں پولیس اہلکاروں نے جان کی بازی لگا کر درجنوں لوگوں کو بچالیا، امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  مقدمے میں دو نامعلوم سمیت چھ افراد نامزد کئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں گرفتار دہشت گرد عثمان بروہی اور اسکے دو فرار ساتھی عمر، حفیظ اور نامعلوم ہلاک دہشت سمیت چھ افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔


     

    مزید پڑھیں:  شکار پورمیں گرفتارخود کش بمبار کے تہلکہ خیز انکشافات


    یاد رہے کہ  شکارپور کی تحصیل خانپورمیں دوخودکش بمباروں نےنمازعیدکے اجتماع میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس نے روکا تو ایک حملہ آور نے دروازے پر جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے سے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ دوسرے خود کش بمبار نے بھی خود کو اڑانے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےاُسے پکڑ لیا اور حملہ آور سے برآمد خودکش جیکٹ کو ڈی فیوز کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں حملہ آوروں سے دس دس کلو بارودی مواد سے بھر ی دو خودکش جیکٹ بر آمد کئے گئے۔

    خودکش حملہ میں تین پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہیلی کاپٹر کے زریعے کراچی پہنچا دیا گیا، آئی جی زخمی اہلکاروں کے نام نذر محمد، رفیق احمد ، محمد پٹھان بتائے جاتے ہیں۔

  • اے آروائی نیوز کےدفتر پر حملے کراچی پریس کلب پرہنگامے کے مقدمات درج

    اے آروائی نیوز کےدفتر پر حملے کراچی پریس کلب پرہنگامے کے مقدمات درج

    کراچی : اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے اور کراچی پریس کلب پر ہنگامے پر دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، مقدمہ دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر میں فاروق ستار ودیگر رہنماؤں سمیت ڈیڑھ ہزار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    کراچی میں اے آروائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے ڈنڈا بردار کارکنوں کے حملے کی تحقیقات جاری ہے، اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے اور کراچی پریس کلب کے باہر ہنگامہ آرائی پر دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ایف آئی آرز آرٹلری میدان تھانے میں کاٹی گئی، ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں، جبکہ ٹیلی گرافک ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، کنور نوید جمیل، شاہد پاشا، قمر منصور کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا جبکہ عامر خان، گلفراز خٹک، عبد القادر، محمد جاوید کاظم، عاطف خان کے نام بھی شامل ہیں۔

    مقدمے میں پندرہ سو سے زائد نامعلوم مرد و خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


     مزید پڑھیں :  کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ


    آئی جی سندھ کے مطابق پندرہ افراد جن کو شناخت کیا گیا تھا، انھیں بھی مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ کل پریس کلب پر ایم کیو ایم قائد کی تقریر کے بعد ڈنڈے اٹھائے کارکن زینب مارکیٹ کے قریب اے آروائی کے بیورو آفس پر جمع ہوئے اور پتھراؤ کرکے شیشے توڑ ڈالے اور پھر بے قابو ہجوم دروازہ توڑ کر دفتر میں گھس گیا، اے آر وائی کے دفتر میں پہلے خواتین داخل ہوئیں اور ان کے پیچھے دیگر مسلح افراد آگئے، غنڈوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، کمپیوٹر توڑ ڈالے اور گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی۔

  • بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج

    بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج

    اسلام آباد : گزشتہ شب قتل ہونے والے بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کے زخمیوں کے بیانات بھی لے لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا مقدمہ زخمی ملک طارق کی مدعیت میں تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں راجا ارشد اور نومی کھوکھر سمیت پانچ نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعات 148،149، 302 اور 324 کے تحت درج کیا گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مرکزی ملزم راجا ارشد پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے۔


     مزید پڑھیں :  اسلام آباد میں دو مسلح گروپوں میں تصادم،سابق چئیرمین سینیٹ کا بھانجا فہد ملک جاں بحق


    یاد رہے گزشتہ شب اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین تھری میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کا بھانجا بیرسٹر فہد ملک جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول مخالفین سے صلح کے بعد تھانے سے نکلے تھے۔

    زرائع کے مطابق مقتول ملک فہد کا راجہ ارشد سے تنازعہ تھا، دونوں کے درمیان تھانہ شالیمار میں صلح ہوئی، باہرنکلے تو گولیاں چل گئیں، فہد ملک کو 4 گولیاں لگیں، جبڑےمیں لگنے والی گولی موت کا سبب بنی ۔

  • کراچی: ملٹری پولیس پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: ملٹری پولیس پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: ملٹری پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، اے آر وائی نیوز نے حملے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کر لی ہے جبکہ پولیس نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔

    کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں، پولیس دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے متحرک ہوگئی، ایم اےجناح روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ سے فوجی جوانوں کے قتل کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ایف آئی آردرج نامعلوم افراد کیخلاف ملٹری پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی، جس میں قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل ہیں.

    اےآروائی نیوز نے ملٹری پولیس پر حملے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موٹر سائیکل سوار مبینہ حملہ آور کی تصویر حاصل کرلی ہے، سی سی ٹی وی فٹیج میں مبینہ موٹرسائیکل سوارحملہ آوروں کو ملٹری پولیس کی گاڑی کی ریکی کرتے اور اسلحہ لوڈ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آور کی تصویر اور فوٹیج کی مدد سے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشافات کیا گیا ہے کہ رینجرز پر فائرنگ میں استعمال نائن ایم ایم سے ملٹر ی پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہتھیارکی مشابہت ہوئی، دوسرے سے مختلف اوقات میں سات دیگرقتل بھی ہوئے.