Tag: Case file against

  • فلم سلطان کے ہدایتکار، سلمان‌ خان اور انوشکا کیخلاف مقدمہ درج

    فلم سلطان کے ہدایتکار، سلمان‌ خان اور انوشکا کیخلاف مقدمہ درج

    ممبئی: دبنگ خان کی نئی فلم ”سلطان“ کی کہانی چوری کرنے پر سلمان خان ، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار علی عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ”سلطان“ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھا ہے اور فلم نے 6 دن میں ہی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرلیا ہے لیکن ایک تنازعہ نے فلم سازوں اور کاسٹ کو پریشان کردیا ہے۔

    sultan 1

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہری صابر انصاری نے فلم سلطان کے ہدایت کار علی عباس، اداکار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما کے خلاف فلم کی کہانی چرانے پر مقدمہ درج کرادیا۔

    sultan 2

    جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی شروع سے آخر تک ان کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس نے 2010 میں میری زندگی پر فلم بنانے کا کہا تھا، جس کے لئے 20 کروڑ روپے رئیلٹی کی مد میں دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

    sultan 3

    درخواست گزار نے کہا کہ فلم کی ہدایت کار کو رئیلٹی کی رقم نہ دینے پر فلم بنانے سے منع کردیا تھا جس کے باوجود میری زندگی پر فلم بنائی گئی ہے۔

    sultan 4

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سلمان خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار علی عباس کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں سلمان خان اور خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں

  • میگی نوڈلز تنازعہ ، امیتابھ بچن ، مادھوری ڈکشت ، پریتی زنٹا کیخلاف مقدمہ کا حکم

    میگی نوڈلز تنازعہ ، امیتابھ بچن ، مادھوری ڈکشت ، پریتی زنٹا کیخلاف مقدمہ کا حکم

    مظفر پور:  میگی نوڈلز معاملے میں بہار کے مظفر نگر کورٹ نے امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشت، پریتی زنٹا اور نیسلے کمپنیوں کے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ملٹی نیشنل کمپنی کی پراڈکٹس میں ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا تھا کہ ان میں لیڈ مقررہ حد سے زیادہ موجود تھی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے،  مقدمے میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان تینوں اداکاروں نے بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی اشتہاروں میں کمپنی کی پراڈکٹس صحت کیلئے اچھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    بہار کے مظفر پور سیجییم کورٹ میں سینئر وکیل سدھیر کمار اوجھا نے میگی نوڈلز میں مہلک معدنیاتی مادہ ملنے کے معاملے کو لے کر دفعہ 270، 272، 273،275، 276 اور 420 کے تحت کیس درج کرایا تھا، کیس کی سماعت کرتے ہوئے سی جی ایم ویدپریاش سنگھ نے فوری طور پر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔

    جانچ میں بارہ بنکی سے لئے گئے میگی کے نمونے فیل ہونے کے بعد لکھنؤ کے نمونے بھی ابتدائی تفتیش میں فیل ہو گئے ہیں. بارہ بنکی سے لئے گئے میگی کے نمونے میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پایا گیا تھا، اس کے بعد تحقیقات کے لئے لکھنؤ سے 13 نمونے لئے گئے تھے، ان میں بھی مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پایا گیا ہے۔

    میڈیکل ماہرین کے مطابق مونو سوڈیم گلوٹامیٹ 12 سال سے کم بچوں کے لئے کافی نقصان دہ ہوتا ہے، اس کھانے سے بچوں کے نروس سسٹم پر برا اثر پڑ سکتا ہے. اس لئے اسے ملانے کے بعد اسے ڈکلیئر کرنا ضروری ہوتا ہے، لیکن میگی کے پیکٹ پر اس بارے میں کوئی وضاحت بیان نہیں کی گئی۔ اسے قوانین کی سراسر خلاف ورزی سمجھا جا رہا ہے۔

    میگی نوڈلز کا اشتہار کرنے والے امیتابھ بچن، پر یتی زنٹا اور مادھوری دکشت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے سی جی ایم کورٹ میں سینئر وکیل اور بی جے پی لیڈر اطمینان سنگھ کی درخواست پر کیس نمبر 1794/2015 میں ان ستاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 109، 272 (ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کے عمل میں شامل ہونا)، 273، 420 (دھوکہ دہی) کے تحت کیس درج ہوا ہے، اگلی سماعت 19 جون کو ہوگی۔

    میگی نوڈلز کے اشتہار کرنے کے تنازعہ میں امیتابھ بچن، مادھوری دکشت اور پریتی زنٹا پر لگی دفعات میں سے آئی پی سی کی دفعہ 272 سب سے زیادہ مصیبت پیدا کر سکتی ہے، یہ دفعہ ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کے عمل میں شامل ہونے سے وابستہ ہے، اس کے تحت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی سزا کی تجویز ہے  جبکہ اتر پردیش میں لگنے والی دفعہ 272 کے تحت مجرم پائے جانے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔

    بالی وڈ سٹار مادھوری دکشت نے میگی بنانے والی کمپنی نیسلے کے افسروں سے ملاقات کی ہے، مادھوری نے اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا۔

    مادھوری کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہندوستانیوں کی طرح میں نے برسوں تک میگی نوڈلس کو پسند کیا ہے. حال میں آئی رپورٹوں کے بعد میں فکر مند ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے نیسلے کی ٹیم سے ملی،  نیسلے نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وہ کنزومرکے مفاد سب سے اوپر رکھتے ہیں اور سب سے اچھی کوالٹی میٹین کرتے ہیں. نیسلے نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ میگی کی کوالٹی کی ٹیسٹگ کرتے ہیں۔