کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمہ اور درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی نقول فراہم کی گئیں۔
جبکہ اس دوران عامر خان کے وکلا نے ان کی درخواست ضمانت بھی دائر کی عدالت نے درخواست ضمانت اور مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور انیس سو بانوے سے ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات لگتے رہیں ہیں عوام کل بھی الطاف حسیس کے ساتھہ تھے اور آج بھی ہیں۔