Tag: case ki samaat

  • اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کی سفارش

    اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کی سفارش

    کراچی : اسحاق بوبی اور عاصم کیپری ہائی پروفائل دہشت گرد ہیں، جیل حکام نے دونوں ملزمان کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے مقدمات عدالت کی بجائے جیل ہی میں چلانے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہائی پروفائل دہشت گردوں کی پیشی کامعاملہ پیچیدہ صورت اختیار کرگیا، کراچی جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کو ہائی پروفائل دہشت گرد قرار دیتے ہوئے عدالت لانے لے جانے سے معذرت کی ہے۔

    عدالت کے پروڈکشن آرڈرز کے جواب میں جیل حکام نے سیکیورٹی رپورٹ جمع کرادی ۔ رپورٹ میں جیل انتظامیہ نے دہشت گرد اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کو عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔

    رپورٹ میں جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے مقدمات جیل میں چلانے کے لیے محکمہ داخلہ سے سفارش کر رہےہیں، مذکورہ ملزمان امجد صابری قتل کیس سمیت دیگر درجنوں ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث ہیں۔

  • خواجہ سعدرفیق کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت

    خواجہ سعدرفیق کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر مزید سماعت چودہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پررکن قومی اسمبلی عبدالرحمان کانجو نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا کانجو نے جہانگیر ترین کی جانب سے لگائے گئے الزامات کومسترد کر دیا۔

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے خانیوال میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں آر او ،ڈی آر او کے فیصلے سے متعلق درخواست کی سماعت تئیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پنجاب بلدیاتی انتخابات میں انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر نے ریماکس دئیے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ میں واضح لکھا ہے کہ آر ‘ او ڈی آر او کے فیصلوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

    آر او ڈی آر کی خط و کتابت اور رابطوں کو بھی اب ہائی کورٹ میں چیلینج کیا جانے لگا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے وکلاء کو تنبیہ کی کہ وکلاء ہائی کورٹ جانے سے قبل عوامی نمائندگی ایکٹ کو کم از کم ایک بار پڑھ لیا کریں۔

    وکلاء درست ہیں غلطی صرف الیکشن کمیشن ہی کرتا ہے،چوہدری وحید سردار سندھو نے آر اوڈی آر او کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔

  • راولپنڈی : بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت آج پھرہوگی

    راولپنڈی : بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت آج پھرہوگی

    راولپنڈی : بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج پھر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بے نظیر قتل کیس کے حوالے سے آج دوگواہان اپنا بیان قلم بند کروائیں گے۔

    جبکہ امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی تیاری سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس قبل مارک سیگل نے گزشتہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانا تھا تاہم طعبیت خراب ہونے کے باعث انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل یکم یا دوستمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان بے محترمہ نظیر بھٹو کو 27 دسمبر سا ل 2007 میں جب وہ لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد جانے کیلئے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گاڑی کی چھت سے باہر نکل رہی تھیں۔

    اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، اس کے بعد بینظیر کی گاڑی سے کچھ فاصلے پر ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا جس میں ایک خودکش حملہ آور جس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی بیلٹ پہن رکھی تھی، خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ بعد ازاں وہ اسپتال جا کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔