Tag: cases-reported

  • لکھنؤ میں زیکا وائرس کے کیسز سامنے آگئے

    لکھنؤ میں زیکا وائرس کے کیسز سامنے آگئے

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہروں کانپور اور قنوج کے بعد ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں زیکا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت حرکت میں آگیا۔

    لکھنؤ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منوج اگروال کا کہنا ہے کہ حسین گنج اور ایل ڈی اے کالونیوں میں رہنے والے ایک مرد اور ایک خاتون میں زیکا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس میں انفیکشن کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت نے اس انفیکشن کو روکنے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔

    ڈاکٹر اگروال کا کہنا ہے کہ 2 مریضوں میں زیکا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق کے بعد جمعہ سے لکھنؤ میں زیادہ تعداد میں نمونے لینے اور ان کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    بعد ازاں دونوں علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پہنچیں اور انسداد لاروا سرگرمیاں شروع کر دیں، اس کے علاوہ ارد گرد کے لوگوں کو زیکا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

  • پاکستان میں  کورونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 12 اموات ، 800 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 12 اموات سامنے آئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار235کورونا کیسز میں سے 586 سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کوروناوائرس کیسز کےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 12 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد 6ہزار 727 ہوگئی۔

    ین سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31ہزار09 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے847 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10ہزار235 تک جا پہنچی جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 27ہزار63 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں کورونا کے 455مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 10ہزار 101 ہوگئی جبکہ فعال 10ہزار 235 کورونا کیسز میں سے 586سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 222 ، نجاب میں ایک لاکھ دو ہزار 467 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 923 ہوگئی جبکہبلوچستان میں 15 ہزار 791، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 اور آزادکشمیر میں آزاد کشمیر میں 3 ہزار 748 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران مثبت کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

    حکام قومی صحت کے مطابق کراچی، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت میں مثبت کرونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب کے اسپتالوں میں بھی کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔