Tag: Cases

  • پنجاب: 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 88 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب: 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 88 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی، صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 88 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 88نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 113مریض ڈسچارج بھی کیے گئے۔

    محکمے کے مطابق پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ڈینگی کے 226مریض زیر علاج ہیں جبکہ 5مریض انتہائی نگہداشت میں میں رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈینگی سرویلنس سیل کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 36گھنٹے کے درمیان 264 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد8971 ہوگئی ہے۔

    ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق کراچی میں رواں سال 8431 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

    خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 56کیسز رپورٹ

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد6464 ہوگئی ہے، اس حوالے سے ڈینگی رسپانس یونٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں56نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    پشاور شہر میں ڈینگی کے2517مثبت کیسز ہیں جبکہ 114مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق26نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، علاج کے بعد 6350 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔

  • محمد بن سلمان پر تنقید، سعودی تاجر دہشت گردی اورغداری کے مقدمے گرفتار

    محمد بن سلمان پر تنقید، سعودی تاجر دہشت گردی اورغداری کے مقدمے گرفتار

    ریاض : ولی عہد محمد بن سلمان اور حکومتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنانے کے جرم سعودی تاجر گرفتار، ریاستی حکام نے دہشت گردی اور غداری کا مقدمہ درج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے سعودی تاجر کو ریاست کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    نجی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اعصام الزامل کو شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش اور قطری حکومت سے تعلقات کے جرم میں گرفتار کرکے دہشت گردی اور غداری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    سعودی میڈیا کا کہنا تھا کہ گرفتار تاجر کو مذکورہ مقدمات کے تحت سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا نیوز ایجنسی کے مطابق بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے سعودی شہری نے خود اپنا کاروبار کھڑا کیا تھا، اعصام کو گذشتہ برس ایک درجن افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اعصام الزامل معروف کاروباری شخصیت ہونے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کاروبار کے حوالے مشورے دیا کرتے تھے جو ان کی وجہ شہرت تھی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اعصام الزامل رواں برس امریکا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے تعلیم مکمل کرنا چاہتے تھے تاہم گذشتہ سال ستمبر میں محمد بن سلمان کے وژن 2030 پر تنقید کرنے کے جرم میں پولیس حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی تاجر اعصام الزامل پر شہریوں کو بادشاہت کے خلاف اکسانے کا عائد کیا گیا ہے، تاہم اہل خانہ کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کرتے بیان جاری ہوا ہے کہ پولیس حکام نے اعصام کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے گذشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسی اور شاہی خاندان کو ہدف تنقید بنانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

    سعودی حکام نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ جو بھی شہری ریاست کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے والے اور نا مناسب مواد کی تشہیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو 5 برس قید اور 8 لاکھ ریال جرمانے کا سامان کرنا پڑے گا۔

  • شرجیل انعام کے کہنے پر عزیر بلوچ نے قتل کیے، جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے: علی زیدی

    شرجیل انعام کے کہنے پر عزیر بلوچ نے قتل کیے، جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے: علی زیدی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ یہ دن بھی دیکھنے تھے کہ شرجیل انعام میمن کو بیسٹ پرفارمنس کا ایوارڈ ملے، انہیں کے کہنے پر عزیر بلوچ نے قتل اور قبضے کیے، جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں نثار مورائی، عزیر جان بلوچ اور سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی کی رپورٹس کو پبلک کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر کیا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں سے متعلق جو جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی اس کی رپورٹ پبلک کی جائے، اگر جے آئی ٹی سچ ہے تو پولیس والے چوڑیاں پہن کر گھر بیٹھ جائیں۔


    تمام جرائم کے لیے سیاسی حمایت حاصل تھی: عزیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات


    انہوں نے کہا کہ آج جے آئی ٹی رپورٹس کو پبلک کرنے کی سماعت تھی، 7 ماہ میں تین بینچ تبدیل ہوچکے ہیں لیکن اب اٹارنی جرنل نے ٹینیکل بنیاد پر ایک اور تاریخ مانگ لی ہے، میرے نکاح نامہ پر سیاہی بھی خشک ہوگئی اور یہ لوگ پوچھ رہیں ہیں میری شادی کب ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جرنل پر پہلے حکومت کا پریشر تھا لیکن اب نگراں حکومت ہے اب تو پریشر نہیں ہونا چاہیئے، پچھلے حکومت والے بے ایمان لوگ تھے اور انھوں نے اپنے لوگ لائے، عزیرجان بلوچ اور شرجیل انعام میمن کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ اگر سچ ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کیا کررہے ہیں؟


    عزیر بلوچ کے کس کس سیاسی جماعت سے رابطے تھے؟


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام کو کس کے حوالے کردیا گیا ہے؟ ہم سارے سیاسی ٹھیکیداروں سے پوچھنا چاہتے ہیں پنجاب میں ہونے والے قتل کے خلاف پوری قوم پنجاب پولیس کے خلاف کھڑی ہوگئ لیکن بلدیہ فیکٹری میں جو مہاجر جلے ان کیس کی پیروی کیوں نہیں کرتے؟ کچھ بھی ہوجائے میں آخری دم تک لڑوں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جج محمد بشیر کی مدت ملازمت سے متعلق وزارت قانون کو خط

    جج محمد بشیر کی مدت ملازمت سے متعلق وزارت قانون کو خط

    کراچی: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے کہ جاری کیسز کو منطقی انجام تک پہچانے کیلئے ان کی ملازمت میں توسیع کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ناہل وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف لندن فلیٹس، العزیزیہ اور فلیگ شپ انوسمنٹ ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 12 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

    احتساب عدالت نےاسحاق ڈارکی جائیداد ضبطگی کےخلاف درخواست مسترد کردی

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انوار خان کاسی کی جانب سے لکھے گئے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ جج محمد بشیر کو بطور جج احتساب عدالت میں توسیع دی جائے تاکہ عدالتوں میں جاری کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو ججز کی کمی کا سامنا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیٹوں پر 13 ججز کام کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں کے ججز کی نشستوں پر تعیناتی کا حکم دیا تھا جبکہ 13 میں سے 6 ججز صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر لائے گئے ہیں۔

    شریف خاندان کےخلاف ضمنی ریفرنسزکی سماعت‘ گواہوں کے بیان قلمبند

    خیال رہے شریف خاندان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں متعدد کیسز کا سامنا ہے جہاں نوازشریف کے خلاف ضمنی ریفرنسز بھی دائر ہوچکے ہیں، ایسے موقع پر جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 12 کو مکمل ہورہی ہے۔

    واضح رہے گذشتہ دنوں قومی احتساب بیورو نے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس کے ضمنی ریفرنسز میں مزید شواہد ملنے کا انکشاف کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی : رواں سال 136 بچے لاپتہ

    کراچی : رواں سال 136 بچے لاپتہ

    کراچی: سی پی ایل سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران شہر قائد میں  بچے گمشدہ اور اغواء ہونے کے 136 مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شہر کراچی سے 136 بچوں کے اغواء یا گمشدہ ہونے کے مقدمات شہر کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 136 میں سے 111 بچے بازیاب کروائے گئے ہیں، سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے سب سے زیادہ 46 واقعات ضلع سینٹرل میں پیش آئے  ہیں۔

    جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 38، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 4، ڈسٹرکٹ ملیر کورنگی میں 1 اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 19 بچوں کی گمشدگی یا اغواء کی رپورٹس متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ سال کراچی سے 199 بچے لاپتہ ہونے کے رپورٹ درج کیے گئے تھے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال کے 25 اغواء کے مقدمات اب بھی زیر تفتیش ہیں۔


    136 children reported missing since last one… by arynews
    پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ زیادہ تر بچوں کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا ہے جبکہ  بقیہ بچوں کو بازیاب کروانے کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد اُن کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا۔