Tag: Cash and Jewelry

  • ملازم گودام سے کروڑوں روہے مالیت کی نقدی و زیورات لے اڑا

    ملازم گودام سے کروڑوں روہے مالیت کی نقدی و زیورات لے اڑا

    لاہور میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے، اچھرہ میں چمڑے کے گودام سے ملازم نے ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں قائم ایک لیدر کے گودام میں چوری کی بڑی واردات کی گئی، جس میں گودام کا ملازم ساڑھے 3کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔

    ملازم نے گودام میں داخل ہو کر110تولہ سونا،10لاکھ روپے اور اسلحہ چوری کیا، گودام میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملازم کو چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کی جانب سے گودام مالک کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ فرارا ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔