Tag: cash-van-robbery

  • کراچی : کیش وین میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرائیور سمیت 3 گرفتار

    کراچی : کیش وین میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، ڈرائیور سمیت 3 گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے نجی کمپنی کی کیش وین کو لوٹنے والے 5 میں سے 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان میں  ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نجی کمپنی کی کیش وین میں لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنادیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ نجی فیکٹری کی ڈلیوری کیش وین جوڑیا بازار سے واپسی پر کورنگی کاز وے روڈ پر پہنچی گاڑی میں موجود سیلزمین نے خطرہ بھانپ لیا۔

    پولیس کے مطابق کیش لوٹنے کیلئے دو موٹرسائیکلوں پر4ملزمان وین کے قریب آئے، جس پر سیلزمین نے ڈرائیور کو گاڑی تیز چلانے کا کہا۔

    کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے مطابق وین کے ڈرائیور نے اسلحہ نکال کر سیلزمین کے سر پر رکھ دیا اور رقم اپنے قبضے میں لے لی، بعد ازاں ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔

    مزید پڑھیں: کیش وین سے 15 کروڑ ڈکیتی کا معمہ حل، نجی کمپنی کا ڈرائیور ملوث نکلا

    پولیس اہکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان اور وین ڈرائیور کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں اور ڈرائیور سے اسلحہ،3پستول اور لوٹی ہوئی5لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے2 ساتھی بقایا رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • آئی آئی چندریگر روڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار

    آئی آئی چندریگر روڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حسین شاہ 9 اگست کو کیش وین لے کر فرار ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسین شاہ 9 اگست کو کیش وین لے کر فرارہوا تھا ، واردات میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

    واضح رہے کراچی کے علاقے میٹھادر سے کیش وین ڈرائیور 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا تھا، پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے اور اسی دوران وین ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہوگیا تھا۔

    بعد ازاں سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں 20 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کیا گیا تھا ، تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، اس پر تھانے دار کے دستخط جعلی تھے، گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

    تفتیشی حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، جو پولیس تحویل میں لیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا۔