Tag: cashew is good for diabetic patient

  • کاجو کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کیلئے مفید ہے

    کاجو کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کیلئے مفید ہے

    طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے شکار لوگوں کی بڑی تعداد کومعلوم ہی نہیں ہے کہ وہ اس سنگین مرض کا شکار ہیں، کاجو کا استعمال ذیابطیس میں مبتلا افراد کےعلاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق کاجو کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کاجو میں ایسے ”ایکٹو کمپاونڈز“ پائے جاتے ہیں، جو ذیابطیس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق کاجو میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

  • کاجو کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

    کاجو کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

    کینیڈا: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئےانتہائی مفید ہے۔

    کینیڈین سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابطیس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ماہرین کے مطابق کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو خون میں موجود انسولین کو جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    کاجو ذیابطیس کو بڑھنے سے روکنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔