Tag: casino

  • کویت : چارغیرملکیوں نے ایک ساتھ عمارت سے چھلانگ لگادی

    کویت : چارغیرملکیوں نے ایک ساتھ عمارت سے چھلانگ لگادی

    کویت : ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے چار تارکین وطن نے ایک ساتھ بلند عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشترکہ طور پر عمارت سے کودنے والے چاروں افراد کی جانیں خوش قسمتی سے بچ گئی ہیں لیکن وہ اپنے ہاتھ پاؤں تڑوا بیٹھے ہیں۔

    اس حوالے سے کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے السالمیہ علاقے کے ایک فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگانے والے 4 ایشیائی شہریوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    کویتی جریدے الرای نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاروں زخمی غیرملکیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ جس فلیٹ کی بالکونی سے چاروں ایشیائی شہریوں نے چھلانگ لگائی تھی وہ ایک جوئے کا اڈہ تھا۔

    تحقیقات میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے ڈر سے انہوں نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چاروں افراد سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • پی سی بی نے معین خان کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا

    پی سی بی نے معین خان کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹس بھیج دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد معین خان کو فارغ کردیا ہے، معاہدہ کے تحت بورڈ معین خان کو ایک ماہ کی تنخواہ دے گا۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ کا معین خان سے تیس اپریل تک کا معاہدہ ہے، اس دوران انہیں تمام مراعات ملتی رہیں گی۔

    ورلڈ کپ کے دوران کیسنیو جانے کے واقعے کے بعد بورڈ کا معین خان کو برقرار رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ معین خان کو کیسینو جانے پر ورلڈ کپ کے دوران واپس بلالیا گیا تھا۔

  • پی سی بی نے چیف سلیکٹر معین خان کی غلطی معاف کردی

    پی سی بی نے چیف سلیکٹر معین خان کی غلطی معاف کردی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر معین خان کو کیسینو جانے کے معاملے پر کلین چٹ دے دی۔ چئیرمین بورڈ شہریار خان کا کہنا ہے معین نے وضاحت کردی اب معاملہ ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں معین خان نے چالیس منٹ تک چئیرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی اور انہیں کیسینو جانے پر وضاحت پیش کی ۔

    بعد ازاں  میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ معین اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ انہوں نے کیسینو جانے کی غلطی کی ہے لیکن جواء نہیں کھیلا۔

    چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ان کی تفتیش کے مطابق معین خان کا موقف غلط نہیں ہے۔ بورڈ کے کاغذوں میں وہ پاک صاف ہیں۔

    شہریار خان نے کہا کہ معین خان نے کیسینو جانے پر وضاحت پیش کردی ہے ، اب معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی نے گفتگو کے دوران کہا کہ معیں خان میڈیا کا سامنا نہیں کرنا چاہتے ۔اس دوران معین خان کو پچھلے دروازے سے نکال دیا گیا ۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے معین خان کے کیسینو جانے پر سب سے پہلے نیوز بریک کی تھی،اور وہاں موجود عینی شاہد کا بیان بھی آن ائیر کیا تھا،جس پر چیئرمین پی سی بی نے خبر کا نوٹس  لے کر ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے  معین خان کووطن واپس بلا لیا تھا۔

  • چیف سلیکٹرمعین خان نے کیسینو جانے پرقوم سے معافی مانگ لی

    چیف سلیکٹرمعین خان نے کیسینو جانے پرقوم سے معافی مانگ لی

    لاہور : کیسینو جانے پر شرمندہ ہوں، قوم معاف کردے ،اتنے سنگین نتائج کی توقع نہیں تھی ،تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر معین خان نے کیسینو جانے کے معاملے پر پاکستانی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

    میڈیا ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ اس کے اتنے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے،نادانستہ طور پر کیسینو جانے پر قوم سے شرمندہ ہوں۔

    واضح رہے کہ  اس حوالے سے خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے بریک کی تھی ،اے آر وائی نیوز کو گزشتہ دنوں ایک عینی شاہد نے بتایا تھا کہ معین خان نے کرائسٹ چرچ کے کسینو کے وی آئی پی لاؤنج میں جوا کھیلا تھا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میچ سے ایک رات قبل معین خان کافی دیر تک کرائسٹ چرچ کے کسینو میں رہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے خود بیگم معین خان کو بھی کیسینو میں بڑی رقم کے ساتھ  جواء کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

    بعد ازاں پی سی بی کے سربراہ شہر یار خان نے  معیں خان سے معاملے کی وضاحت طلب کی جس پر معیں خان نے کیسینو جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وہاں صرف کھا نا کھانے گیا تھا، جس پر پی سی بی نے انہیں فوری طورپروطن واپس بلا لیا ہے۔

    چیف سلیکٹر معین خان آج رات آسٹریلیا سے وطن واپس آرہے ہیں ،اوروطن واپس آکر سب سے پہلے چیئر مین  پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔

  • کیسینو صرف کھانا کھانے گیا تھا، جواء کھیلنے نہیں، معین خان

    کیسینو صرف کھانا کھانے گیا تھا، جواء کھیلنے نہیں، معین خان

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان نے کہا ہے کہ میں کیسینو ضرور گیا تھا صرف کھانا کھانے کیلئے  لیکن وہاں جاکرجواء نہیں کھیلا۔

    یہ بات انہوں نے پی سی بی کو بھیجی گئی ای میل میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹرپی سی بی معین خان نے اے آر وائی کی خبر کی تصدیق کردی۔

    پی سی بی کو ای میل کئے گئے اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے اعتراف کرلیا کہ میں کیسینو صرف کھانا کھانے کیلئے گیا تھا، وہاں جاکر جواء نہیں کھیلا۔

    انہوں نے اپنے پہلے بیان کہ ’’میں کھلاڑیوں کو چیک  کرنے گیا تھا” پر معافی بھی مانگ لی۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ قانون کے مطابق کیا کارروائی کی جائے۔

    جبکہ چئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ اگر معین خان جواء کھیلنے کے حوالے سے قصور وار پائے گئے تو تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی کا کہنا ہے کہ معین خان کا ما ضی بے داغ ہے، انہوں نے جو بیان دیا وہ سچ ہے۔