Tag: cat

  • شرارتی بلی نے درجنوں انڈے توڑ دیے

    شرارتی بلی نے درجنوں انڈے توڑ دیے

    بلیاں نہایت شرارتی ہوتی ہیں جو کبھی جان بوجھ کر اور کبھی اپنی معصومیت میں کوئی نہ کوئی نقصان کر بیٹھتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بلی نے انگڑائی لیتے ہوئے اچھا خاصا نقصان کر ڈالا۔

    ایک سپر اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کاؤنٹر پر آرام کر رہی ہے۔

    بلی نہایت مزے سے انگڑائیاں لے رہی ہیں، اس کے بالکل قریب ایک ٹرے میں درجنوں انڈے رکھے ہیں۔

    انگڑائی لیتے ہوئے بلی کا پنجہ ٹرے کو لگتا ہے اور اس کے ساتھ ہی پوری ٹرے انڈوں سمیت نیچے گرتی ہے اور ساتھ ہی بلی بھی اس کے ساتھ نیچے گر جاتی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر بلی کی معصومیت سے نہایت لطف اندوز ہوئے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس میں بلی کا کوئی قصور نہیں، وہ بیچاری صرف آرام کر رہی تھی۔

  • پالتو بلی کی موت پر زمیندار نے مقدمہ درج کروا دیا

    پالتو بلی کی موت پر زمیندار نے مقدمہ درج کروا دیا

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک زمیندار نے اپنی بلی کے قتل کا مقدمہ درج کروا دیا، بلی کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ کے علاقے میں زمیندار نے اپنی پالتو بلی کو گولی مار کر قتل کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

    مقدمہ زمیندار محمد عثمان کی درخواست پر خرم شہزاد نامی شہری کے خلاف درج کیا گیا۔

    مدعی کا کہنا ہے کہ وہ بلی کے ساتھ کھیتوں پر جا رہا تھا جب خرم شہزاد نے 12 بور کی رائفل سے گولی چلائی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بلی کا پوسٹ مارٹم کر کے خرم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بلی کی موت کے واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

  • کتے اور بلی میں آپس میں لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

    کتے اور بلی میں آپس میں لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کتا اور بلی آپس میں لڑتے کیوں رہتے ہیں؟ آئیں آج اس کی وجہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

    کتا اور بلی انسان کے قریب سمجھے جانے والے جانور ہیں اور اکثر دونوں کو ایک ہی گھر میں رکھا بھی جاتا ہے، لیکن ان کے درمیان دوستی کا وہ رشتہ نہیں بن پاتا جو ہونا چاہیئے اور جب بھی موقع ملتا ہے یہ ایک دوسرے پر غرانے بلکہ لڑنے بھڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

    اب اس کی وجہ امریکی سائنس دانوں نے ڈھونڈ لی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان خاندانی دشمنی کی جڑیں تاریخی طور پر بہت گہری ہیں۔

    شمالی امریکا کی سائنسدانوں کو کچھ ایسے فوسلز ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ 1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل ان دونوں کے درمیان جنگ چلتی رہی جو اس قدر شدید تھی کہ اس میں کتوں کی 40 قسمیں بھی معدوم ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیوں کی موجودہ شکل سے مماثل جانوروں نے امریکی براعظم میں ان جانوروں کو بری طرح متاثر کیا تھا جن کے ڈھانچے موجودہ شکل کے کتوں سے بہت حد تک ملتے جلتے ہیں۔

    اس وقت کتے بھی بڑی تعداد میں شمالی امریکا میں موجود تھے جن کے ساتھ بلیوں کی خصوصی چپقلش رہی۔

    جانوروں کی ملنے والی باقیات سے سائنس دانوں پر یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ کتوں کی بعض اقسام موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی معدوم ہوئیں جبکہ بلیاں موسم کے مقابلے میں ان سے زیادہ سخت جان ثابت ہوئیں۔

    دونوں کے درمیان جنگیں خوراک کے حصول کے معاملے پر ہوتی رہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 2 کروڑ سال قبل شمالی امریکہ میں کتوں کی 30 سے زائد اقسام رہتی تھیں جبکہ اس وقت بلیاں ایشیا اور الاسکا کے درمیانی علاقوں میں موجود رہیں۔

    تاہم قدیم بلیوں کی چند اقسام شمالی امریکا میں بھی تھیں جو شکار کو پکڑنے میں کتوں سے زیادہ طاق تھیں، جبکہ کتے بھی گوشت خور تھے اور دونوں کے شکار ملتے جلتے تھے، پھر ایک موقع پر بلیوں نے کتوں کو اپنے شکار کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے ان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

    ایک خیال یہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس وقت کی جنگلی بلیوں میں موجودہ چیتے اور شیر جیسے جانور بھی شامل تھے جنہوں نے کتوں پر بے پناہ حملے کیے اور ان کے نتیجے میں ان کی 40 قسمیں معدوم ہو گئیں اور صرف 9 قسم کے کتے رہ گئے۔

    ماہرین کتوں اور بلیوں کے درمیان کشمکش کو اسی دور سے جوڑتے ہیں۔

  • نظر کا دھوکا یا جادو؟ سنہری بلی کے اندر سے اچانک سیاہ بلی نمودار

    معصوم اور شرارتی بلیاں اپنی شرارتوں سے ہمیں لطف اندوز کرتی رہتی ہیں، یہ ایسا جانور ہے جو کچھ بھی برا کر جائے، اپنی معصومیت کی وجہ سے سزا سے بچ جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو بھی بلیوں کی شرارت کی ہے۔ آنکھوں کو دھوکا دینے والی اس ویڈیو میں ایک بلی اچانک دو بلیوں میں بدل جاتی ہے۔

    ویڈیو میں ایک سنہری بلی دکھائی دے رہی ہے جو شیشے کے دروازے کے پیچھے موجود ہے اور گھر کے اندر داخل ہونے کی نیت رکھتی ہے۔

    سبزے کے ساتھ موجود دیوار پر چلتی ہوئی بلی کھلے دروازے سے چپکے سے اندر داخل ہوتی ہے لیکن اس سے پہلے ذرا رک کر ادھر ادھر دیکھتی ہے۔

    پھر جیسے ہی وہ اندر داخل ہوتی ہے اچانک ایک جادو ہوتا ہے، کہیں سے ایک سیاہ بلی بھی نمودار ہوجاتی ہے جیسے وہ سنہری بلی کے اندر سے برآمد ہوئی ہو۔

    بظاہر یوں لگتا ہے جیسے سیاہ بلی پہلی بلی کے ساتھ چھپ کر اندر داخل ہوئی ہے، لیکن معاملہ اتنا آسان نہیں ہے۔

    اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو آپ کو اس کا راز معلوم ہوگا۔

    سنہری بلی نے اندر داخل ہونے سے پہلے جب رک کر سبزے کی طرف دیکھا تو وہاں دراصل پہلے ہی ایک سیاہ بلی موجود تھی۔

    اس کے بعد شرارتی سیاہ بلی کونے سے پہلی بلی کے ساتھ ہی اچانک چھلانگ لگا کر اندر داخل ہوگئی۔ چونکہ سیاہ بلی پہلے دکھائی نہیں دی اور اچانک سامنے آئی تو یوں لگ رہا ہے جیسے وہ جادو سے سامنے آگئی ہو۔

    کیا آپ کو اس ویڈیو کا راز سمجھ آگیا تھا؟

  • عقابی نگاہ والے ہی اس تصویر میں چھپا راز ڈھونڈ سکتے ہیں!

    عقابی نگاہ والے ہی اس تصویر میں چھپا راز ڈھونڈ سکتے ہیں!

    بلی پالنے والے افراد جانتے ہیں کہ بلیوں کا پسندیدہ کام کونے کھدروں میں چھپ جانا اور وہاں سے بیٹھ کر گھر والوں کو دیکھتے رہنا ہے۔

    بعض دفعہ یوں بھی ہوتا ہے کہ بلی کسی انوکھی جگہ جا کر سوجاتی ہے اور گھر والے دیوانوں کی طرح ڈھونڈتے رہتے ہیں۔

    اوپر موجود تصویر میں موجود بلی بھی ایسی ہی شرارتی ہے جو اس سامان سے بھرے کمرے میں چھپ گئی ہے۔

    کمرے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یا تو یہاں حال ہی میں کوئی منتقل ہوا ہے یا پھر کوئی سامان سمیٹ کر جارہا ہے، اور اس کی بلی سامان کے اندر کہیں جگہ بنا کر بیٹھ گئی ہے۔

    اگر آپ کے پاس تیز نظر موجود ہے تو صرف 19 سیکنڈز میں اس بلی کو ڈھونڈ نکالیں۔

    کیا آپ نے بلی ڈھونڈ لی؟

    صحیح جواب ہے۔

  • سوٹ کیس میں عجیب چیز پھنسی دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ حیران رہ گئی

    سوٹ کیس میں عجیب چیز پھنسی دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ حیران رہ گئی

    نیویارک: امریکا میں ایئرپورٹ عملہ اس وقت شدید حیران ہو گیا جب انھوں ںے اسکیننگ مشین کے ذریعے ایک سوٹ کیس میں عجیب سی چیز پھنسی دیکھ لی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 16 نومبر کو نیویارک میں ایئرپورٹ پر اورلینڈو جانے والے ایک مسافر کے بیگ کو جب چیک کیا گیا تو عملہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس میں بلی کے سائز جتنی کوئی چیز پھنسی ہوئی ہے۔

    جب عملے کے ارکان نے سوٹ کیس کھلوایا تو اس میں واقعی ایک بلی ٹھونس کر رکھی گئی تھی، اور وہ کئی گھنٹوں سے بیگ کے اندر اسی حالت میں موجود تھی، لیکن خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

    عملے کا کہنا تھا کہ اگر بلی اسی حالت میں پرواز کے دوران ہولڈ میں رہتی تو مر بھی سکتی تھی۔

    ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ عملہ آئے دن غیر قانونی اسلحہ، اور دیگر غیر قانونی سامان کے کیسز سے تو ڈیل کرتا ہی رہتا ہے، تاہم اس قسم کا معاملہ واقعی منفرد تھا۔

    بعد ازاں ڈیلٹا ایئرلائن پر سفر کرنے والے مسافر کو تلاش کیا گیا، اور ان سے بلی کے بارے میں وضاحت مانگی گئی تو انھوں نے کہا کہ یہ ان کی بلی نہیں ہے، بلکہ کسی اور کی ہے۔

    اگرچہ مسافر کو پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، تاہم ان کی فلائٹ بلی کی وجہ سے چھوٹ گئی، اور انھیں اگلے دن جانا پڑا۔ عملے کا کہنا تھا کہ پالتو جانوروں کو ظاہر کیے بغیر ان کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے، پالتو جانوروں کی اسکریننگ بھی ایک الگ کمرے میں کی جاتی ہے۔

  • صرف 2 فیصد افراد ہی اس پہیلی کو بوجھ سکتے ہیں!

    صرف 2 فیصد افراد ہی اس پہیلی کو بوجھ سکتے ہیں!

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی ایک اور تصویر ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں آپ کو ایک کمرے میں موجود الماری دکھائی دے رہی ہے جس میں بہت سا سامان رکھا ہے۔

    بظاہر تو الماری کا سامان ترتیب میں رکھا گیا ہے، لیکن یوں لگتا ہے کسی نے سامان کو پھیلانے کی کوشش کی ہے، وہ دراصل کوئی اور نہیں ایک بلی ہے۔

    آپ نے اسی بلی کو ڈھونڈنا ہے جو الماری میں کہیں چھپی بیٹھی ہے، اور اس کے لیے آپ کے پاس صرف 15 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ ہیں کہ اس بلی کو ڈھونڈ سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟

    صحیح جواب ہے۔

  • کیا اس تصویر میں آپ بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا اس تصویر میں آپ بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تحریری و تصویری پہیلیاں دماغی مشق ہیں اور دماغ کو فعال کرتی ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تصویری پہیلی دکھانے جارہے ہیں۔

    اوپر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی راستہ ہے اور کہیں کہیں سبزہ بھی اگا ہوا ہے، آپ کو اس میں بلی تلاش کرنی ہے۔

    کیا آپ نے بلی تلاش کرلی؟

    دوسری تصویر ایک تیندوے کی ہے لیکن اس تصویر میں ایک نہیں 2 تیندوے ہیں۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے دوسرے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    صحیح جواب ہے۔۔

  • فٹبال پکڑنے کی کوشش میں شرارتی بلی کی اچھل کود

    فٹبال پکڑنے کی کوشش میں شرارتی بلی کی اچھل کود

    بلیوں کی عجیب و غریب اور معصوم شرارتیں سب ہی کا دل موہ لیتی ہیں اور لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیتی ہیں، ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو فٹبال پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھورے رنگ کی ایک بلی ٹی وی اسکرین کے سامنے موجود ہے اور ٹی وی پر فٹبال میچ چل رہا ہے۔

    جیسے ہی کھلاڑی فٹبال کو کک مارتا ہے اور بال گول کی طرف جاتی ہے، بلی اچھل کر بال کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے۔

    اس دوران وہ بال کو روکنے اور پکڑنے کی ایسی کوشش کرتی ہے جیسے گول کیپر کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mel Robbins (@melrobbins)

    پس منظر میں بلی کے مالک کے ہنسنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلی ایک بہترین گول کیپر ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف کمنٹس اور لائیکس کیے۔

    بلی، کتے اور دیگر جانور حرکت کرتی ہوئی شے یا عموماً گیند کو دیکھ کر ایسے ہی دیوانہ وار حرکتیں کرتے ہیں، اس کا ثبوت ایک اور ویڈیو ہے جو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو میں ویمن ٹیمز کا ٹی 20 میچ ہورہا ہے جس میں اچانک ایک کتا میدان میں آجاتا ہے اور گیند منہ میں دبا کر بھاگنے لگتا ہے۔

  • تصویر پہیلی: صرف ذہین افراد 20 سیکنڈز میں بلی ڈھونڈ سکتے ہیں

    تصویر پہیلی: صرف ذہین افراد 20 سیکنڈز میں بلی ڈھونڈ سکتے ہیں

    ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، بہت سارے چہروں کے درمیان آپ کو بلی ڈھونڈنی ہے، وہ بھی صرف 20 سیکنڈز میں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت ساری خواتین میں سے 20 سیکنڈز میں بلی کو پہچان سکتے ہیں۔

    اس تصویر میں بلی ڈھونڈنا بلاشبہ آسان نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، آپ کو اس میں صرف انسانی چہرے ہی نظر آ رہے ہیں لیکن یقین مانیے کہ عورتوں کے درمیان ایک بلی بھی ہے۔

    بلی بہت مزے سے عورتوں کے درمیان گھس کر سر نیہوڑائے بیٹھی ہوئی ہے، اور آپ نے صرف بیس سیکنڈ میں اس کا پتا لگانا ہے۔

    اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی طاقت کو بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہیں، بالکل ایک "ذہنی جمنازیم” کی طرح۔ جواب کے لیے نیچے اسکرول کرنے سے پہلے ڈھونڈنے کی اپنی کوشش تو کریں!

    تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی تصاویر آپ کے ارتکاز کی سطح اور توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جب آپ دماغی مشقت کر کے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔