Tag: cat

  • طوفان ہاروے سے زندہ نکل آنے والی بہادر اور باہمت بلی

    طوفان ہاروے سے زندہ نکل آنے والی بہادر اور باہمت بلی

    امریکی ریاست ٹیکسس میں چند روز قبل سمندری طوفان ہاروے نے بے تحاشہ تباہی مچائی۔

    ٹیکسس کا شہر ہیوسٹن ہاروے سے سب زیادہ متاثر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان اور شدید بارشوں سے 1 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ طوفان میں 47 افراد ہلاک ہوئے۔

    ایسے موقع پر انسانی ہمدردی کی کئی نئی مثالیں بھی قائم ہوئیں جب ریسکیو اہلکاروں اور عام افراد نے اپنی جانوں پر کھیل کر مصیبت زدہ افراد کی جانیں بچائیں، لیکن ایک معصوم بلی ان سب میں بازی لے گئی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بلی کی کچھ تصاویر سامنے آئیں جن میں یہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن اس کی آنکھوں سے جھلکتا عزم اسے زندگی کی جانب کھینچے لیے جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    بعض ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بلی شدید غصے میں ہے، جیسے وہ اس طوفان کو غصے میں بتانا چاہ رہی ہو کہ تم چاہے کتنے ہی خطرناک کیوں نہ ہو، میری زندگی مجھ سے نہیں چھین سکتے۔

    بعض افراد نے اسے حالات سے مطابقت، حوصلے، اور جدوجہد کی نئی مثال قرار دیا۔

    کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ علاقے سے جب سینکڑوں افراد کو نکالا گیا تو یہ بلی بھی باآسانی وہاں سے نکل سکتی تھی، لیکن شاید یہ مہم جوئی اور طوفان سے لڑنے کے موڈ میں تھی۔

    اس بلی کے طوفان میں ٹہرنے کی وجہ جو بھی ہو، بہرحال اب اس بلی کو ٹوئٹر پر نہایت محبت اور ہمدردی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    خشک لیکچر نے کلاس میں موجود بلی کو سلا دیا

    ملائیشیا میں ایک کلاس میں لیکچر کے دوران وہاں موجود ایک بلی بور ہو کر سوگئی۔ کلاس میں موجود طلبا نے بلی کو بھی اپنی طرح اکتایا ہوا قرار دے دیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی چند ٹوئٹس کے مطابق ملائیشیا کی اسلامک یونیورسٹی میں ایک بلی گھومتے گھومتے ایک کلاس میں داخل ہوگئی۔

    کلاس میں موجود طلبا اس وقت شدید حیرانی کا شکار ہوگئے جب انہوں نے دیکھا کہ بلی ڈیسک پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور نہایت غور سے لیکچر سن رہی ہے۔ شاید وہ انسانوں سے کچھ سیکھنا چاہتی تھی۔

    تاہم جلد ہی وہ بوریت کا شکار ہوگئی اور اسی ڈیسک پر لیٹ کر سوگئی۔

    ٹوئٹر پر یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کے طلبا نے یونیورسٹی کی خشک کلاسوں اور لیکچرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔

    طلبا نے اس بلی کی حالت سے اپنی حالت کو مماثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ خشک لیکچر کو سنتے ہوئے ان کا بھی ایسا ہی حال ہوجاتا ہے اور وہ سوجانا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ میں ’’دہشت گرد‘‘ بلی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

    امریکہ میں ’’دہشت گرد‘‘ بلی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

    نیوپورٹ : امریکہ کے شہر نیوپورٹ میں دہشت گرد بلی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔

    بلی سے چوہے تو ڈرتے ہیں، مگر بلی درخت پر ہو اور مسلح ہو تو بڑے بڑے سورماوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہے، ایسا ہی دلشسپ واقعہ امریکی شہر نیوپورٹ میں پیش آیا ،جب  شہریوں نے پولیس کو فون کیا کہ درخت پر ایک بلی ہے، جس کے پاس ایک رائفل بھی ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گرد بلی کے گرد گھیرا تو ڈال دیا مگر انھیں یہ احساس ہوا کہ بلی نے بندوق نہیں تھام رکھی بلکہ درخت کی ایک چھوٹی سی شاخ ہے جو دور سے رائفل نظر آرہی ہے۔

    بلی کے مسلح ہونے کی خبر بے بنیاد نکلی

    نیوپورٹ پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنئ پوسٹ میں کہا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’بلی کے مسلح ہونے کی خبر حسبِ توقع بے بنیاد نکلی اور جب ہمارے سراغ رسانوں نے صورتحال کا جائزہ لیا تو پایا کہ جس شے کو رائفل سمجھا جارہا تھا وہ درحقیقت ایک بے ضرر سی درخت کی ٹہنی تھی‘‘۔

  • سی آئی اے کا جاسوسی کے لیے بلیوں کے استعمال کا انکشاف

    سی آئی اے کا جاسوسی کے لیے بلیوں کے استعمال کا انکشاف

    وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے مخالفین کی جاسوسی کے لیے بلیوں کو استعمال کیا۔

    وکی لیکس نے جو اس سے قبل بھی کئی اہم راز افشا کر چکا ہے، جاسوسی کے لیے بلیوں کو استعمال کرنے کا انکشاف کردیا۔

    یہ اس وقت ہوا جب سرد جنگ کا زمانہ تھا۔

    وکی لیکس کے مطابق سی آئی اے نے سرد جنگ کے زمانے میں مخالفین کی جاسوسی کے لیے بالکل مختلف انداز اپنایا اور بلیوں کو جاسوسی کے آلے میں تبدیل کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ملازمین کی نگرانی کے لیے باس کی جاسوس بلی

    سی آئی اے کے آکوسٹک کٹی پروجیکٹ کے تحت بلیوں کے معدے میں بیٹری، ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ اینٹینا اور کانوں میں وائر نصب کیے گئے۔

    ان بلیوں کو جاسوسی کی خصوصی تربیت بھی دی گئی۔ بلیوں کو جاسوسی کے آپریشن میں استعمال کرنے کے پروجیکٹ پر سی آئی اے نے پندرہ ملین ڈالرز خرچ کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    امریکی عوام کے بعد جانور بھی ٹرمپ سے نالاں

    نیویارک: صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر جہاں امریکی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں جانور بھی نومنتخب صدر کی فتح پرغصے میں نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو صدر منتخب کردیا گیاہے تاہم اُن کی تقاریر اور اعلان کردہ پالیسیوں کے باعث امریکیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدمقابل خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے قوی امکانات تھے مگر امریکا کی عوام نے اس بار ری پبلکن پارٹی کو مینڈیٹ دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار کروایا۔

    جہاں امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پرغم وغصہ پایا جارہا ہے وہیں جانور بھی اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں۔ یہ بات اُس وقت سامنے آئی جب امریکا میں مقیم ایک خاتون نے اسمارٹ فون پر اپنی پالتو بلی کو مختلف سیاستدانوں کی تصاویر دکھائیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب سے پہلے بلی کو ہیلری کلنٹن کی تصویر دکھائی تو اُس نے کوئی ردعمل نہیں دیا بعد ازاں انہوں نے سینیٹر سینڈرز کی تصویر بلی کے سامنے کی تو وہ خاموش بیٹھی رہی۔

    بعد ازاں خاتون نے اپنے فون میں نومنتخب صدر کی تصویر لگاکر اس کی اسکرین کو جیسے ہی بلی کے آگے کیا وہ غصے سے ’غرانے‘ لگی جس پر خاتون نے موبائل پیچھے ہٹایا دیا۔ کچھ لمحے بعد دوبارہ موبائل بلی کے آگے سامنے کیا جس پر بلی کا غصہ بڑھ گیا اور اُس نے اسکرین پر موجود ٹرمپ کی تصویر کو پنجا مارا۔

    بلی کو غصے میں دیکھتے ہوئے خاتون نے موبائل پیچھے ہٹا کر پھر اُس کے سامنے کردیا جس پر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چل پڑی۔


    پڑھیں:  ’’ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج چوتھے روز بھی جاری ‘‘


    ٹرمپ کی فتح کے بعد مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جو تاحال جاری ہیں جبکہ حجاب پہننے والی خواتین پر مختلف مقامات پر حملے تیز ہوگئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’’ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے ‘‘


    انتخابی نتائج آنے کے بعد امریکیوں کیایک قابلِ ذکر تعداد نے کینیڈا اور نیوزی لینڈ ہجرت کا سوچنا شروع کردیا ہے تو دوسری طرف وہاں مقیم مسلمان عوام میں بھی شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

  • جرمنی میں بلی کے کاٹنے پرخاتون نے بلی کے مالک کوکاٹ لیا

    جرمنی میں بلی کے کاٹنے پرخاتون نے بلی کے مالک کوکاٹ لیا

    برلن: جرمنی میں ایک خاتون بلی کے کاٹنے پر اس قدربرانگیختہ ہوگئیں کہ انہوں نے بلی کے مالک اور اپنے بوائے فرینڈ کو کئی بار کاٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق 26 سالہ خاتون پر ان کے 39 سالہ دوست کی پالتو بلی نے اتفاقاً حملہ کرکے انہیں کاٹ لیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جب خاتون بلی کو تمیز سکھانے میں ناکام ہوگئیں تو ان کی اور ان کے دوست کی لڑائی شروع ہوگئی جس دوران بلی کے کاٹنے سے متاثرہ خاتون نے بلی کے مالک کو کئی بارکاٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

    زخمی شخص نے کئی بار پولیس کو کال کرنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے اسے ایسا نہیں کرنے دیا یہاں تک کہ وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا اور پولیس کو کال کی۔

    پولیس نے موقع پرپہن کرزخمی شخص کو اسپتال منتقل کیااور خاتون پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے10 روز تک فلیٹ پرجانے کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔