Tag: catches

  • شیر شاہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث خوفناک آتشزدگی

    شیر شاہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث خوفناک آتشزدگی

    کراچی : شیرشاہ میں گل بائی پُل پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر سے آئل لیک ہونے کے باعث ہولناک آگ بھڑک اٹھی، حکام نے سٹرک ٹریفک کے لیے بند کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے شرشاہ میں گل بائی پُل پر ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سے لدا ٹینکر نامعلوم وجوہات کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے ہزاروں لیٹر کروڈ آئل بھی بہے کر ضائع ہوگیا۔

    حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اعتراف کی سٹرکوں اور آئی آئی چندیگر روڈ کو ٹریفک کہ لئے بند کرنے کے ساتھ ضلع کے تمام واٹر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث قریبی گودام اور متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوئیں کی وجہ سے علاقے میں سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مزید پڑھیں : بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ ایک برس قبل صوبہ پنجاب کےشہربہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

  • سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی

    سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی

    ماسکو : سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو لے جانے والے طیارے میں دوران پرواز آگ لگی گئی، طیارے نے باحفاظت روسی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں منعقد ہونے والے عالمی فٹبال کپ 2018 میں شرکت کرنے والی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو واپس لے جانے والے طیارے میں اچانک آگ لگ گئی۔ تاہم تمام سعودی کھلاڑی محفوظ ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں عالمی فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے سعودی کھلاڑیوں کو لے جانے والے طیارے میں آگ لگنے کے بعد جہاز نے روس کے روستوفان ڈان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں دوران پرواز انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث لگی تھی۔

    سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ طیارے میں آتشزدگی کے واقعے میں تمام کھلاڑی اور آفیشلز بلکل محفوظ ہیں، طیارے نے باحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

    یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اولین میچ میں روسی ٹیم نے سعودی عرب کی ناتجربہ کار ٹیم کو پانچ صفر سے ہارایا تھا.

    میچ کی ابتدا ہی سے روسی ٹیم غالب تھی اور پے در پے حملے کر کے سعودی عرب کی دفاعی لائن کو تہس نہس کر دیا تھا۔ 12 ویں منٹ میں غازینسکی نے روس کی جانب سے پہلا گول داغا تھا۔

    خیال رہے کہ روس کی جانب سے دوسرا گول چیری شیف نے کیا، دوسرے ہاف میں زیوبا، چیری شیف اور گولوون نے شان دار گول اسکور کرکے روس کی جیت پر تصدیق کی مہر ثبت کر دی تھی۔ جبکہ آخری دو گول میچ کے اختتامی لمحات میں ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔