سابق اولمپئین’’بروس جینر‘‘جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروا کر’’کیٹ لائن جینر‘‘میں تبدیل ہوگئے ہیں اور ان کے نئے نام اورشناخت سے بننے والے ٹویٹر اکاؤنٹ پر 4 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایک ملین سے زائد مداح ہوچکے ہیں۔
سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ، ایتھلیٹ اورٹی وی اسٹار بروس جینر آپریشن کے ذریعے مرد سے عورت میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بے پناہ مسرت کا اظہار کیا۔ یہ خبر نا صرف یہ کہ دنیا بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی بلکہ پاکستان میں بھی ٹویٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور’’کیٹ لائن جینر‘‘ آج دن کے بیشتر حصے میں ٹرینڈ کرتا رہا۔
I’m so happy after such a long struggle to be living my true self. Welcome to the world Caitlyn. Can’t wait for you to get to know her/me.
— Caitlyn Jenner (@Caitlyn_Jenner) June 1, 2015
Another Jenner world record, and at 65? Who’da thought! Humbled & honored to have reached 1M followers in 4 hrs. Thank you for your support.
— Caitlyn Jenner (@Caitlyn_Jenner) June 1, 2015
بروس سے کیٹ لائن کا اسفر طے کرنے کے لئے انہیں کئی گھنٹے طویل آپریشن سے گزرنا پرا جس میں ان کے چہرے اور سینے کے خدوخال کو نسوانی شکل دی گئی اور ہارمون تھراپی کے عمل سے بھی گزارا گیا۔
وینٹ فیئر نامی میگزین نے جب اپنے سرورق پر ان کی نئی تصویراور انٹرویو چھاپا تو اس کے چار گھنٹے کے اندر ہی کیٹ لائن کے ٹویٹرپرمداحوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرگئی اور اب انکا اکاؤنٹ دو ملین فالوورز کے قریب ہے۔
کیٹلائن کے اپنی سابقہ حیثیت میں چھ بچے ہیں جن میں سے تین بیٹے اورتین بیٹیاں ہیں۔