Tag: caught

  • سعودی جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب 9 کلو سے زائد آئس برآمد

    سعودی جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب 9 کلو سے زائد آئس برآمد

    راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب 9.478 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  جارتی ہے، 5 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس جبکہ دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمد کی گئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آف کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق جھنگ میں ملو موڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔

  • چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    نئی دہلی :چوتھی شادی کرنا شوہر کو بھاری پڑ گیا،پہلی بیوی نے شوہر کو چوتھی شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا کو آپے سے باہر ہوگئی اور عدالت میں ہی خاوند کی پٹائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیتیاہ کے رہائشی ممتاز نامی شخص کو چوتھی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ممتاز چوتھی شادی کرنے کی نیت سے ضلع ارریہ کی عدالت پہنچا تو خاتون کے ایک عزیز اسے دیکھ کر خاتون کو پہلی بیوی کو مطلع کیا جس کے بعد خاتون بغیر کسی تاخیر کے عدالت پہنچی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 30 سالہ ممتاز زضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرنا چاہا رہا تھا جسے اس نے فیس بک ے ذریعے رابطہ کرکے شادی کےلیے راضی کیا تھا ۔

    بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ممتاز ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کےلیے عدالت پہنچا تو بد قسمتی سے پہلی بیوی کے رشتہ دار نے اسے الرٹ کردیا ، جس کے بعد عدالت میں وہ ایسے مناظر رونما ہوئے جیسے کسی فلم کا سین چل رہا ہو۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مداخلت کی تو ممتاز نامی شخص کی جان بچ گئی ورنہ پہلی بیوی اور اس کے مشتعل رشتہ دار شوہر کو مار مار کر قتل ہی کردیتے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مداخلت کرنے پر مشتعل رشتہ داروں نے پولیس کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس پھر بھی ممتا زکو ہجوم سے بچانے میں کامیاب رہی۔

    میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شخص اور ارریہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور پہلی بیوی کی درخواست پر مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی۔

    ارریہ تھانے کے پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا ہےجسے ممتاز اپنی چوتھی بیوی بنانے کا خواہاں تھا اور لڑکی کے اہل خانہ کو بھی تھانے طلب کیا ہے۔

    انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس شوہر اور پہلی بیوی کے بیانات کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کےبعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • بھارت میں متعدد گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    بھارت میں متعدد گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی شہر ایودھیا میں بھارتی شہری نے درندگی کو بھی مات دے دی، راج کمار کو آشرم کے ملازمین نے باڑے میں گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے دیکھا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہائی شرمناک اور چوکا دینے والا واقعہ آیا، جہاں ہندوؤں کے لیے بھگوان کا درجہ رکھنے والے جانور گائے کے ساتھ شہر ایودھیا جنسی درندے نے سات گائے کو بھی حیوانیت کا نشانہ بنا ڈالا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ ساتوں گائے گاؤں کے کرتالیہ بابا آشرم کی ملکیت ہیں جس کے رضاکاروں اور ملازمین نے گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

    آشرم کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ ’راج کمار نامی ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گائے کا ریپ کرنے کےلیے دوبارہ باڑے میں واپس آیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ آشرم کے ملازمین نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے دوران ایک شخص کو گائے کے ساتھ نامناسب فعل انجام دیتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ مذکورہ شخص کی نگرانی کررہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ایودھیا کے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کو بھارتی انڈین کوڈ میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی دفعات 376 اور 511 تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آشرم کے ملازمین نے ملزم نے پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔

    دوسری جانب یو پی کے علاقے گونڈہ سے تعلق رکھنے والے ملزم راج کمار کا کہنا تھا کہ جس وقت گائے کے ساتھ مذکورہ فعل انجام دیا اس وقت نشے کی حالت میں تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی جانوروں کو بد فعلی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں گائے جنسی زیادتی کا شکار، مقدمہ درج

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر چار نے ایک کتے کو مشترکا طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ دسمبر 2018 میں ریاست آندھرا پردیش میں متعدد افراد نے تین ماہ کی حاملہ گائے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

    مزید پڑھیں : مرغی سے جنسی زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پنجاب پولیس نےا یک 14 سالہ  نوجوان کو مرغی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

  • شارجہ: پولیس نے خاتون گداگر کو گرفتار کرلیا، 10 ہزار درہم نقدی برآمد

    شارجہ: پولیس نے خاتون گداگر کو گرفتار کرلیا، 10 ہزار درہم نقدی برآمد

    ابوظہبی : شارجہ پولیس کی نے گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون گداگر کو گرفتار کرکے 10 ہزار درہم کی خطیر رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پولیس نے گداگرروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو ماہ قبل ہی سیکڑوں گداگروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے مارکیٹ میں دکانوں کے باہر بیھٹی ہوئی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو صدا لگا کر بھیگ مانگ رہا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حراست میں لی گئی خاتون کی تلاشی لی تو 10 ہزار درہم کی خطیر رقم برآمد ہوئی۔

    شارجہ پولیس کے تفتیشی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل ابراہیم مصباح کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود 5 دکانوں کے مالکان نے شکایت درج کروائی تھی کہ مذکورہ خاتون گذشتہ کچھ دنوں سے روازنہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں بھیگ مانگ رہی ہے۔

    پولیس نے شہریوں نے گذارش کی ہے کہ گلیوں اور شاہراہوں پر گھومنے والی گداگروں اور ٹھیلے والوں کو رقم دینے سے گریز کریں اور اگر وہ کوئی مشکوک حرکت کرتے نظر آئیں تو پولیس کو اطلاع دیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس جون میں ماہ مبارک رمضان کے دوران شارجہ پولیس نے 143 گداگروں کو گرفتار کیا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون گداگر کو انسداد گداگری قانون کے تحت 5 ہزار درہم جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : دبئی پولیس نے گداگر کی مصنوعی ٹانگ میں سے 1 لاکھ درہم برآمد


    خیال رہے کہ دو ماہ قبل  متحدہ عرب امارات کی پولیس نے عید الفطر پر 243 گدا گروں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک شخص کی مصنوعی ٹانگ میں سے 1 لاکھ درہم برآمد ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد


    دبئی میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر سے گداگر کو گرفتار کرکے 3 لاکھ درہم نقد جبکہ خطرناک ہتھیار بھی برآمد کیے تھے۔

  • ملتان: مچھیرے نے 5 فٹ لمبی اور 50کلو وزنی مچھلی پکڑلی

    ملتان: مچھیرے نے 5 فٹ لمبی اور 50کلو وزنی مچھلی پکڑلی

    ملتان : دریائے چناب سے مجھیرے نے 5 فٹ لمبی اور 50کلو گرام وزنی مچھلی پکڑلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں دریائے چناب سے فوجی ترکنڈ نامی بڑی مچھلی مچھیرے کے جال میں پھنس گئی، مچھلی  کو دیکھنے کے لیئے لوگوں کا رش لگ گیا جبکہ شہری مچھلی کوموبائل کیمروں میں محفوظ کرنے لگے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبھی اتنی بڑی مچھلی نہیں دیکھی۔

    مچھلی کا وزن 50 کلوگرام ہے اور اسکی لمبائی 5 فٹ ہے۔

    مچھیرے جاوید نے کہا کہ دریائے چناب میں اس سے بڑی مچھلی پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔

    سات فٹ طویل سورڈ فش پکڑلی

    یاد رہے گذشتہ سال بلوچستان کے لسبیلہ ڈسٹرکٹ میں رہنے والے ایک مچھیرے مولا بخش نے دوروزقبل ڈمب اور بیرا کے درمیانی ساحلی علاقے سے سات فٹ طویل سورڈ فش پکڑی جو کہ اس علاقے میں اس قبل کبھی نہیں پائی گئی۔

    مچھلی کا وزن 56 کلوگرام تھا۔

  • چوری کرنے والی ایئر ہوسٹس کے خلاف تحقیقات ہوں گی: جی ایم فلائٹ آپریشنز

    چوری کرنے والی ایئر ہوسٹس کے خلاف تحقیقات ہوں گی: جی ایم فلائٹ آپریشنز

    پیرس : قومی ائیرلائن کی فضائی میزبان پیرس کے شاپنگ سینٹر میں چوری کرتی ہوئی پکڑی گئی، پی آئی اے کے اسٹیشن مینجر نے ضمانت پر رہا کرالیا تاہم آئندہ چھ ماہ تک کسی غیرملکی پرواز پر نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے باکمال لوگ، لاجواب سروس کے نعرے کے ساتھ کئی دہائیوں تک دنیا کی صف اول کی فضائی کمپنیوں میں شامل رہی لیکن اب اس کے ملازمین کی بیرون ملک غیرقانونی سرگرمیاں قومی وقار کی دھجیاں اڑاتی دکھائی دیتی ہیں۔

    پی آئی اے کی فضائی میزبان افشاں خالد پیرس کے شاپنگ سنٹر ایروویل میں میک اپ کا سامان چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پکڑی جانے والی فضائی میزبان پانچ گھنٹے تک پولیس کی تحویل میں رہی۔

    پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن کے مینیجر کی ضمانت پر افشاں خالد کو رہا کر دیا گیا اور چوری کا تمام سامان واپس لے لیا گیا۔


    چورایئرہوسٹس کے خلاف ایکشن


    پی آئی اے کے جنرل مینجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان افشاں خالد پاکستان پہنچنے کے بعد 6ماہ تک کوئی بھی بیرون ملک کی پرواز نہیں کرسکیں گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کے بعد قومی ایئرلائن سےوابستہ اس فضائی میزبان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    فضائی میزبان کو وارننگ


    فرانسیسی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ فضائی میزبان دوبارہ پیرس آئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : چوری کا الزام ‘پی آئی اے کی ایئرہوسٹس گرفتار


    یاد رہے اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایئرہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ڈپارٹمنٹل اسٹور پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ایئرہوسٹس کو اسٹور کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا تھا۔

    جس کے بعد قومی ائیرلائن کی ایئرہوسٹس کو ٹورنٹو کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے ایئرہوسٹس کو300کینیڈین ڈالرز کا جرمانہ عائد کرکے چھوڑ دیا تھا  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایئرہوسٹس اب بین الاقوامی پروازوں پر فرائض انجام نہیں دے گی۔