Tag: cause heart attack

  • کراچی چڑیا گھر میں چمپینزی کی ہلاکت : وجہ سامنے آگئی

    کراچی چڑیا گھر میں چمپینزی کی ہلاکت : وجہ سامنے آگئی

    کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی بن مانس (چیمپنزی) کے ہلاک ہونے کی وجہ سامنے آگئی، دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھراقبال نواز نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا چمپینزی مرگیا ہے، اس کے پوسٹ مارٹم کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    کنسلٹنٹ کراچی چڑیا گھر ایم ایچ پیرزادہ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیمپینزی کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ کے مطابق چمپینزی کے پھیپھڑے اور گردے ٹھیک تھے، دل میں خون کا دورانیہ رک جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی، موت کی مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔

    واضح رہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث چڑیا گھر کی رونقیں ماند پڑنے لگی ہیں۔ چڑیا گھر میں پے در پے جانوروں کی ہلاکتوں کے واقعات تسلسل سے سامنے آرہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 2 شیر، ایک ہاتھی اور بن مانس ہلاک ہوگیا ہے جبکہ ہرن کے بچوں سمیت چھوٹے درجنوں چرند و پرند کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

    چند روز قبل ہتھنی نورجہاں جو بخارمیں مبتلا تھی، جسے بچانے کیلئے تمام کوششیں کی گئیں، مگر ہتھنی کو بھی نہ بچایا جاسکا۔

  • پین کلر ادویات دل کی صحت کے لیے خطرناک ہے،  تحقیق

    پین کلر ادویات دل کی صحت کے لیے خطرناک ہے، تحقیق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پین کلرز کے استعمال سے انسانی صحت اور دل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ درد کو زائل کرنے والی ادویات وقتی طور پر درد سے نجات حاصل کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن پین کلر ادویات سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    ڈچ محقیقین کا کہنا ہے کہ جو لوگ درد اور سوزش میں آرام پہنچانے والی گولیاں عام پین کلرز، مثلا آئی بروفین لیتے ہیں، ان میں دل کی ایک بیماری اٹیریل فیبریلیشن کے خطرے کا امکان چھیتر فیصد بڑھ جاتا ہے۔

    اٹیریل فیبریلیشن کی کیفیت میں دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی پیدا ہوتی ہے، دل کے اوپری دو خانوں کو اٹریل کہتے ہیں اگر یہ بہت تیز دھڑکنے لگیں تو اٹریل خانوں میں ارتعاش بھی پیدا ہو سکتا ہے، جس سے دل کے برقی فعل میں خرابی پیدا ہوتی ہے، بار بار چکر آنے اور سانس لینے میں تنگی محسوس ہو سکتی ہے یا پھر بعض اوقات دل کی بے قاعدہ دھڑکن سے دل کی دھڑکن بند ہو جاتی ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو 30 دنوں میں پین کلرز کا لگاتار استعمال کرتے ہیں اور اچانک دوا کا استعمال روک دیتے ہیں، وہ 84 فیص زیادہ اس خطرے کا سامنا کر سکتے ہیں۔