Tag: causes cancer

  • گرم چائے سے نکلنے والا دھواں صحت کے لئے انتہائی خطرناک

    گرم چائے سے نکلنے والا دھواں صحت کے لئے انتہائی خطرناک

    لندن: حالیہ تحقیق کے مطابق گرم چائے سے نکلنے والا دھواں صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔

    لندن کالج یونیورسٹی اور برٹس سائنس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ تحقیق کے کے حوالے سے ایسٹ کینٹ یونیورسٹی اسپتال کے کنسلٹنٹ کا کہنا ہے کہ گرم چائے پینا انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ چائے کے کپ سے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔

    چائے کے کپ سے نکلنے والا دھوئیں سے نکسیر پھٹ سکتی ہے اور ناک سے خون کا اخراج بھی ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر گرم چائے پینے سے کسی کی ناک سے خون بہنے لگے تو اسکو 24 گھنٹے تک چائے نہیں پینی چاہئے تاکہ خون کی شریانے صحیح طور پر کام کرسکیں۔

    واضح رہے کہ ایران میں ہونے والی ایک تحقیق  سے یہ ثابت ہوا تھا کہ گرم مشروبات پینے والوں کو گلے سے معدے تک کی نلی کا کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔

    دوسری جانب 2012 میں یونیورسٹی آف گلیسگو میں ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا تھا کہ کہ جو لوگ زیادہ چائے پیتے ہے، ان میں غدود کے کینسر ہونے کا خدشہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

  • موم بتی کا دھواں کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    موم بتی کا دھواں کینسر کا باعث بن سکتا ہے

    نیویارک: اندھیروں میں اجالا کرنے والی موم بتیاں مضر صحت ہیں۔

    امریکی ما ہرین کے مطابق خوشبودار موم بتیو ں سے نکلنے والا دھواں نہ صر ف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ سرطان کا بھی با عث بن سکتا ہے، تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیرافین موم سے بنی موم بتیاں مضر صحت کیمیکل کا بڑی مقدار میں اخراج کر تی ہیں۔

    موم بتی سے نکلنے والا دھواں سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہو کردمہ اور خارش کے علاوہ سرطان جیسی مہلک مرض کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

  • کرسی پر زیادہ بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ

    کرسی پر زیادہ بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ

    نیویارک: ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مستقل کرسی پر بیٹھے رہنے والے نوکری پیشہ افراد میں آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    اس تحقیق میں بتایا گیا ہے وہ افراد جو کئی گھنٹوں تک مستقل دفترو ں میں کرسیوں پر بیٹھے رہتے ہیں, ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں تیس گنا تک اضافہ ہو جاتا ہے، تحقیق کے مطابق طویل دورانیے تک کو ئی جسمانی سرگرمی سر انجام نہ دینا صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہوئے بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے دوری کے علاوہ زیادہ چکنائی اور سرخ گوشت کا استعمال بھی بڑی آنت کے کینسر کا اہم سبب بنتا ہے۔

  • انرجی سیور بلب کینسر کا سبب بن سکتے ہیں

    انرجی سیور بلب کینسر کا سبب بن سکتے ہیں

    برلن: پیسوں اور بجلی کی بچت کرنے والے انرجی سیور بلب انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

    ایک حالیہ جرمن تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انرجی سیور بلب جلنے کے دوران ایسی خطرناک اور مضر صحت شعاعیں خارج کرتے ہیں، جو کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انرجی سیورز کو سروں کے عین اوپر نہیں لگانا چاہیے اور جس جگہ لگائیں جائیں وہاں ہوا کے اخراج کا درست انتظام بھی موجود ہونا چاہیے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انرجی سیور جلد اور سینے کے کینسر کے علاوہ دردِ شقیقہ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔