Tag: CBI

  • رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپا، پریانکا گاندھی کا سخت رد عمل

    رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپا، پریانکا گاندھی کا سخت رد عمل

    نئی دہلی: بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپے پر پریانکا گاندھی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی نے ایک بیان میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جن رہنماؤں نے بی جے پی کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے، انھیں اب سی بی آئی کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر چھاپے پر حزب اختلاف کے رہنما مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، کانگریس جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں مرکزی حکومت پر اپوزیشن رہنماؤں کو پریشان کرنے کے حوالے سے تنقید کی ہے۔

    پریانکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’جو اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں، انھیں ای ڈی-سی بی آئی کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔‘‘

    پریانکا نے لکھا کہ آج رابڑی دیوی جی کو پریشان کیا جا رہا ہے، لالو پرساد جی اور ان کے کنبے کو سالوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے کیوں کہ وہ جھکے نہیں، بی جے پی اس طرح اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے۔‘‘

    اس سے قبل رابڑی دیوی کے بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی اپنی ماں کی رہائش گاہ پر سی بی آئی ٹیم کی آمد پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا ’’بی جے پی کو آئینہ دکھانے والوں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسی کارروائی کر رہی ہے، عوام سب دیکھ رہی ہے۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ رہنے یا ان کے ساتھ جانے والے راجہ ہریش چندر ہو جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے پیر کے روز بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے پٹنہ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا، جس کا مقصد سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو اور دیگر کے خلاف زمین کے بدلے ملازمت کے اسکینڈل میں تحقیقات کرنا تھا۔

  • سی بی آر ایمپلائز سوسائٹی میں اربوں روپے کے گھپلے، مقدمات درج، ملزمان روپوش

    سی بی آر ایمپلائز سوسائٹی میں اربوں روپے کے گھپلے، مقدمات درج، ملزمان روپوش

    اسلام آباد: سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپوں کے گھپلے پر سوسائٹی کے صدر الطاف بھٹ سمیت دیگر عہدے داروں کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر کرپشن کی تحقیقات کے بعد ایف آئی اے نے متعدد مقامات پر چھاپے مار کر سوسائٹی کے سیکریٹری چودھری نذیر اور زمین مہیا کرنے والے ٹھیکے دار لیاقت رانا کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ الطاف بھٹ اور دیگر نامزد ملزمان کے خلاف چھاپے جاری ہیں، ملزمان روپوش ہو گئے ہیں، الطاف بھٹ سمیت دیگر عہدے داروں نے زمین کی خریداری کے معاہدے کیے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق اس کیس میں زمین کا قبضہ لیے بغیر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی گئی تھیں، سوسائٹی کے عہدے داروں نے زمین کا قبضہ نہیں لیا اور فرنٹ مین کو 91 کروڑ 18 لاکھ روپے ادا کر دیے۔

    سوسائٹی عہدے داروں نے ایک اور فرنٹ مین سے زمین کا معاہدہ کیا اور 19 کروڑ سے زائد ادا کر دیے۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ زمین خریداری کے معاہدے حد سے زیادہ مہنگے کیے گئے، سوسائٹی عہدے داروں نے فیس ادا کیے بغیر رہائشی پلاٹوں کو کمرشل میں بدل دیا، اور زمین کی خریداری کے معاملے پر سوسائٹی کو 85 کروڑ 45 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔

    سوسائٹی کے عہدے دار ممبران کے حقوق کے تحفظ میں ناکام رہے، ایف آئی اے کی جانب سے سوسائٹی کے صدر الطاف بھٹ سمیت 18 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

  • بھارتی پولیس کی خدا کی خوشنودی کیلئے جنس کی زبردستی تبدیلی پر تحقیقات

    بھارتی پولیس کی خدا کی خوشنودی کیلئے جنس کی زبردستی تبدیلی پر تحقیقات

    نئی دہلی: بھارتی پولیس ملک کے معروف خود ساختہ مذہبی رہنما کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے آشرم میں 400 مردوں کو ’خدا کی خوشنودی‘ کیلئے اپنے مخصوص جسمانی اعضاء کو کاٹنے پر راغب کرنے کی تحقیقات کررہی ہیں۔

    بندوستان کی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمیت رام رحیم جو کہ اپنے شہانہ لباس اور زیوارات پہلنے کیلئے معروف ہیں، کیخلاف دھمکانیں، درد ناک جسمانی تکلیف پہنچانے اور مبینہ طور پر 400 مردوں کو اپنے مخصوص عضاء کو کاٹنے کیلئے راغب کرنے کیخلاف تحقیات کی جارہی ہے۔

    ہندوستان کے علاقے ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا ورگنائزیشن کے سربراہ گرو رحیم کو پہلے سے ہی ایک مقدمے کا سامنا ہے جس میں ان پر یہ الزام ہے کہ 2002 میں انہوں نے ایک صحافی کو قتل اور اپنی خواتین مُریدوں کا جنسی استحصال کیا تھا۔

    واقع میں متاثر ہونے والے ہنس راج چوہان نے گرو پر مقدمہ دائر کرتے ہو ئے الزام لگایا کہ آشرم میں اس کا درد ناک آپریشن کیا گیا۔

    چوہان کے وکیل نیوکرن سنگھ نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گرو نے ان لوگوں کو بتایا تھا کہ جو اپنے جنسی اعضاء کو کاٹے گا صرف وہ ہی خدا سے مل سکے گا۔ وکیل نے مزید بتانا تھا کہ ہم تمام شواہد کو عدالت کے سامنے رکھتے ہوئے اپنے موکل کیلئے معاوضے کی درخواست کریں گے، عدالت نے سی بی آئی کو مذکورہ کیس پر تحقایات کا حکم دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے گرو رحیم سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہ ہوسکے۔ ڈیرہ سچا سودا کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک معاشی اور روحانی ویلفئر کا کام کرتے ہیں اور ان کے ملک بھر میں لاکھوں کارکنان موجود ہیں۔