Tag: cca

  • سی اے اے میں افسران کو اضافی ذمہ داریاں دیے جانے کا سلسلہ جاری

    سی اے اے میں افسران کو اضافی ذمہ داریاں دیے جانے کا سلسلہ جاری

    کراچی: ملک کے اہم ترین ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو افسران کی کمی کا بدستور سامنا ہے، ایک اور افسر کو اضافی ذمہ داری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے اہم شعبے میں افسر کو اضافی ذمہ داری دے دی گئی، ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ کمیونی کیشن نیوی گیشن سروسز (CNS) طاہر عمر کے حوالے کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے طاہر عمر کو ڈائریکٹر سی این ایس کا اضافی چارج بھی دے دیا، اس شعبے میں الیکٹرانک انجینئر کی تعیناتی ہوتی ہے، تاہم ایک آئی ٹی ماہر کو اس کی ذمہ داری دی گئی، طاہر عمر کے پاس الیکٹرانک انجینئرنگ کا تجربہ نہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اب سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی طاہر عمر کو اضافی 20 فی صد مراعات بھی ملیں گی، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے جنید اختر کے پاس سی این ایس کا چارج تھا، جنھیں ایچ آر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    ملک کے اہم ترین ادارے کو افسران کی کمی کا سامنا، مزید 308 ریٹائرمنٹ کے لیے تیار

    خیال رہے کہ سی اے اے میں بعض اعلیٰ عہدوں پر بھی عارضی طور پر افسران تعینات ہیں، جب کہ رواں سال 308 افسران اس ادارے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

    ذرایع کے مطابق سی اے اے کے 5 اہم شعبہ جات میں مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹرز تعینات نہیں ہو سکے، ان میں کمرشل، ائیر پورٹس سروسز، آپریشن، سی این ایس اور ایچ آر کے محکمے شامل ہیں، جن میں عارضی بنیادوں پر افسران تعینات کیے گئے ہیں، اہم پوسٹ ڈائریکٹر آپریشن سی اے اے پر بھی قائم مقام آفیسر تعینات ہے، ایئر پورٹ پر ریڈار اور اہم تنصیبات کے شعبے کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نیوی گیشن سرویلنس کا عہدہ بھی کئی ماہ سے خالی ہے۔

  • اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں ، فیسوں کااطلاق یکم نومبر2019 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر عمل شروع کردیا اور ایئرپورٹ چارجز اور امبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    تمام ایئر پورٹس پرعالمی پروازوں کے لیے یکساں امبارکیشن فیس کا اطلاق کیا گیا ہے ، امبارکیشن فیس سمیت دیگر نظر ثانی شدہ فیسوں کااطلاق یکم نومبر2019 سے ہو گا۔

    نئی امبارکیشن فیس اکانومی کلاس کے لیے 2، بزنس کلاس کے لیے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایئر لائنز کو فیس میں فرق پرمبنی رقم کی چیک ان کاونٹرز پر وصولی سے روک دیا گیا۔

    گزشتہ تاریخوں میں یکم نومبر کےبعد کے لیے خریدےگئے ٹکٹوں پر بھی نئی فیس کا اطلاق ہوگا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی پروازوں پرایئروناٹیکل چارجز میں اضافہ کردیا ہے ، کراچی اورلاہور ریجن کےلیےغیر ملکی ایئرلائن پرچارجز کااطلاق یکم نومبرسے ہوگا۔

    سی اے اے نے ایئرناٹیکل چارجز میں دس فیصد تک اضافہ کیا ہے ، جن میں لینڈنگ ،ری فیولنگ، ایئر برج، ٹرمینل نیوی گیشن اور ایئرپورٹ چارجز شامل ہیں۔

    پیک آورز کے دوران لینڈنگ چارجز میں بھی 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر اطلاق ہوگا ، 2 گھنٹے کے اندر ری فیولنگ کرائی گئی تو 2 سے 5 فیصد چارجز اضافہ ہوگا۔

    لاہور ایئرپورٹ پرغیر ملکی ایئرلائنز کی ایئربرج پارکنگ فیس میں اضافہ کیا گیا ، 100 ٹن کےدوران 160 ڈالر وصول کیے جائیں گے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر 100 ٹن پر 225 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اورایمبارکیشن سمیت دیگر فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا