Tag: CCD

  • سی سی ڈی پنجاب کی ایک اور کارروائی، پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک

    سی سی ڈی پنجاب کی ایک اور کارروائی، پشاور سے تعلق رکھنے والے ملزمان گولیاں لگنے سے ہلاک

    جہلم (02 ستمبر 2025): صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں سی سی ڈی نے ایک اور کارروائی میں پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے کہا ہے کہ جہلم میں گولپور کے قریب مشکوک کار سواروں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کیا، ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق گولپور پل پر فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ سے کانسٹیبل کو گولی لگی جو بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کاریں چھوڑ کر جنگل کی جانب فرار ہو گئے۔

    سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک

    سی سی ڈی ٹیم نے تعاقب کر کے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، تاہم زخمی سعید احمد اور رحیم خان اسپتال میں دم توڑ گئے، دونوں کا تعلق پشاور سے تھا، اور دونوں سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق دیگر ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کا تعاقب جاری ہے، ملزمان کے ذریعے استعمال کاریں چوری شدہ نکلیں، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

  • سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک

    سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان مقابلے میں ہلاک

    لاہور (28 اگست 2025): چوہنگ کے علاقے میں سوشل میڈیا پر سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شاہ گینگ کے 2 اہم کارندے سی سی ڈی چوہنگ سے مقابلے میں ہلاک ہو گئے، ملزمان نے مانووال چوہنگ کے علاقے میں پناہ لے رکھی تھی۔

    سی سی ڈی چوہنگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا، اس دوران ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

    سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت حسنین اور عمر کے نام سے ہوئی ہے، ان کے ساتھی فیصل آباد میں پہلے ہی مقابلے میں مارے جا چکے ہیں، بتایا گیا کہ ملزمان سی سی ڈی سے بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اور انھوں نے سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان سی سی ڈی حراست میں ہلاک

    سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ شاہ گینگ فیصل آباد و گرد و نواح میں خوف کی علامت بن چکی تھی، اور ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ شاہ گینگ کے 4 ساتھی اب بھی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ادھر سی سی ڈی چوہنگ نے ایک اور مبینہ مقابلے میں پولیس کی حراست میں 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا ہے، دونوں ملزمان کو رائیونڈ میں 2 بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا، جنھوں نے 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو تشدد کر کے قتل کیا تھا، سی سی ڈی چوہنگ دونوں گرفتار ملزمان کو نشان دہی کے لیے رائیونڈ لے کر آئی تھی۔

    سی سی ڈی کے مطابق ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ان کی فائرنگ سے گرفتار ملزمان اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے۔

  • سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میں 60 فی صد کمی آ گئی، ایس پی آفتاب پھلروان

    سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میں 60 فی صد کمی آ گئی، ایس پی آفتاب پھلروان

    لاہور (13 اگست 2025): پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی لاہور آفتاب پھلروان نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کرائم میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد 60 فی صد کمی آ گئی ہے۔

    ایس پی کے مطابق صوبہ پنجاب میں سی سی ڈی نے گینگ ریپ، ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں، اور لاہور میں گینگ ریپ میں ملوث سارے ملزمان سی سی ڈی مقابلے میں مار دیے گئے۔


    خاتون بینک ملازم کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے دھوکے سے بلا کر زیادتی


    انھوں نے بتایا کہ معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں اتارنے والے ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچے، ایس پی آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اوّلین فریضہ ہے۔

    شوہر کے سامنے بیوی سے گینگ ریپ کا چوتھا ملز بھی انجام کو پہنچ گیا

    معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا لیٹرا سی سی ڈی کے ہاتھوں مارا گیا

    یاد رہے کہ دو دن قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر سی سی ڈی کے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا تھا اور ان کی محنت کو سراہا۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی عمر سلامت، ڈی آئی جی وقاص الحسن، ایس ایس پی تنویر تونیو، آر او گوجرانوالہ منصور امان، ایس ایس پی آفتاب پھلروان سمیت دیگر افسران کو بہترین کارکردگی پر خصوصی شاباش دی گئی۔

  • آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں، ایڈیشنل آئی جی سہیل چھٹہ

    آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں، ایڈیشنل آئی جی سہیل چھٹہ

    لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ایڈیشنل آئی جی سہیل چھٹہ نے صوبے میں جرائم کو قابو کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں سی سی ڈی افسران کا ایک 7 گھنٹے طویل تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ محکمے کی محنت سے پنجاب میں جرائم کی شرح واضح طور پر کم ہو گئی ہے۔

    سہیل چٹھہ نے کہا ’’پنجاب میں ڈالہ کلچر کے خاتمے کا کریڈٹ سی سی ڈی کو جاتا ہے، محکمے نے عوام کو قاتلوں، ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے خوف سے نکالا، آج خواتین بے خوف ہو کر زیور پہن کر بازار جا سکتی ہیں، اور محکمے کے خوف سے غنڈے قرآن پر ہاتھ رکھ کر جرائم چھوڑ رہے ہیں۔


    لاہور اورنج لائن میٹرو کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور کون ہیں؟ ویڈیو رپورٹ‌


    اے آئی جی کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی میں خود احتسابی کا مضبوط نظام موجود ہے، اور محکمے میں کرپشن ناقابل معافی جرم ہے، کرپٹ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جب کہ اچھی کارکردگی پر افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

    انھوں نے کہا اللہ نے سی سی ڈی کو 2 ماہ میں شان دار کامیابی سے نوازا، افسران، جوانوں کی محنت سے عوام میں پہلی بار احساس تحفظ پیدا ہوا، عوام کی محبت نے محکمے پر بھاری ذمہ داری ڈال دی ہے، ہر افسر اور جوان محکمے کی عزت کا محافظ ہے، اس لیے کہ زیادہ اختیارات کے ساتھ زیادہ ذمہ داریاں بھی آتی ہیں۔